Advertisement

خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتیں

366498-anp-1434299337-938-640x480.jpg
​

اپوزیشن جماعتوں نے حتمی فیصلے لئے کل دوپہر 12 بجے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔ فوٹو:فائل​
​


پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا 483 ارب روپے کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا جب کہ اپوزیشن جماعتیں بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ پر تذبذب کا شکار ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے اپوزیشن جماعتیں کوئی فیصلہ نہ کرسکیں۔

جمعیت علما اسلام (ف) اور عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ پر زور دیا جارہا ہے جب کہ دیگر جماعتوں میں اجلاس میں شرکت کر کے احتجاج ریکارڈ کرانے کی تجویز دی ہے۔اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بجٹ اجلاس پر حتمی فیصلہ سامنے نہ آنے پر کل دوپہر 12 بجے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں حتمی فیصلہ کیا گیا۔

Source
​
 
اس مفاد پرست اور چور ٹولے کے ویسے ہی پیسوں کا ذکر سُنتے ہی منہ میں اتنا پانی بھر جاتا ہے کہ پانی باہر نکلنے لگتا ہے۔ حکومت جب اپنی مرضی کا بجٹ بغیر کسی کٹوتی کی تحریکوں کے پاس کر لے تو پھر یہ چور اُچکےسارا سال بجٹ پہ اعتراضات نہیں کر سکے گے۔