- Joined
- Jan 12, 2014
- Posts
- 1,168
- Reaction score
- 5,247
- Points
- 113
میرے اکثر دوست جن کا تعلق طاہرالقادری سے ہے ، اکثر مجھے کہتے رہتے ہیں کہ اگر عمران خان طاہرالقادری سے نہ ملا تواسکی سیاست ختم ہوجائے گی۔ طاہرالقادری کو شروع سے ہی مفت خوری کی عادت ہے، پہلے نوازشریف کیساتھ رہے، نوازشریف نے خوب خدمت کی اور پھر جب دیکھا کہ اس کی اہمیت بن گئی ہے تو نوازشریف کو ٹھڈا مار کر علیحدہ ہوگئے اور اپنی جماعت پاکستان عوامی تحریک بنالی اور الیکشن میں حصہ لیا مگر بری طرح مار کھانی پڑی۔ 2002 کی این اے 127 کی سیٹ جیتنے میں بھی طاہرالقادری کا کوئی کمال نہیں تھا۔ شریف برادران ملک سے باہر تھے ۔ اس لئے ن لیگ کے حامیوں نے طاہرالقادری کو سپورٹ کیا لیکن طاہرالقادری کی پوزیشن پھر بھی مضبوط نہیں تھی۔
امریکہ سے آیا علیم خان اس سے مضبوط امیدوار تھا جو اس وقت ق لیگ کا ٹکٹ ہولڈر تھا، آج کل تحریک انصاف میں ہے۔ طاہرالقادری نے کمال یہ دکھایا کہ اسکے خلاف قتل کی جھوٹی ایف آئی آر درج کروادیں اور پورے علاقے میں ایف آئی آر بانٹنا شروع کردیں جس سے علیم خان کی پوزیشن بہت کمزور ہوگئی اور طاہرالقادری کی پوزیشن مضبوط ہوتی گئی۔طاہرالقادری نے مقامی لوگوں سے وعدے کئے کہ اس حلقے کو مثالی بنادے گا، لوگوں نے اسکے چہرے پر داڑھی دیکھ کر اور عالم دین سمجھ کر اسے ووٹ دیدئیے۔ الیکشن جیتنے کے بعد اس نے حلقے میں آنے کی زحمت بھی گوارا نہیں کی۔ میرا ایک دوست جو ن لیگی سپورٹر تھا وہ آج بھی طاہرالقادری کو سپورٹ کرنے پر افسوس کرتا تھا۔ اس کا کہنا ہے کہ میں نے طاہرالقادری کیلئے اپنی جیب سے بینرز اور اشتہارات چھپوائے تھے ، مجھے طاہرالقادری نے کہا کہ تم بینر اور اشتہارات چھپواتے جاؤ اور بل جمع کرتے جاؤ میں تمہیں اکٹھی پے منٹ کردوں گا مگر جب طاہرالقادری الیکشن جیت گیا تو نہ صرف میرے اس دوست کو بلکہ اس حلقے کے لوگوں کو بھی بھول گیا۔وہ بیچارا دو سال تک طاہرالقادری کے گھر پر جوتیاں چٹخاتا رہا مگر اسے کچھ نہ ملا اور آخر مایوس ہوکر بیٹھ گیا۔ جو مہربانیاں اس پر بحیثیت کارکن مسلم لیگ ن نے کی تھیں، وہ ساری مہربانیاں طاہرالقادری لے اڑا اور دوسرا علیم خان پر جو جھوٹے قتل کا کیس اس نے بنوایا تھا وہ بھی اس پر غلط ثابت ہوا۔
دو سال تک اسمبلیوں میں رہنے کے بعد استعفیٰ دیکر ملک چھوڑدیا اور پھر طاہرالقادری کا طویل عرصے تک نام ونشان تک نہ سنا اور پھر 2013 میں اچانک قادری صاحب انقلاب کا نعرہ لگاکر نمودار ہوئے اور 62، 63 پر فوکس رکھا ۔ ڈی چوک میں خوب تماشا لگایا، خود گرم کنٹینر میں بیٹھے اور مریدوں کو سخت سردی میں ٹھٹھرایا، خود بلٹ پروف کنٹینر میں اور عوام باہر۔ مجمع کو بتانے رہے کہ ابھی انقلاب آیا، میں پارلیمنٹ ہاؤس میں فاتحانہ خطاب کروں گا۔ حکومت کو ڈیڈلائنیں دیتے رہے اور پھر خود ہی ڈیڈ لائنوں میں توسیع کرتے رہے اور آخر تماشا تمام ہوا ۔ پہلے عوام کو کنفرم نہیں تھا کہ الیکشن ہوں گے مگر طاہرالقادری نے الیکشن کنفرم کردیا ۔ ایک سادہ کاغذ پر حکومت سے الیکشن ریفارمز کی یقین دہانی لیکر واپس آگئے اور پھر قادری صاحب گئے تو تحریک منہاج القرآن کے قائد کی حیثیت سے مگر واپس آئے پاکستان عوامی تحریک کی حیثیت سے۔ پھر 23 جون کو انقلاب لانے کیلئے بزنس کلاس میں پاکستان تشریف لائے یہاں حکومت نے اور انہوں نے جو تماشا لگایا اسکو بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔
خیربات ہورہی تھی طاہرالقادری اور اسکے سپورٹرز کی مفت خوری کی۔ طاہرالقادری مفت خوری میں اس حد تک آگے بڑھ گئے ہیں کہ انہوں نے پہلے ق لیگ سے ہاتھ ملایا کہ چلو چار بندے ہمارے جلسے جلوسوں میں آئیں گے، پھر شیخ رشید کو ساتھ ملایا کہ چلو اور کوئی نہیں شیخ رشید تو آئے گا۔ پھر پیپلزپارٹی سے رابطہ کیا کہ آؤ ہمارے ساتھ انقلاب میں شامل ہوجاؤ۔ وہی پیپلزپارٹی جسے طاہرالقادری یزید کہا کرتے تھے جسے ہر خرابی کا ذمہ دار کہتے تھے اور اب عمران خان کو ڈورے ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں کہ ہمارے ساتھ آجاؤ۔طاہرالقادری ایک طرف تو انقلاب لانے کیلئے فوج کا کاندھا استعمال کررہے ہیں اور دوسری طرف وہ سیاسی جماعتوں کو بھی اپنے انقلا ب میں شامل کرنے کی کوشش کررہےہیں۔خود آرام سے بیٹھے ہوئے ہیں اور مریدوں کی دوڑیں لگوائی ہوئی ہیں۔
طاہرالقادری جب بھی انقلاب کی بات کرتے ہیں تو مثال مصر اور لیبیا کی دیتے ہیں جہاں خونی انقلاب آیا ہے۔ مصر میں انقلاب ایسا آیا کہ پہلے ہزاروں لوگوں کی جانیں گئیں اور پھر ایک فوجی جنرل اقتدار سنبھال کر بیٹھ گیا، کیا طاہرالقادری بھی یہی چاہتے ہیں؟ لیبیا کی جو حالت ہے وہ سب کے سامنے ہے۔طاہرالقادری انقلاب نہیں مصر اور لیبیا جیسا فساد برپا کرنا چاہتے ہیں۔جو کچھ مصر، لیبیا، شام میں ہوا وہی پاکستان میں کرانا چاہتے ہیں۔عمران خان ایک تو طاہرالقادری کیساتھ ملے گا نہیں اگر ملےگا تو اسکی سیاست کا دی اینڈ ہوجائے گا۔ عمران خان کو چاہئے کہ وہ طاہرالقادری اور شیخ رشید جیسے لوگوں سے بچے۔ باتیں کرنا بہت آسان ہے۔ میں طاہرالقادری سے زیادہ اچھی باتیں کرسکتا ہوں زیادہ اچھا ایجنڈا دے سکتا ہوں۔ایجنڈا دینا یا منشور دینا کوئی بڑی باتیں نہیں، ہر جماعت کے پاس بہت زبردست منشور اور ایجنڈا موجود ہے یہ الگ بات ہے کہ اس پرعمل کبھی نہیں کرتیں۔ طاہرالقادری دوسروں کو استعمال کررہا ہے، وہ استعمال کرے گا اور پھر کینیڈا واپس چلا جائے گا۔یادرہے کہ طاہرالقادری نے کینیڈا کی شہریت نہیں چھوڑی۔اسکی شروع سے عادت ہے کہ خوش رہو دوسروں کے خرچے پر۔
ویسے طاہرالقادری کا دماغی توازن بھی چیک ہونا چاہئے۔ایسا لگ رہا ہے کہ اسے کوئی نفسیاتی عارضہ لاحق ہے۔