مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ امریکہ نے داعش کو شکست دینے کے لیے بنائے گئے عالمی اتحاد میں شامل شراکت داروں بشمول عراقی افواج اور شامی جمہوری فورسز کے ساتھ مل کر شام اور عراق میں داعش کی ”خلافت” کا 100 فیصد علاقہ آزاد کرا لیا ہے۔
دو سال پہلے تک عراق اور شام میں بہت بڑا علاقہ داعش کے زیرتسلط تھا۔ اس کے بعد ہم نے 20000 مربع کلومیٹر سے زیادہ علاقہ واپس لیا اور لاکھوں شامیوں اور عراقیوں کو داعش کی ”خلافت” سے آزادی دلائی۔ داعش کا اپنے زیرقبضہ علاقہ کھونا اس کے جھوٹے بیانیے کا ایک اور ثبوت ہے۔ اس نے بے مثل سفاکیت کو جائز قرار دینے کی کوشش کی جس میں وحشیانہ سزائے موت، بچوں کا سپاہیوں کے طور پر استحصال اور خواتین و بچوں کے ساتھ جنسی بدسلوکی اور ان کا قتل شامل ہے۔ ہم انٹرنیٹ پر داعش کے پروپیگنڈے پر یقین کرنے والے تمام نوجوانوں سے کہتے ہیں کہ اگر آپ نے اس کا ساتھ دیا تو مارے جائیں گے۔ اس کے بجائے اچھی زندگی جینے کا سوچیں۔
اگرچہ بعض مواقع پر یہ بزدل دوبارہ سامنے آئیں گے، تاہم یہ اپنی تمام تر ساکھ اور قوت کھو چکے ہیں۔ وہ ناکام ہیں اور ہمیشہ ناکام رہیں گے۔
ہم ہر جگہ داعش کی حتمی شکست تک اس کے خلاف لڑنے کے لیے انسداد دہشت گردی کی عالمگیر کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کے لیے مستعد رہیں گے۔ امریکہ جب اور جہاں ضروری ہوا امریکیوں کے مفادات کا تحفظ کرے گا۔ ہم بنیاد پرست اسلامی دہشت گردوں کو پوری طرح کچلنے کے لیے اپنے شراکت داروں اور اتحادیوں کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔
جنگ برائے امن اور جمہوریت کے نام پر عراق، لیبیا، مصر اور شام کو تباہ کرنے کے بعد اس کی کوئی ضرورت بھی نہیں رہی تھی. جمہوریت کہیں نہیں آئی امریکی مقاصد کا حصول اور مفادات کا تحفظ ہو گیا
Oh, no! America gets no credit for this. This happened because of local groups such as Kurds and Syrian army pushing ISIS back. You are a part of problem, not solution.
جنگ برائے امن اور جمہوریت کے نام پر عراق، لیبیا، مصر اور شام کو تباہ کرنے کے بعد اس کی کوئی ضرورت بھی نہیں رہی تھی. جمہوریت کہیں نہیں آئی امریکی مقاصد کا حصول اور مفادات کا تحفظ ہو گیا
منصورہ کے جنگجؤں نے امریکی ڈال لے کر روس کو افغانستان سے بھگایا. صف اول کے سپاہیوں نے ڈالر لے کرامریکا کو افغانستان میں خوش امددید کہا اورامریکی جنگ پاکستان میں لڑتے رہے. سو جوتے کھائے اور پیاز بھی. رانجھا پھر بھی راضی نا ہوا ڈومور ڈومور کرتا دوحہ پہنچ گیا. صف اول کے سپاہی اپنا کھانا خود گرم کرنے لگے
منصورہ کے جنگجؤں نے امریکی ڈال لے کرروس کو افغانستان سے بھگایا. صف اول کے سپاہیوں نے ڈالر لے کرامریکا کو افغانستان میں خوش امددید کہا اورامریکی جنگ پاکستان میں لڑتے رہے. سو جوتے کھائے اور پیاز بھی. رانجھا پھر بھی راضی نا ہوا ڈومور ڈومور کرتا دوحہ پہنچ گیا. صف اول کے سپاہی اپنا کھانا خود گرم کرنے لگے
اقوام متحدہ کی 1267 پابندی کمیٹی کی جانب سے داعش خراسان کی نامزدگی
ترجمان دفتر خارجہ مورگن اورٹیگس کا بیان
امریکہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی داعش اور القاعدہ سے متعلق 1267 پابندی کمیٹی کی جانب سے داعش خراسان (آئی ایس آئی ایس ۔ کے) کی پابندیوں کے لیے نامزدگی کا خیرمقدم کرتا ہے۔ یہ داعش سے وابستہ تنظیم ہے جس نے بنیادی طور پر افغانستان میں دہشت گرد حملے کیے ہیں۔ قبل ازیں امریکہ نے ستمبر 2015 میں انتظامی حکم 13224 کے تحت داعش خراسان کو خصوصی طور پر نامزد کردہ عالمی دہشت گرد اور جنوری 2016 میں مہاجرت و قومیت کے قانون کی دفعہ 219 کے تحت غیرملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔ داعش خراسان اقوام متحدہ کی جانب سے نامزد کی جانے والی داعش سے وابستہ پہلی تنظیم ہے۔
داعش خراسان درجنوں حملوں اور سیکڑوں معصوم شہریوں کے قتل کی ذمہ دار ہے۔ اقوام متحدہ کی یہ نامزدگی تمام ارکان کو داعش خراسان پر سفری اور ہتھیاروں کی پابندی کے نفاذ، اس کے اثاثے منجمندکرنے اور ایسے اقدامات کا پابند بناتی ہے جن سے اس گروہ کو دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے درکار وسائل کے حصول سے روکا جا سکے۔
داعش کو شکست دینے کی عالمگیر جنگ میں یہ ایک ضروری اقدام ہے۔ عراق اور شام میں داعش کے زیرتسلط علاقے کی مکمل آزادی کے باوجود داعش خراسان اور دنیا بھر میں داعش سے وابستہ دیگر تنظیمیں بدستور دہشت گردی کا نمایاں خطرہ ہیں اور عالمی برادری کو انہیں درکار وسائل کے حصول سے روکنے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