Advertisement

دانیال عزیز گروپ کے اویس قاسم تحریک انصاف میں شامل

pti1h1i1h3.jpg

پی پی 54 ظفروال سے دانیال عزیز گروپ کے امیدوار چوہدری اویس قاسم کا ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان۔۔ اویس قاسم احسن اقبال سے 2 ہزار ووٹوں سے ہارے تھےا ور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اویس قاسم کو دھاندلی سے ہروایا گیا

الیکشن میں فارم 47 کے مطابق احسن اقبال سے 2183 ووٹوں سے ہارے۔ تحریک انصاف کے نامزد جاوید مختار 22 ہزار ووٹوں کے ساتھ چوتھےنمبر پر رہے۔ اس حلقے سے
Loading X post…
Open original post on X

احسن اقبال نے 33243 ووٹ ، اویس قاسم نے 31060 ووٹ لئے، تحریک انصاف کے سابق رہنما پیر سعیدالحسن شاہ نے 24950 ووٹ لئے جبکہ تحریک انصاف کے جاوید مختار 22947 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر رہے

پی پی 54 ضمنی الیکشن میں احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال ن لیگ کے امیدوار ہونگے جبکہ تحریک انصاف کے متوقع امیدوار اویس قاسم ہونگے۔
Loading X post…
Open original post on X

خیال کیا جارہا ہے کہ اویس قاسم کو تحریک انصاف میں شمولیت پر دانیال عزیز کی بھی تائید حاصل ہے اور دانیال عزیز ہر صورت احسن اقبال کے صاحبزادے کو شکست سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔
 
کیا نارووال میں کوئی قابل شخص نہیں بچا جو احسن اقبال جیسے تنگ نظر اور پڑھے لکھے جاہل انسان کے بیٹے کو ٹکٹ دیا گیا۔
 

کیا گارنٹی ہے کہ یہ نئے آنے والے صاحب راجہ ریاض کے چال چلن سے متاثر نہیں؟؟؟ جو کچھ پچھلے دو سال سے پی ٹی آئی کے ساتھ ہو رہا ہے اب فصلی بٹیروں کو قبول کرنے سے متعلق نہایت احتیاط کی ضرورت ہے . مومن کو ایک ہی سوراخ سے دوبارہ نہیں ڈسا جانا چاہیے
​