نجی چینل کے صحافی فرخ شہباز وڑائچ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ہمارے شو میں "طاقت ور ٹھیکیدار" کا نام لے لیا۔۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ٹھیکیدار ZKB ہے
اس پروگرام میں خواجہ آصف کہتے ہیں کہ "میری شہر کا دو اڑھائی سو ملین کا منصوبہ ہے سڑکیں بیٹھ گئی ہیں ان کے پاس سینیٹ میں ٹھیک ٹھاک عہدہ بھی ہے
Loading X post…
Open original post on Xصحافی ماجد نظامی نے نواز شریف کا ایک کلپ شئیر کیا اور کہا کہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف جس ZKB گروپ کو طاقت ور ٹھیکیدار کہہ رہے ہیں، ایک زمانے میں نواز شریف ان پر مہربان تھے۔ ظاہر خان اینڈ برادرز بلوچستان کا ایک مشہور کاروباری گروپ ہے جس کے سربراہ حاجی ظاہر خان خلجی ہیں۔ انکے بیٹے احمد خان خلجی دوسری مرتبہ سینیٹر منتخب ہوئے ہیں اور آج کل جمعیت علمائے اسلام ف کا حصہ ہیں۔
ماجد نظامی کا کہنا تھا کہ کراچی سے پشاور موٹرویز ہوں، میٹرو بس منصوبہ یا سی پیک کے پراجیکٹ، ہر جگہ ظاہر خان اینڈ برادرز موجود ہوتے ہیں
مذکورہ کلپ میں نوازشریف کہتے ہیں کہ میں ZKB مبارکباد دینا چاہتا ہوں، جناب اٹھیں، اپنے چہرے کا درشن کرائیں، بڑے نیک آدمی ہیں، موٹروے بنا رہے ہیں، بڑا اچھا کام کر رہے ہیں۔
Loading X post…
Open original post on Xچوہدری سجاد حسین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ زیڈ۔ کے۔ بی کے اونر حاجی ظاہر خان پاکستان میں ن لیگ کے سب سے ڈونر رہے اور مشکل ترین وقت کے ساتھی اور ان کی وجہ سے نیب بھی بھگتا یہ تصویر اس بات کا ثبوت ہے یہ جس تقریب میں تھے وہ فوج کی طرف سے تھی اور اس میں جانے کی وجہ بھی یہ تھی کہ کسی طرح میاں صاحب کی مدد ہو سکے
انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہی حاجی ظاہر خان ہے جس نے اسلام آباد کے ایک پراجیکٹ میں فنڈز کی کمی کے باعث 5 ارب خود سے لگایا تھا زیڈ۔ کے۔ بی پاکستان میں ایف۔ ڈبلیو۔ او کے بعد سب سے بڑا کنسٹرکشن فلیٹ ہے نواز شریف نے بطور وزیراعظم جب انکو اس وقت کے ڈی۔ جی ایف۔ ڈبلیو۔ او نے کال کر کے کہا تھا سیالکوٹ موٹر وے ایف۔ ڈبلیو۔ او کو دیں تو نواز شریف صاحب نے کہا وہ ہم زیڈ۔ کے۔ بی کو دینا چاہتے ہیں کیونکہ انہوں نے اسلام آباد پراجیکٹ میں اپنی جیب سے پیسہ لگا کر مکمل کیا جس پر مشہور زمانہ جملہ جنرل افضل نے بولا تھا کہ وزیراعظم صاحب آپ سے اچھا جہاز میرے پاس ہے میں کوئی عام آدمی نہیں ڈی۔ جی۔ ایف۔ ڈبلیو۔ او بول رہا ہوں یہ ٹھیکہ ہمیں چاہیے پھر انکو وہ ٹھیکہ ملا۔
چوہدری سجادکے مطابق خواجہ آصف کو چسکے لگانے کی عادت ہے ورنہ اپنے مشکل وقت کے محسن کے خلاف بات نہ کرتا جس دن حاجی ظاہر نے بولنا شروع کیا چودہ طبق روشن ہو جائیں گے
Loading X post…
Open original post on Xصحافی احمد وڑائچ کے مطابق خواجہ آصف کے بتائے ZKB گروپ کے چند مشہور منصوبے۔ ZKB گروپ کی ویب سائٹ کے مطابق، گروپ کا پہلا بڑا منصوبہ 2012 میں لاہور میٹرو بس سسٹم تھا
Loading X post…
Open original post on Xاسکے علاوہ لاہور اورنچ لائن ٹرین، پنڈی، اسلام آباد میٹرو منصوبہ، لاہور موٹروے، پی کے ایل آئی، سی پیک، ملتان میٹروبس
منصوبے بھی اسی گروپ کے تیار کردہ ہیں۔
Loading X post…
Open original post on X
Last edited by a moderator:
Advertisement





