Advertisement

دریابھولے یانہ بھولے ہم بھول جائینگےاورفائلیں خریدنے نکل پڑیں گے،محمدحنیف

Loading X post…
Open original post on X

زمین چاہے سستے داموں کسانوں سے خریدی گئی ہو یا قبضہ کیا گیانقشے سرکار نے ہی پاس کیے فائلوں کے نیچے پہیے پراپرٹی ڈیلروں نے لگائےاور " میرا گھر میری جنت " کےاشتہار ہم میڈیا والوں نے چلائے کئی کالونی کاٹنے والوں نےاپنے میڈیا چینل کھول لیے تاکہ کوئی بری خبر باہر نہ جائے ! کوئی جیتے یا ہارے، پراپرٹی ڈیلر یا کالونی کاٹنے والے کا کوئی نقصان نہیں ہے۔ دریا بھولے یا نہ بھولے، ہم بھول جائیں گے اور بہت جلد نئی بستیوں کی فائلوں کی تلاش میں نکل پڑیں گے"۔محمد حنیف

"راوی کو ہم نے دور سے سونگھا ہے یا سجاد علی کے گانے میں سنا ہے کہ راوی وچ پانی کوئی نئیں، اپنی کہانی کوئی نہیں۔ وہ دریا جنہیں مردہ جان کر، ہم نے اپنے کچے گھر یا پکے گھر بناچکے تھے وہ انگڑائی لیکر بیدار ہوئے ہیں اور اپنے اپنے رستوں پر چل پڑے ہیں۔جو ہمیں ان دریاؤں سے متعلق سبق نہیں پڑھارہا وہ دل میں دل میں دعا مانگ رہا ہے کہ کاش یہ دریا ابدی نیند سوجائیں یا کم از کم ہماری کالونی کے دروازے تک نہ آئیں، کہیں اور رستہ ناپ لیں"
​