وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں مجبوری کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنا پڑی، خاموش تماشائی بن کر تباہی نہیں دیکھ سکتے تھے، ایسا کرنا مجرمانہ غفلت ہوتی اور آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہ کرتیں۔
گوجرانوالا میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا کی ترقی اور خوش حالی کے لیے حاضر ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں آئے روز دھمکیاں دی جا رہی تھیں اور لانگ مارچ کیے جا رہے تھے، جب کہ دھرنوں سے پورے ملک کا نظام مفلوج ہو جاتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو یقین دہانی کرائی تھی کہ صوبے کو جو وسائل درکار ہوں گے، فراہم کیے جائیں گے، تاہم دہشت گردی کے خلاف مل کر چلنے کی بات کی تو جواب میں لانگ مارچ کی دھمکیاں مل رہی تھیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس بار خون ریزی کا منصوبہ بنایا گیا تھا اور پاکستان تحریک انصاف کی ماضی کی تاریخ بھیانک ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں، افغانستان سے 2018 کے بعد دہشت گردی کا سلسلہ شروع ہوا جو اب تک جاری ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ خلیجی جنگ کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہو رہے ہیں، جب کہ وزیراعظم کی مذاکراتی کمیٹی نے مذاکرات کے لیے دن رات بیٹھ کر کوششیں کیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی، جس کی پارلیمنٹ نے توثیق کر دی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس بار خون ریزی کا منصوبہ بنایا گیا تھا اور پاکستان تحریک انصاف کی ماضی کی تاریخ بھیانک ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں، افغانستان سے 2018 کے بعد دہشت گردی کا سلسلہ شروع ہوا جو اب تک جاری ہے۔
ths one man worshipper anti pak party only gave imran ke chappal to kpk awaaam alongwith corruption
with mineral contracts going to pockets of aleema silaee machine and ****** murad cheekh relatives, kpk awaam remain poor and migrate out of kpk in thousands
its upto federation now if they can show any positives to kpk awaaam but ultimately its upot kpk awaaam to decide