Advertisement

خوشامد پسند بادشاہ اور نواز شریف


گزشتہ انتخابی مہم کے دوران لوڈشیڈنگ کے خاتمہ، معاشی دھماکہ اور ایشین ٹائیگر کے فلق بوس نعرے بلند کرنے والے نوازشریف جب اپنی نااہل کابینہ کے ہاتھوں ناکام ہو گئے تو اس سے پہلے کہ وہ اپنی نااہلی کا اعتراف کر کے قوم سے معافی مانگتے ان کے اردگرد اکٹھے خوشمادی ٹولے اور لفافہ صحافیوں نے ان کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا_

یہ چمچے کرچھے ڈوئیاں مدھانیاں جیدے گامے کبھی میٹرو کو ہی ترقی قرار دے کر تو کبھی میڈیا میں پروپیگنڈہ و تشہیر کو ہی حکومت کی کامیابی گردانتے ہوئے نوازشریف کو مسلسل خواب خرگوش میں مبتلا رکھے وئے ہیں_اس ساری صورتحال کی عکاسی کرتی ہوئی ایک پرانی کہانی ملاحضہ کیجیئے_


ایک دفعہ کا ذکرہے کہ ایک سخت گیربادشاہ عقلِ کُل اور لاثانی ہونے کے خبط میں بُری طرح مبتلا تھا۔ ایک بار اُس نے حکم جاری کیا کہ جو مجھے ایسا پُروقار اور عظیم الشان لباس لا کر دے گا جو دنیا میں کسی کے پاس نہ ہو تو میں اُسے مالا مال کر دوں گا۔ بادشاہ کے ذوقِ لطیف کو سمجھتے ہوئے ٹھگوں کا ایک ٹولہ بادشاہ سلامت کے دربار میں حاضر ہوا۔ حضور ہم آپ کے لئے ایک خاص لباس تیار کریں گے، جواس سے پہلے تاریخ میں کسی نے دیکھا نہ سُنا، اِس لباس کی باکمال خصوصیت یہ ہوگی کہ اِسے پہننے سے آپ پُر وقار لگیں گے اور آپ کی قوت و طاقت، دانائی و بہادری اور دہشت و وحشت مزید بڑھ جائے گی۔ اس لباس کے بارے میں راز کی یہ بات بھی ہے

کہ اِس کی شان وشوکت اور خُود یہ (لباس) صرف اُنھی لوگوں کو دکھائی دے گا، جو صِرف محبِ وطن ہونے کے ساتھ ساتھ عقل و دانش اور فہم وفراست رکھتے ہیں۔ سلطنتِ عزیز کے غدار، احمق اور عقل سے پیدل لوگ یہ عظیم الشان لباس دیکھنے کی سعادت سے محروم رہیں گے۔ مزید برآں اس لباس کو پہننے سےآپ کو اپنے عقل مند مشیر اور وزیر چننے میں بھی آسانی ہو گی۔



بادشاہ ظاہری طور پرصاحبِ تدبیر اور راست باز مگر باطنی طور پرٹھگوں کی باکمال پریزنٹیشن سے متاثر ہُوا اور اُنھیں حیرت انگیز لباس کی فوری تیاری کا حکم جاری کردیا۔ ٹھگوں کوعوام کے خون پسینے سے کمائے گئے ٹیکسوں سے بھاری مراعات کے ساتھ ساتھ محل میں ایک بہت بڑا ہا ل عطا کردیا گیا۔ وہ اپنی مشینری لے آئے اور ان کے آدمی مشینوں پردِن رات مصروف ہو گئے۔

