Advertisement

خیبر پختونخوا کے سیاحت کے رنگ روس میں بھی متعارف

پشاور. خیبرپختونخوا میں بین الاقوامی سیاحوں کو راغب کرنے اور صوبہ کے سیاحتی مقامات کی بیرون ممالک میں رونمائی کیلئے ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے روس میں منعقدہ 19ویں عالمی یوتھ اینڈ سٹوڈنٹس فیسٹیول میں شرکت

کی جس میں ٹورازم کارپوریشن کی جانب سے انفارمیشن ڈیسک کے انعقاد سمیت بین الاقوامی سیاحوں کو صوبہ کی جانب راغب کرنے کیلئے ویڈیوڈاکومنٹری چلائی گئی جبکہ اس کے علاوہ سیاحتی مقامات کے برؤشرز، پمفلٹ ، صوبائی ثقافتی اشیاء کی رونمائی ، کارپوریشن کی جانب سے سیاحوں میں تحائف کی تقسیم اورغیرملکی خواتین میں صوبائی و ملکی ثقافت اجاگر کیلئے ثقافتی لباس بھی تقسیم کئے گئے .

​
22894299_10155277510294527_1868953308517153963_n.jpg


اس موقع پر ٹورازم کارپوریشن کی جانب سے لگائے گئے انفارمیشن ڈیسک پر آنے والی غیرملکی خواتین کو مہندی بھی لگائی گئی جس پر انہوں نے ٹورازم کارپوریشن کی مہمان نوازی کو سراہا، ٹورازم کارپوریشن کے سٹال پر سیاحوں کیلئے صوبائی ثقافتی لباس بھی سجائے گئے تھے جس پرپاکستان اور خاص پر خیبرپختونخوا کی خواتین کی دستکاری سے تیار کردہ شلوار قمیض، ڈوپٹہ، چادر ، ہینڈ بیگ اور دیگر اشیاء شامل تھیں،

جن میں خواتین نے دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے انکی خریداری کی، اس موقع پر بین الاقوامی سیاحوں کو ٹورازم کارپوریشن کی جانب سے سالانہ کلینڈر میں شامل بین الاقوامی سطح کے مشہور ایونٹس جن میں شندور پولو فیسٹیول، کالاش فیسٹیول اور دیگر شامل کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں جبکہ ساتھ ہی ناران، کاغان ،نتھیاگلی اور دیگر سیاحتی مقامات سمیت صوبہ میں بین الاقوامی سیاحوں کیلئے صوبائی حکومت اورٹورازم کارپوریشن کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا ،

انفارمیشن ڈیسک پر آنے والے غیرملکی سیاحوں کاکہنا تھا کہ خیبرپختونخوا سیاحتی مقامات سے مالا مال ہے اور شندور پولو فیسٹیول اور کالاش فیسٹیول مشہور ایونٹس ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات اور حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات خوش آئند ہیں.

​
23130645_10155277511529527_1916231418041543156_n.jpg


غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان اور خاص کر خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر آنے اور سیر و تفریح میں دلچسپی ظاہر کی ، جنرل منیجرایڈمن اینڈپراپرٹیز ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا سجادحمید نے کہاکہ کارپوریشن نے کافی کم عرصہ میں صوبہ میں سیاحتی مقامات کی آباد کاری سمیت غیرملکی سیاحوں کو بھی صوبہ کی جانب راغب کیا ہے جو کہ صوبہ کی معیشت کیلئے ایک بہترین اقدام ہے.

​
23131577_10155277511819527_6860478421085158540_n.jpg


منیجرمارکیٹنگ اینڈانچارج میڈیاحسینہ شوکت نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ٹورازم کارپوریشن صوبہ میں نئے سیاحتی مقامات بھی آباد کررہی ہے تاکہ ملکی و غیر ملکی سیاح اب ان نئے مقامات کی جانب بھی راغب ہوں۔
​


​
Source​

 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement