Advertisement

دبئی میں مریخ جیسا ماحول پیدا کرنے کیلئے شہر آباد کرنے کا منصوبہ

407428_73084647.jpg


دبئی میں 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی لاگت سے مارس سٹی منصوبہ تعمیر کیا جائے گا، یہ شہر 19 لاکھ مربع فٹ پر مشتمل ہو گا
اس منصوبے کے مقاصد میں مریخ پر زندگی کے لیے خوراک، پانی اور توانائی کا حصول شامل ہے۔
[FONT=&amp]
[/FONT]
​
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے خلائی تحقیق کے شعبے میں قدم رکھ دیا، حکومت نے دبئی میں سرخ سیارے مریخ جیسا ماحول پیدا کرنے کے لیے شہر آباد کرنے کا منصوبہ بنا لیا، دبئی میں 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی لاگت سے مارس سٹی منصوبہ تعمیر کیا جائے گا، یہ شہر 19 لاکھ مربع فٹ پر مشتمل ہو گا۔ اس شہر میں سائنسدان ایک برس تک قیام کے دوران مختلف تجربات کریں گے جس میں مریخ پر زندگی کے لیے خوراک، پانی اور توانائی کا حصول شامل ہے۔ یہ منصوبہ دبئی کی مریخ 2117 منصوبہ بندی کا حصہ ہے جس کے تحت آئندہ سو برس کے دوران مریخ پر پہلی انسانی آبادی کا قیام عمل میں لانا ہے۔

اس شہر میں جدید لیبارٹریوں کے ذریعہ مریخ کے سخت موسم اور زمینی ساخت کی نقل بنائی جائے گی، شہر میں عجائب گھر بھی ہو گا جس کی دیواریں تھری ڈی پرنٹر سے تیار کی جائیں گی۔​
 
Advertisement
شکر ہے عربوں کوبھی کچھ عقل آ گئی اور پیسا ہیرڈز اور کسینو میں لٹانے کی جگہ کچھ اچھے کاموں پر لگایا جائیگا
 
OK, what about investing in some good educational institutions or scientific research facilities for the betterment for the humanity?