کچھ دنوں کے بعد ٹھگوں نے بادشاہ کو بتایا کہ لباس تیار ہو گیا ہے۔ بادشاہ مشاہدہ کرنے گیا تو ٹھگوں نے تخیلاتی لباس کی اِشاراتی نمائش پیش کی۔ بادشاہ کو کچھ بھی نظر نہ آیا لیکن مکھن مسکہ ٹھگوں نے اپنی متاثرکن باتوں سے بادشاہ کو پورا یقین دلا دیا کہ شان وشکوہ والا لباس وجود رکھتا ہے۔ بادشاہ یہ سوچ کر کہ وہ کہیں بیوقوف نہ کہلائے، لباس کی تعریف کر کے آ گیا۔ دوسرے دن دربار میں اعلان کیا گیا کہ اگلے روز بادشاہ سلامت عظیم الشان جلوس کی قیادت کریں گے ۔وہ ایک ایسا لباس پہن کر آئیں گے، جو صرف عقلمندوں اور محبِ وطن لوگوں کو نظر آتا ہے۔



دوسرے روز جلوس میں جانے سے قبل بادشاہ کو بڑے اہتمام سے ٹھگوں نےغیر مرئی باوقار اورعظیم الشان لباس پہنایاتو بادشاہ کو اِس بار بھی کچھ نظر آیا اور نہ ہی اُسےکچھ محسوس ہوا، بلکہ وہ اپنے آپ کو واضح طور پر بے لباس محسوس کر رہا تھا۔ مگران ٹھگوں اور چاپلوس درباریوں کے سامنے خود مابدولت کو احمق، عقل سے پیدل اوربادشاہی منصب کے لیے نااہل ثابت کرنا ہرگزقبول نہیں تھا۔دوسرا یہ کہ لن ترانی میں بے مِثل ٹھگوں کی طرف سے کی گئی برین واشنگ سے بادشاہ کو اپنی بے لباسی ہی میں شان و شوکت، طاقت و قوت اور اپنی اہلیت سب نظر آنے لگی۔ وہ پُورے اعتماد سے ننگ دھڑنگ ہی جلوس کی قیادت کرنے کے لیے باہر نکل آیا۔


عزت مآب نے ایک نظر عوام پر ڈالی جو وحشت انگیز سُناٹے میں ہکا بکا کھڑے تھے۔ زبان کو تالو سے چپکائے سہمے ہوئے عوام میں سے کسی کویہ سچ بولنے کی ہمت نہ ہوئی کہ وہ اظہار کرسکے کہ بادشاہ تو الف ننگا ہے۔ اور ویسے بھی بھلا کون یہ کہہ کراپنے آپ کوسزا کا حقدار، غدارِ وطن، احمق، عقل سے پیدل اور اپنے شاہی منصب کے لیے نااہل قرار دلواتا؟ قصیدہ گو خوشامدیوں کا ایک جمِ غفیر تھا، جس نے بادشاہ کے لباس کی شان وشوکت اور قوت و طاقت کے قصیدے پڑھ کر زمین و آسمان کے قلابے ملا دیئے۔


ارے واہ! اس پُروقار لباس کی کیاشان ہے۔


واہ! کیا بہادر انہ انداز ہے۔


حضور کو لباسِ فاخرہ کیا خوب جچ رہا ہے۔


بہت خوب ! ہمارا بادشاہ عوام کا خیرخواہ اور عظیم ہے-


واہ واہ! کیا ہیبت ہے، کیا شوکت ہے۔


اُف! کیارعب ہے، کیاطنطنہ ہے، کیا طاقت ہے، کیا لیاقت ہے۔


کیا زور ہے، کیا قوت ہے۔


میرا ماہی چَھیل چَھبیلا، میں تو ناچوں گی (ایک سُریلی نسوانی آواز گونجی)


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
المختصر قاضیِ وقت نے بھی اِس ننگی مطلق العنانی کے طمطراق کو برحق مان کر عدالتی مہر ثبت کردی اور کن فیکونی اختیا رات کو بھی جائز قراردے دیا۔


بادشاہ نے انعام کے طور پر عظیم الشان لباس کے کاریگروں اور قصیدہ نگاروں کو اپنے وزیر، مشیر، سفیر، نمایندگان خصوصی، گورنر اور ممبر پارلیمنٹ بنالیا، کچھ کوسرکاری اداروں میں بھاری تنخواہوں پرعہدے دیئے ، کچھ میں کرنسی سے بھرے بڑے سائز کے لفافے بانٹے اور دھڑادھڑ قیمتی پلاٹ، کنسٹرکشن ٹھیکے اور سرکاری اثاثوں کی سستے ترین ریٹ پر لیز عطا کی ۔


