Advertisement

خود کو خدا سمجھنے والا جیل میں ہنستے ملنگ سے ڈرتا ہے:شاہین صہبائی

ایک چھوٹا کالم
پھر الیکشن ہو گئے اور پھر وہی ہوا :

فوجی جرنیلوں نے الیکشن کرانے کا ایک بہترین فارمولا بنا کر مہارت حاصل کر لی ہے ، چھوٹا ہو یا بڑا ، نتیجہ اپنی مرضی کا آ جاتا ہے ، یعنی اب الیکشن پر پاکستان میں کسی کو یقین نہیں رہا ، فوج کے اندر الیکشن کروا لیں نتیجہ عاصم منیر ہی کے حق میں آئےگا ، اگر سکندر راجہ کی جگہ کوئی جرنل سکندر راجہ کمشنر ہوا - دوسرے ملکوں کو اور کچھ نہیں تو یہ فارمولا ہی ایکسپورٹ کرنا شروع کر دیں -
تو پھر باقی لوگ جمہوریت کا کیا اچار ڈالیں - آئین اپنی مرضی کا ، جمہوریت اپنی مرضی کی ، الیکشن اپنی مرضی کا، حکومت اپنی مرضی کی ، فوج اپنی مرضی کی ، ہوائی فوج اور بحریہ بھی اپنی مرضی کی --- سب ایک شخص کی مرضی کا -

تو پھر اسکا علاج تو تب ہی ہوگا جب اس ایک شخص کو الله اپنے گھر بلائے گا -

فلحال لوگ کرکٹ دیکھیں ، اذانیں دیں ، نعرے لگایئں ، میٹنگیں کریں ، جیل کے باہر دھرنا دیں ، فوج کو گالیاں دیں ، ڈرپوک اور نامرد کہیں ، کرائے پر مسلمانوں کو مارنے بھیج دیں ، ٹک ٹوک بنایئں ، اسمبلی اسمبلی کھیلیں ، عدالتوں پر ڈونٹ بھیجیں ، دہشت گردوں کا انتظار کریں ، کرپشن کریں ، گاڑیاں خریدیں ، قرضہ لیں اور عیاشی کریں -

جو دل چاہے کریں مگر ایک شخص کو کچھ نہ کہیں - اسکا کوئی قصور نہیں -
اور مزے کی بات:
" وہ ایک شخص جو خود کو خدا سمجھتا ہے "
" جیل میں ہنستے ہوے ملنگ سے ڈرتا ہے "
Loading X post…
Open original post on X
​