- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,292
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اس شخص نے اپنے ساتھیوں کے روکنے کے باوجود اسمبلیاں تحلیل کرکے حکمرانی کا تاج چھوڑا، اس نے بے وقوفی کرکے حکمرانی کا تاج سر سے ہٹاکر بالٹی سر پرلے لی، تمام حملوں کے بعد پاک فوج کی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بنایا اور اتنی غلطیوں کے بعد جو پلان بنایا وہ نو مئی کی صورت سامنے آیا اور یہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔
انہوں نے کہا کہ دو روز قبل ایک والد اپنے اُس بیٹے کو دفن کررہا تھا جس نے وطن کی خاطر قربانی دی، گزشتہ چھ ماہ کے دوران ہمارے درجنوں جوان اور افسر شہید ہوئے، اس کے باوجود اس شخص نے دفاع کے ضامن ادارے کو للکارا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاسی غلطیوں کی قیمت اس نے ادا کی اور اس کی حکومت چلی گئی، اس غلطی کی قیمت اسکو ادا کرنا پڑے گی، پاکستان میں سیاست ہوس اقتدار کیلئے نہیں ہوگی، اسٹیبلشمنٹ نے بھی اقتدار کیلئے غلطیاں کیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے رہنما گرفتار ہوئے کوٸی روپوش نہیں ہوا، سیاسی ورکر مشکل وقت میں عزت و وقار کیساتھ مشکلیں جھیلتے ہیں مگر پی ٹی آئی کے رہنما اس وقت جس طرح مفرور ہیں ایسے کوئی فرار نہیں ہوتا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ آج آئی ایم ایف والے بھی سوچتے ہونگے کہ جن سے ہم میٹنگ کررہے ہیں ان میں پی ٹی آئی کے مفرور اور اشتہاری بھی ہیں۔
اسمبلیاں اپنی مدت پوری کر کے ایک ماہ کے اندر تحلیل ہوجائیں گی، وزیر دفاع - ایکسپریس اردو
پی ڈی ایم جماعتیں عام انتخابات کے لیے مشترکہ امیدوار لانے یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا لائحہ عمل اپنائیں گی، خواجہ آصف
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/gjUSDOD.jpg





