Advertisement

دبئی کے غیرحاضر افسروں پر شیخ کا چھاپہ

160829141903_dubai_ruler_640x360_dubaimediaoffice_nocredit.jpg
​
[FONT=&amp]دبئی کا ایک شاندار دفتر جہاں ملک کے حکمراں شیخ محمد تو موجود ہیں لیکن کوئی افسر موجود نہیں ہے

​
​
[/FONT]
دبئی کے حکمراں شیخ محمدبن راشد اتوار کے روز سول سروس کے دفاتر کا اچانک معائنہ کرنے نکلے جس کے بعد ان کی ایک فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں وہ ایک خالی خولی دفتر میں عجیب انداز میں تنہا کھڑے دکھائی دیتے ہیں جب کہ دفتر کے اعلیٰ افسران غائب ہیں۔

​
معروف اخبار گلف نیوز کا کہنا ہے کہ اگر ملازمین کے لیے دفتر تاخیر سے نہ پہنچنے کا کوئي نامناسب ترین دن تھا تو وہ اتوار کا ہی تھا جب شیخ محمد علی الصبح ہی دبئی کے کئی سول سروس دفاتر کا معائنہ کرنے پہنچ گئے۔

متحدہ عرب امارت میں اتوار کام کرنے کا دن ہے اور اخبار کے مطابق شیخ نے اس امید کے ساتھ معائنے کے لیے اپنا دورہ صبح ساڑھے سات بجے شروع کیا کہ اعلیٰ حکام اپنے دفاتر میں فرائض انجام دے رہے ہوں گے۔

لیکن حکومتی ذرائع ابلاغ نے اس سلسلے میں جو ویڈیو ٹوئٹر پر پوسٹ کی ہے اس میں صاف دکھائی دیتا ہے کہ اس وقت دفتر میں صرف دبئی کے فرمانروا ہی موجود ہیں اور افسران ندارد ہیں۔

خلیج ٹائمز کے مطابق اس دورے کے نتیجے میں دبئی بلدیہ کے نو سینیئر افسران کو سبکدوش کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
150128173451_dubai_airport_640x360_bbc_nocredit.jpg
​
شیخ محمد نے دبئی ہوائی اڈے کا بھی دورہ کیا تاہم امیگریشن افسران اپنی ڈیوٹی پر باقاعدہ موجود تھے

​
گلف نیوز کا کہنا ہے کہ شیخ محمد کے متعلق یہ بات معلوم ہے کہ وہ اکثر صبح کے وقت اسی طرح کے چھاپے مارنے کے لیے نکل پڑتے ہیں تاکہ عالمی سطح پر دبئی کے کام کرنے کے جس معیار کی تعریف ہوتی ہے اس کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس لیے جو افراد اس دن رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ان کے لیے یہ بات اتنی حیران کن نہیں ہونی چاہیے۔

​
العربیہ ٹی وی کا کہنا ہے کہ شیخ محمد نے دبئی ہوائی اڈے کا بھی دورہ کیا، تاہم امیگریشن افسران اپنی ڈیوٹی پر باقاعدہ موجود تھے۔

معائنے کے دن جو افسر دفتر نہیں پہنچے تھے اس میں سے کسی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

دبئی میڈیا آفس کی ڈائریکٹر مونا المعرّی نے دی نیشنل اخبار سے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر شیخ محمد ایک پیغام دینا چاہتے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا: ٹائم لائن اوپر سے شروع ہوتی ہے اور ہم ان ملازمین کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتے جن کے افسر ہی وہاں پر موجود نہ ہوں۔
http://www.bbc.com/urdu/world/2016/08/160830_dubai_spot_checking_offices_sz
​
 
Advertisement
Akhri jumla perh kr rona a raha hey. Jo kehte hein jesi qaum wesa leader. Un logon k liye soch ka maqaam hey.
Hamare idare to sirf tankhwa lene k liye hi banae gae hein.
 
Advertisement
Akhri jumla perh kr rona a raha hey. Jo kehte hein jesi qaum wesa leader. Un logon k liye soch ka maqaam hey.
Hamare idare to sirf tankhwa lene k liye hi banae gae hein.
اصل میں یہی جملہ تھریڈ بنانے کا محرک بنا. انصاف، ایمان داری اور قانون کی عملداری حکمران و افسران میں نا ہو تو نچلہ عملہ چاہ کر بھی کچھ نہیں کر سکتا