ایوان صدر سے مزیدار دہی بھلے وزیر اعظم ہاس جانے لگے ہمارے شریف النفس صدر ممنون حسین کا تعلق ایسے گھرانے سے ہے جہاں ابھی تک روایتی وضع داری تہذیبی و ثقافتی رکھ رکھاﺅ کا گہرا عکس ہے۔ لباس اور زبان سے لے کر قیام و طعام تک ان کی خاندانی روایات ہنوز باقی ہیں۔ اب اندرون خانہ ذرائع سے راوی لکھتا ہے کہ صدر مملکت کے ہاں بنائے جانے والے دہی بھلے اپنی نفاست اور ذائقہ میں لاجواب ہی نہیں بے مثال بھی ہیں جو ایک مرتبہ کھا لے انگلیاں چاٹتا ہی نہیں کاٹتا رہ جاتا ہے۔ ہمارے وزیر اعظم میاں نواز شریف شروع ہی سے اچھے کھانوں کے شوقین ہیں۔ کشمیری ہونے کے ناطے خوبصورت ساز و آواز اور لذیذ خوراک ان کی بھی کمزوری ہے۔ انہوں نے کہیں ایوان صدر میں دہی بھلے چکھ لئے تو دل ہار بیٹھے۔ اب صدر مملکت روزانہ ان کےلئے خاص طور پر اپنے روایتی طریقوں سے مزیدار چاٹ مصالحوں سے مزین دہی بھلے بنا کر وزیراعظم کو مزید ممنون کر رہے ہیں اور روزانہ ان کےلئے ایوان صدر سے دہی بھلے وزیراعظم ہاس بھیج دیتے ہیں۔ دہی بھلے تو لاہور کے بھی خاصے مشہور ہیں اور دنیا ان کی تعریف کرتی ہے مگر جو بات ایوان صدر کے دہی بھلوں کی ہے ان کا مقابلہ گوالمنڈی کے دہی بھلے کہاں کر سکتے ہیں اور مفت میں ملتے ہیں تو مزہ دوبالا ہو جاتا ہے....