Advertisement

دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لاعلم تھے (BBC Urdu)

1- مگر مچھ ایک کھلی آنکھ کے ساتھ بھی سو سکتے ہیں۔
آسٹریلیا میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق اپنی اس خصوصیت کے حوالے سے اب مگرمچھوں کو ان جانوروں کی فہرست میں رکھا جاسکتا ہے جو ایک آنکھ کھولے بھی سو سکتے ہیں۔ اس فہرست میں کچھ پرندے، ڈولفن مچھلیاں اور دیگر رینگنے والے جانور شامل ہیں۔
مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔
2- مشہور فلم بیک ٹو دا فیوچر کے دوسرے حصے میں بِف ٹینن کا کردار دراصل امریکہ کی ریپبلکن پارٹی کے رہنما اور ممکنہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو سامنے رکھ کر تخلیق کیا گیا تھا۔
مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔
3- ایک نئی ویڈیو میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ماضی میں امریکی ریاست اڈاہو میں محکمۂ حیوانات کے ملازمین جال میں پھنس جانے والے کترنے والے چھوٹے جانوروں کی ایک قسم بیورز (اود بلا) کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے پیراشوٹوں کا استعمال کرتے رہے ہیں۔
مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔
4- اگر آپ بحیرۂ روم کے ساحلوں پر واقع ممالک کی مچھلی اور سبزی سے بھرپور خوراک استعمال کرتے ہیں تو آپ کا دماغ باقی لوگوں کے مقابلے میں پانچ سال بعد بوڑھا ہونا شروع ہوتا ہے۔
مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔
5- ایک نئی تحقیق کے مطابق اگر آپ مختصر اور سادہ الفاظ کی بجائے طویل اور پیچیدہ الفاظ استعمال کرتے ہیں تو اس سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ آپ بہت پڑھے لکھے ہیں، بلکہ لگتا ہے کہ آپ کا علم کم ہے۔
مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔
6- آئس لینڈ دنیا کا پُرامن ترین ملک ہے۔
مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔
7- کسی حادثے کے بعد والدین مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت اپنے بیٹوں کے مقابلے میں بیٹیوں کو چارگنا زیادہ کرتے ہیں۔
مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔
8- بین الاقوامی سائنسدانوں کی ایک ٹیم کو معلوم ہوا ہے کہ بندروں کی غرانے والی قسم ہاؤلر منکیز میں سے جو بندر جتنا زور سے غراتا ہے اس کے خصیے اتنے ہی چھوٹے ہوتے ہیں۔
مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔
9- امریکہ میں مقیم ایک چینی شخص جو صدر اوباما کی نقل اتارنے میں ماہر ہے اور اس اداکاری سے پیسے کماتا ہے، وہ اصل میں انگریزی نہیں بول سکتا۔
مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔
10- سنہ 1951 میں مشہور امریکی خفیہ ایجنٹ گائے برگس کی والدہ کو اس بات کا علم اخبار میں شائع ہونے والی ایک خبر سے ہوا تھا کہ ان کا بیٹا اپنے دشمن ملک سوویت یونین سے جا ملا ہے۔
مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

Source

​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
مگر مچھ ایک کھلی آنکھ کے ساتھ بھی سو سکتے ہیں

میرا ایک سال کا بھتجھا بھی ایک آنکھ کھول کے ہی سوتا ھے
 
ایک نئی تحقیق کے مطابق اگر آپ مختصر اور سادہ الفاظ کی بجائے طویل اور پیچیدہ الفاظ استعمال کرتے ہیں تو اس سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ آپ بہت پڑھے لکھے ہیں، بلکہ لگتا ہے کہ آپ کا علم کم ہے
fazl-ur-rehman.jpg
 
بین الاقوامی سائنسدانوں کی ایک ٹیم کو معلوم ہوا ہے کہ بندروں کی غرانے والی قسم ’ہاؤلر منکیز‘ میں سے جو بندر جتنا زور سے غراتا ہے اس کے خصیے اتنے ہی چھوٹے ہوتے ہیں۔

hqdefault.jpg
 
Advertisement
مگر مچھ ایک کھلی آنکھ کے ساتھ بھی سو سکتے ہیں

میرا ایک سال کا بھتجھا بھی ایک آنکھ کھول کے ہی سوتا ھے

سائینس کی رو سے مگرمچھ ہوا،،،،مگر بھابھی کے سامنے یہ سائینسی حقیقت بیان کرنے نہ بیٹھ جانا