روز مرّہ کے معمول کے مطابق ہرروز نئے انداز میں قصیدے پڑھے جاتے اور اخبارات میں جلی سُرخیوں کے ساتھ چھپتے۔ گفتار کے غازی قلمی منشی اور ماہر پراکسی قلمکار اپنے تجزیوں اور کالموں کے ذریعے اپنے وظائف حلال کرتے۔


کہتے ہیں بادشاہ سلامت چھ عشروں سے زیادہ اسی لباس میں عوامی جلوس کی قیادت فرماتے رہے۔ جلوس میں شامل سب ناچتے تھے، کسی کو جُھوٹےکیسز کا خوف نچاتا تھا تو کسی کو خاندانی مجبوری، کسی کو پیٹ نچاتا تھا تو کسی کو سٹیٹس، کسی کو کرسی تو کسی کو فیشن، سب کے سب ٹھمکے پے ٹھمکا لگانے میں مگن۔ اور ساتھ میں تکرار کے ساتھ نعرے بھی گونجتے کہ ہم ہی تو سیانے اور محبِ وطن ہیں، ہمارا بادشاہ عظیم ہے۔ اگر سلطنت کا کوئی شہری ناچنے سے انکاری ہوتا یا بادشاہ سلامت کے وقار، شان وشوکت،

قوت و طاقت اور دانائی و بہادری کے بارے میں اُس کی نیت پر ذرا سابھی شک گذرتا، تو غدارِ سلطنت کاٹھپہ جھٹ سے لگا دیا جاتا، غائب کردیا جاتا ، بدنام کردیا جاتا، اُس کا کاروبار تباہ کردیاجاتا یا پھر وہ بے روزگاری، جیل ، پھانسی، گولی یا خُودکُش دھماکےکی نظرہوجاتا۔ یعنی جو ناچے وہ سکندر، جو نہ ناچے وہ بندر_

​
Source
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
یہ تحریر پڑہنے کے بعد مجھے اس بادشاہ اور اپنے ملک کے وزیراعظم ميں کوئي فرق نظر نہیں آتا
ہمارے شریر اعظم بھی خوش آمدیدوں میں گھیرے ہیں
نمبر ٹانگنے ہو تو باکلم خود ٹپک پڑتے ہیں ميڈیا پر کہ قیمتیں کم کر دی اور بڑھانی ہو تو منسٹری نوٹفیکیشن جاری کر دیتی ہے
 
CIKvcsPVAAA2E_9.jpg
 
بادشاہ سلامت کا خچر یہاں کی موجود ہوتا ہے اس کی نگرانی ایک ماسٹر کرتا ہے جن کی رہائش گجر کے بیڑے میں ہے اس لباس کو اترنے کیبعد باری باری ان افراد کو پہنایا جاتا ہے جو انکو عالی مرتبت ہونے کا احساس دلائے
 
Advertisement
نوٹ: یہ تحریر بادشاہ سلامت شری نوز شریف کے پہلے جنم کی ہے

جو کارنامے شری نواز شریف ، ان کے درباری اور پٹواری اب سر انجام دے رہے ہیں ان کا ذکر کچھ عرصے بعد کیا جائے گا
 
چوہدری نثار کی آواز نکلی ہے کمزور سی ہمارا بادشاہ ننگا ہے
اس کا کرپشن پر مک مکا ہے.
.
 
!!نہیں ڑے
مصنّف کو یہ الہام کیسے ھو گیا تھا کہ ایسا ایک ملک چودہ اگست1947 کو بنے گا، اور وھاں ایسا بادشاہ اور ایسی عوام ھو گی
 
Last edited:
چوہدری نثار کی آواز نکلی ہے کمزور سی ہمارا بادشاہ ننگا ہے
اس کا کرپشن پر مک مکا ہے..


“میرا ماہی چَھیل چَھبیلا، میں تو ناچوں گی” (ایک سُریلی نسوانی آواز گونجی) –

Marvi Memon ?
​
:lol: