Advertisement

خواجہ آصف وزیردفاع ہوتے ہوئےدبئی کی کمپنی میں ملازم تھے،مگرریلیف مل گیا

8amirmattekhjahjhabjhklsjl.png

سینئر صحافی عامر متین نے کہا ہے کہ سابق وزیر خارجہ ، دفاع خواجہ محمد آصف کے خلاف دبئی کی ایک کمپنی میں ملازمت ایک بہت بڑا کیس تھا جس میں انہیں بہت آسانی سے ریلیف مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی خبررساں ادارے 92 نیوزپر اپنے خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر متین نے کہا کہ خواجہ آصف ہمیشہ اپنا معاملہ گول کرجاتے ہیں جو انہیں میرے خیال سے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف ملا اور یہ عدالت سے بچ گئے، وہ سوال تھا کہ بطور وزیر خارجہ، دفاع خواجہ صاحب دبئی کی ایک کمپنی میں ملازم بھی تھے۔

Loading X post…
Open original post on X

عامر متین نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا کانفلٹ آف انٹرسٹ تھا، یہ ملک کی سیکیورٹی کے تناظر سے ایک بڑا معاملہ تھا جس کی کوئی مثال دنیا میں نہیں ملتی کہ ایک ملک کا وزیر خارجہ یا دفاع کسی دوسرے ملک کی چھوٹی سے کمپنی میں ملازمت بھی کررہا ہو، یہ خواجہ صاحب اکثر سخت ترین باتیں بھی کرجاتے ہیں مگر انہیں الیکشن بھی جتوا دیا جاتا ہے اور ان کے خلاف مقدمات میں فیصلے بھی ان کے حق میں آجاتے ہیں۔

اپنی گفتگو کو ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے عامر متین نے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر میں کسی کو اتنے سخت الفاظ میں لوگوں کی پگڑیاں اتارتے ہوئے نہیں دیکھا جیسے خواجہ آصف اتارتے ہیں، وہ بڑے کھلاڑی ہیں، جنرل باجوہ کو فون کرکے الیکشن بھی جیت جاتے ہیں، جس اقامہ پر نواز شریف نااہل ہوئے ایسے ہی کیس میں خواجہ آصف کو سپریم کورٹ نے کلیئر کردیا۔

Loading X post…
Open original post on X

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کی ملازمت کا معاملہ کیسا ڈھکوسلا تھا آج تک اس معاملے کی کوئی تحقیق نہیں ہوسکی، کیوں اتنی تھوڑی سے تنخواہ کیلئے خواجہ آصف نے رسک لیا، ان سب کو کس لیے امارات کا اقامہ چاہیے تھا، اس اقامہ کے ذریعے کیا کچھ ہوتا رہا، اس سب کا حساب کبھی تو ہوگا مگر یہ حساب کون لے گا معلوم نہیں، تاہم یہ جوابات آنے تک خواجہ آصف کو ملکی دفاع سے دور رکھا جائے۔
 
The terrorist noon league who supported Sipah Sahaba and Lashkar-e-Jhangvi is favorite of the army & establishment so US was rightly saying that the forces support terrorists?
 
Advertisement