Advertisement

خیبر پختونخوا،تحریک انصاف کے متعدد ارکان باغی گروپ میں شامل

472643_4007227_akhbar.jpg


پشاور( گلزار محمد خان) پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں بغاوت اوراختلافات سنگین ہوگئے ہیں، پارٹی کےمتعدد مرد اور خواتین ارکان نے ’’ باغی گروپ‘‘ کیساتھ رابطہ کرکے گروپ میں شمولیت اورمیدان میں نکلنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد باغی گروپ کے ارکان کی تعداد 12 ہوگئی، باغی گروپ کا اہم مشاورتی اجلاس 5اپریل کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا

جبکہ تحریک انصاف نے باغی ارکان کیخلاف انضباطی کارروائی کرکے انہیں شو کاز نوٹس جاری کرنیکا اعلان کیا ہے۔
باغی گروپ نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور پارٹی کے سینیٹ امیدوار قرآن پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھائیں کہ کیا انہوں نے اپنے ارکان کو پیسے نہیں دئیے؟

عمران خان خود بھی قوم کو بتائیں کہ سینیٹ انتخابات میں کون سے کرائی ٹیریا، اہلیت یا ضابطے کے تحت کارکنوں کی بجائے ارب پتیوں میں پارٹی ٹکٹ تقسیم کئے گئے؟

وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور پارٹی کے جن وزرا کیخلاف نیب میں کیس ہیں عمران خان اخلاقی جرأت کا مظاہرہ کرکے ان سے استعفیٰ کیوں نہیں لیتے؟

تحریک انصاف تباہی کے قریب ہے اگراب بھی عمران خان نے آنکھیں نہ کھولیں تو پھر وہ وقت دور نہیں جب والدین بچوں کو بتائیں گے کہ ایک کپتان نے ایک پارٹی بنائی تھی جو ملک میں خاموش انقلاب لائی جس کیساتھ لوگ بھی کھڑے ہوئے مگر پھر کپتان نے انصاف کا راستہ چھوڑ کر خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماردی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چار ارکان خیبر پختونخوا اسمبلی قربان علی خان، عبید اللہ مایار، زاہد درانی اور نگینہ خان نے گذشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی قیادت اوروزیراعلیٰ پرویز خٹک پر سنگین الزامات عائد کئے جس کے بعد پارٹی کے مزید کئی مرد و خواتین ارکان نے باغی گروپ کیساتھ رابطے کرکے گروپ میں شمولیت اور میدان میں نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق باغی گروپ کا اہم مشاورتی اجلاس رواں ہفتہ 5اپریل کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے جس میں آئندہ کےلائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا جبکہ نئے ارکان بھی مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔اس سلسلے میں تحریک انصاف کے رکن قربان علی خان نے ’’جنگ ‘‘ کوبتایا ہے کہ تحریک انصاف کی خواتین سمیت کئی ارکان اسمبلی نے ان کیساتھ رابطہ کیا ہے جس کے بعد گروپ میں شامل ارکان کی تعداد12 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس میں مزید اضافہ بھی ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام کو تحریک انصاف سے بہت سی امیدیں تھیں مگر افسوس کی بات ہے کہ تحریک انصاف ، انصاف کا راستہ چھوڑ چکی ہے، انہوں نے کہاکہ عمران خان ووٹ فروخت کرنیوالوں کی تلاش چھوڑ کر اپنے وزیر اعلیٰ اور سینٹ ٹکٹ ہولڈرز کے سامنے قرآن پاک رکھ کر ان سے حلف لیں کہ کیا انہوں نے اپنے ارکان کو پیسے نہیں دئیے جبکہ عمران خان خود بھی اس بات کی وضاحت کریں کہ آخر کس معیار کے تحت انہوں نے پارٹی کارکنوں کی بجائے ارب پتیوں کو سینٹ ٹکٹ دئیے؟

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف میں دہرا معیار کیوں آگیا ہے؟ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سمیت متعدد صوبائی وزرا کیخلاف نیب میں کیس ہیں عمران خان شفاف انکوائری تک ان سے استعفیٰ کیوں نہیں لیتے؟

قربان علی خان نے کہاکہ یہ تو شکرہے کہ ان اجنبی ارب پتیوں نے سینٹ انتخابات میں مجھ سے ووٹ نہیں مانگا ورنہ ان سے پوچھتا کہ ’’ صاحب آپ کون ہے؟ اور آپ کو کس نے ٹکٹ دیا ہے؟‘‘

انہوں نے کہاکہ 2018کے انتخابی جلسوں میں تحریک انصاف کے امیدوار کیا بتائیں گے کہ ان کی حکومت نے کون سے چور پکڑے ہیں، کون سا بڑا کارنامہ کیا ہے؟صرف انتخابی نعرہ کیلئے پشاور بس منصوبہ شروع کیا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے سینٹ الیکشن تو جیت لیا مگر اپنا نظریہ ہا رگئے ہیں، اب بھی وقت ہے عمران خان اٹھے اور آنکھیں کھول کر غلط کو غلط اور ٹھیک کو ٹھیک کہے ورنہ تحریک انصاف کو کوئی تباہی سے نہیں بچا سکے گا اور پھر وہ دن بھی دور نہیں جب والدین اپنے بچوں کو بتائیں گے کہ کپتان نے ایک پارٹی بنائی، جس کیساتھ لوگ بھی کھڑے ہوئے، خاموش انقلاب بھی آیا مگر پھر کپتان نے انصاف کا راستہ چھوڑ کر روایتی سیاست شروع کرکے اپنے پاؤں پرکلہاڑی ماری ‘‘ ۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصافف نے باغی ارکان کیخلاف انضباطی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس دینے کا اعلان کیا ہے، اس سلسلے میں تحریک انصاف کے رہنما اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پانچ سالوں میں جن لوگوں نے کوئی کارکردگی نہیں دکھائی انہیں خوف ہے کہ انہیں ٹکٹ نہیں ملے گا لہذا پارٹی، ٹکٹ کیلئے پریس کانفرنس اور میڈیا کےذریعے دباؤ قبول نہیں کرے گی

بلکہ ہم میڈیا پر جانے والوں کے بارے میں یہی کہیں گے کہ دال میں کچھ کالا ہے، انہوں نے کہاکہ اگر ارکان اسمبلی کو مسئلہ تھاتو پارٹی کے کئی درجے ہیں، وزیراعلیٰ، اسپیکر، ریجنل یا علاقائی صدور کیساتھ مل سکتے تھے جبکہ عمران خان کا واٹس ایپ اور فون بھی 24گھنٹے آن رہتا ہ
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Source: Jang - Bus naam hi kafi hey!

The vote in KPK (and in rest is the country) is that of PTI, so it does not make an iota of a difference on who leaves and who joins.
 
thats good news.. all such rubbish members leave soon as possible party and join pmln or ppp.. pti doesn,t suit them. IK will never bow for their blackmailing
 
Advertisement
Imran Khan already announced after senate elections that nearly 20 MPs will not be awarded tickets - Better they join Lootia league.
 
If we were not having Jang group of publications in Pakistan, Awan Sb, Raja Rawal, etc might be jobless. BTW the world record of longest stay order was for Shehbaz when he completed previous term based on forward group in Punjab assembly.
 
It doesn't matter in KPK. People know that the Guy at the top should be clean and have a clear vision, rather than the ones at the bottom. The role of MPA's and MNA's is already on the decline in KPK in public affairs and they are getting back to only the original role like creating, amending laws and raising public issues.
 
Advertisement
Baaghi group? The same people who sold their votes in senate election, and know that they will not get a PTi ticket in future...?

And patwaris are celebrating this? if anything, this is good news for PTI supporters....
Khass Kam, jahan Paak!
 
٢٠١٨ الیکشن میں پارٹی ٹکٹ پکا کرنے کے لیے بلیک میلنگ ... چھتر مار کے باہر نکالو
گللائی کے بہن بھائیوں کو
 
Advertisement
الیکشن میں پارٹی ٹکٹ پکا کرنے کے لیے بلیک میلنگ ... چھتر مار کے باہر نکالو
گللائی کے بہن بھائیوں کو
 
thats good news.. all such rubbish members leave soon as possible party and join pmln or ppp.. pti doesn,t suit them. IK will never bow for their blackmailing

پی ٹی آئی کے لیے اصول پسند لوگ مثلاً ڈاکٹر عامر لیاقت، فواد چوہدری اور بقیہ سابقہ جیالے ہیں نا۔