- Joined
- Oct 31, 2012
- Posts
- 618
- Reaction score
- 2,200
- Points
- 93
خوشی سے مر نہ جاتے گر اعتبار ہوتا
By: Muhamamd Tahseen
کل چنیوٹ میں رجوعہ کے مقام پرسن اسی کی دہائی میں دریافت ہوئے لوہے اور تانبے کے ذخائر کو ایک بار پھر دریافت کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی چھوٹے اور بڑے میاں صاحبان تھے۔ تقریب کے دوران بڑے میاں صاحب عرف شیر کی تقریر سن کر یوں محسوس ہواکے یہ ذخائر ہی
وہ الہٰ دین کا چراغ ہیں جس کے ذریعے میاں صاحب پچھلے 30 سال سے اللہ کے فضل وکرم سے قوم کی تقدیر بدلنے کا وعدہ کرتے چلے آئے ہیں۔ ان 30 سالوں میں قوم کی تقدیر تو نہیں بدلی البتہ میاں صاحب کی آئندہ آنے والی سات نسلوں کی تقدیر ضرور بدل گئی ہے۔ میاں صاحب نے تھوڑا گلا بھی کیا کہ وزارت ِعظمیٰ سنبھالنا کوئی آسان کام نہیں لیکن پھر بھی انھوں نے یہ ذمہ داری اُٹھالی ہے۔ میاں صاحب بہت بڑے دل کے آدمی واقع ہوئے ہیں کیونکہ اس بار یہ ذمہ داری عوام نے انھیں سونپی بھی نہیں تھی لیکن انھوں نے زبردستی اٹھا لی۔
بڑے میاں صاحب عرف شیر نے ایک بار پھر وہی باتیں دہرائیں جن کو سنتے سنتے سماعتیں بھی جواب دے گئی ہیں اور ایک بار پھر وہی حسین خواب دکھائے جن کے حقیقت ہونے کے انتظار میں دو نسلوں کے بالوں میں چاندی اتر آئی اور آنکھیں پتھرا گئی ہیں۔ میں نے بھی جب سے ہوش سنبھالا ہے میاں صاحب کے منہ سے یہی سنتا آیا ہوں کہ ہم کشکول توڑ دیں گے۔ اور "اے طائرِ لاہوتی" والے شعر کے بغیر تو میاں صاحب کے انتخابی جلسوں میں رنگ ہی نہیں جمتا۔ لیکن اسے قوم کی بدقسمتی کہیں یا میاں صاحب اور انکی تجربہ کار ٹیم کی نااہلی کے باقی وعدوں کی طرح ہمیشہ اس کے برعکس ہی ہوتا آیا ہے۔ اپنے موجودہ دورِ حکومت کے بھی تقریباَ دو سال میں میاں صاحب نے کشکول کو اتنا بھر لیا ہے جتنا پچھلے 65 سالوں میں بھی نہیں بھرا جاسکا۔ کل ایک بار پھر انھوں نے فرمایا کہ ہم کشکول توڑ دیں گے۔ لیکن اس بار وہ کافی پرعزم دکھائی دیئے۔ کیوں کہ اس بار انھوں نے کشکول توڑنے کا پروگرام بھی دیا۔
انھوں نے فرمایا کہ ہم بہت جلد ٹی وی پر ایک پروگرام منعقد کریں گے جس میں کشکول کو اوپر سے نیچے پھینکا جائے گا تاکہ وہ ہمیشہ کے لیے ٹوٹ جائے۔ جی ہاں، انھوں نے ایسا ہی فرمایا۔ اگر یقین نہ آئے تو ان کی تقریر کی ویڈیو دیکھ لیں۔ یہ بالکل اسی طرح ہے جیسے ایک صحافی نے چھوٹے میاں صاحب سے سوال پوچھا کہ پنجاب میں لاکھوں کی تعداد میں ایسے بچے ہیں جو سکول نہیں جاپاتے لیکن آپ کی ساری توجہ صرف میٹرو بس پر ہی ہے تو انھوں نے ارشاد فرمایا کہ بھئی اسی لیے تو میٹرو بنا رہے ہیں کہ بچے اس پر سوار ہوکر سکول جاسکیں۔ ہماری قوم بہت ہی خوش قسمت واقع ہوئی ہے کہ دنیا میں بہت کم ہی ایسی قومیں گذریں ہیں جنہیں اس قدر دور اندیش لیڈرز نصیب ہوئے ہوں۔
اس تقریب کی ایک اور خاص بات یہ تھی کہ چنیوٹ میں ہونے والی اس تقریب میں چنیوٹ کے مقامی افراد کا داخلہ ممنوع تھا۔ اس بات کا میاں صاحب کو حسبِ سابق بہت افسوس ہوا اور فرمانے لگے کہ میری دلی خواہش تھی کہ چنیوٹ کے لوگ بھی اس تقریب میں شامل ہوتے لیکن کچھ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر انھیں اس تقریب میں شامل نہیں کیا گیا۔ اب یہ کون سے سیکورٹی خدشات ہیں آپ بہتر جانتے ہیں کیونکہ آج کل میاں صاحبان اور انکی پارٹی کے دوسرے لوگوں کو ان "سیکورٹی خدشات " کا سامنا اکثر کرنا پڑتا ہے۔ اور چنیوٹ میں تو یہ سیکورٹی خدشات کافی شدت کے ساتھ موجود تھے کیونکہ حالیہ سیلاب میں چینوٹ اور جھنگ سب سے زیادہ متاثر ہوئے تھے۔
اپنی تقریر کے دوران میاں صاحب نے کچھ روشنی بجلی پر ڈالی اور فرمایا کہ ہمارے پاس پیسے نہیں کہ بجلی کے نئے منصوبے شروع کیے جاسکے۔ لیکن اگلی ہی سانس میں میاں صاحب نے یہ بھی فرمادیا کہ ہم پورے ملک میں موٹر ویز کا جال بچھا دیں گے۔ میاں صاحب نے آتے ہی بجلی کے جو بے بہا منصوبے شروع کیے تھے اور ہر روز جن کے فیتے کٹ رہے تھے ان کا بھی کوئی اتا پتہ نہیں۔ صرف نندی پور کا یاد ہے کہ اس کی تشہیر پر تو اتنا پیسہ بہایا گیا کہ جیسے اس منصوبے سے ہی بجلی کا بحران ختم ہوجائے گا۔ لیکن بدقسمتی سے اس منصوبے سے بجلی کا ایک واٹ بھی پیدا نہ ہوسکا۔ وہ کہتے ہیں نہ کہ :
بہت سنتے تھے شور پہلو میں دل کا
جو چیرا تو اِک قطرہ خوں نہ نکلا
خیر یہ سب تو چلتا ہی رہتا ہے۔ پرانی باتیں ہیں ہمارے ملک کی۔ بس اللہ سلامت رکھے شیر اور اس کے چاہنے والوں کووہ دن دور نہیں جب ہم شیر کی اصل جگہ یعنی جنگل میں ہونگے اور شیر دبئی یا جدہ میں۔
(محمد تحسین)

https://www.facebook.com/MuhammadTahseen
Last edited by a moderator: