- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,290
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
"میری عمر کے لوگ 40 سال پہلے اسکول کے نصاب میں بھی پاکستان کی معدنی دولت کا ذکر پڑھ چکے ہیں۔ کوئلے، لوہے، تانبے اور دوسری معدنیات کے نام یاد کرائے جاتے تھے، اور یہ بتایا جاتا تھا کہ قدرت نے اس ملک کو بے شمار وسائل دیے ہیں۔ ان کتابوں کو پڑھنے والے بچے اب اپنی عملی زندگی کا بڑا حصہ گزار چکے ہیں۔ بعض کے بچے بھی تعلیم مکمل کر کے روزگار کی تلاش میں ہیں۔ لیکن زمین کے نیچے چھپی دولت سے ملک کی تقدیر بدلنے کی خوشخبری آج بھی اسی طرح سنائی جا رہی ہے کہ زمین پر کچھ نہیں، بس دعوے اور جوابی دعوے ہیں۔ اتنے عرصے کے بعد یہ سوال بہرحال بنتا ہے کہ جس دولت کا ذکر نسلیں سنتی آئی ہیں، اس کا فائدہ عام پاکستانی تک پہنچانے میں رکاوٹ کہاں ہے"۔ حبیب اکرم
"معدنیات کے میدان میں ہماری اکثر کامیابیاں اشتہاری نوعیت کی ہیں۔ 2015 میں اچانک پتہ چلا کہ چنیوٹ میں لوہے، تانبے اور نہ جانے کس کس دھات کے ذخائر بیک وقت دریافت ہوئے ہیں۔ ان دھاتوں اور چنیوٹ کے بارے میں بھی نصابی کتب میں بتایا جا چکا تھا۔ خیر، 11 فروری 2015 کو وزیرِ اعظم نواز شریف وہاں پہنچے اور نواز شریف نے امید ظاہر کی کہ ان وسائل سے ملک کا کشکول ٹوٹ جائے گا۔ اس موقع پر صنعت لگنے، سرمایہ آنے اور روزگار پیدا کرنے کی باتیں ہوئیں۔ 11 سال بعد بھی حالات یہی ہیں کہ چنیوٹ وہی ہے اور معدنیات کا کچھ پتہ نہیں"۔ حبیب اکرم





