- Joined
- Sep 2, 2014
- Posts
- 1,239
- Reaction score
- 1,042
- Points
- 113
جسٹس جاوید اقبال نے کمال کر ڈالا ہے۔ مردہ نیب کو زندہ کر دیا۔ 80 سالہ ریٹائرڈ جج‘ باوردی جنرل پہ بازی لے گیا۔ طاقت ایک نفسیاتی چیز ہے۔ حالات اپنی جگہ‘ وہ کردار کی قوت سے پھوٹتی ہے۔ لگ بھگ بیس برس میں افسر شاہی کا حصہ رہا ہوں۔ اس کے اندر موجود مافیا کا ایک دشمن۔ میں نے ان سب کا مقابلہ کیا۔ پورے وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ اگر کسی ایک ادارے نے ملک کو تباہی کے اس موڑ پر لا کھڑا کیا تو وہ یہی افسر شاہی ہے۔
ممکن ہے مجھ سے اتفاق نہ کیا جائے۔ میرا دو ٹوک موقف یہ ہے کہ ایک وزیر‘ ایم این اے یا ایم پی اے کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں۔ جنرل پرویز مشرف کے عہد میں کچھ اختیارات ناظم کو ضرور دے دیئے گئے تھے۔
کس قدر حیرت کی بات ہے کہ رٹّا لگا کر‘ ایک امتحان پاس کرنے والے کو‘ اچانک بے پناہ اختیارات سونپ دیئے جاتے ہیں۔ اسی لیے آدمی کو وہ
آدمی نہیں سمجھتا۔
http://dunya.com.pk/index.php/author/haroon-ur-rahid/2018-02-25/22445/58168549#.WpIljXxRW1s
[FONT="][/FONT]
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/gzzOu5J.jpg





