Advertisement

خُوب رُو گاہکوں کے لیے کھانا مفت

خوب رو گاہکوں کے لیے کھانا مفت

150113122137_china_624x351_tencent_nocredit.jpg

چین میں ایک ریستوران خوبصورت گاہکوں کو مفت کھانا دے رہا ہے۔
روزنامہ چین کی ویب سائٹ کے مطابق زنگ ضو میں واقع یہ ریستوران کھانا کھانے کے لیے آنے والے گاہکوں میں سے سب سے زیادہ خوش شکل قرار دیے جانے والے افراد کو مفت کھانا دیتا ہے۔
گاہکوں کی خوبصورتی کا فیصلہ ریستوران کے ملازمین نہیں کرتے بلکہ ان کی آمد پر ان کی تصاویر کھینچی جاتی ہیں اور ایک مقامی کاسمیٹک سرجری کے کلینک کا عملہ ان تصاویر میں سے پانچ سب سے زیادہ خوبصورت افراد کا انتخاب کرتا ہے جن کو کھانے کا بل نہیں دینا پڑتا۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل چین میں ایک اور ریسٹورنٹ نے موٹے مردوں اور دبلی خواتین کو رعایت کی پیشکش تھی۔
جنوب مغربی چین کے شہر چونگ کنگ میں واقع ناہو ریسٹورنٹ نے پیشکش کی تھی کہ اگر کوئی مرد 140 کلو سے زیادہ وزنی ہے تو وہ مفت میں کھائے گا۔ مگر اس کے برعکس خواتین اسی صورت میں مفت کھا سکتی ہیں اگر ان کا وزن 35 کلو سے کم ہو۔
موٹے صارفین کو مفت کھانے فراہم کرنے کی اسی طرح کی ایک مضحکہ خیز پیشکش سنہ 2010 میں امریکی شہر لاس ویگاس کے ایک ریسٹورنٹ نے کی تھی۔ یہ ریسٹورنٹ 10000 کیلری تک کے برگر بناتا ہے۔
اگرچہ زیادہ تر چینی سوشل میڈیا کے صارفین نے اس حالیہ پیشکش کو پسند کیا ہے مگر کچھ نے اس کے بارے میں ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا ہے۔
چینی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ویبو پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ اس سے صارفین کی عزت نفس کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے۔
دوسری جانب ایک اور صارف نے اس پیشکش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کھا ہے کہ اس کا مطلب ہے کہ میں ہر بار مفت کھاوں گا۔

Source

​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
I have nothing positive to say about this :/

:lol:...کتنی نا انصافی ہے مرد کا وزن ایک سو چالیس ہو تو اسکو مفت کھانا ملے گا اور خاتون کا وزن پینتیس کلو ہو ، وہ تو کوئی چِڑی جتنی ہی ہونا چاہیے ، دس سال کے بچے کا وزن بھی اس سے زیادہ ہوتا ہے ، پینتیس کلو والی خاتون کونسی ہو گی کوئی مریل ہی ہوگی

;)....ایک طریقہ ہے ہمارے لیے یہاں سے مفت کھانے کا کے وہاں ویٹ سکیل پر ایک پاؤں رکھا جاۓ دوسرا زمیں پر ہی رہنے دیا جاۓ ، پینتیس کلو سے بھی کم وزن آے گا
 
paintees is 35 right? I know a few short girls who are almost stick thin and even they are at least 10 kilos more than this...

this is just idiotic...only anorexic women can eat there...