Advertisement

خواتین صحافیوں کے ہراسانی کے الزامات

Loading X post…
Open original post on X

بہت سینئر اور نامور صحافی نے ریسٹ روم سے نازیبا حالت میں خاتون کو ویڈیو کال کی جو ریکارڈ ہو گئی! ایک صحافی کی بات نہیں، یہاں آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے! ہر دوسرا مرد ،عورت کو بیہودہ میسجز کر کے اس کو اپنے ساتھ سیٹ کرنا چاہتا ہے، یا اپنی ٹھرک جھاڑ رہا ہوتا ہے، اینکر رحما عرفان

Loading X post…
Open original post on X


تین مردوں کی کہانی سناتی ہوں۔۔۔پہلے بہت کمال لکھتے ہیں اور آج بھی ایسا لکھتے ہیں کہ بندہ سوچتا ہے اس معاشرے میں سدھار بس یہی لا سکتے ہیں۔۔۔۔۔مجھے ایکس کے ذریعے رابطہ کیا ، ایک صحافیوں کی تقریب میں مدعو کیا ۔ عزت و احترام کے ساتھ ملاقات ہوئی، کچھ عرصے بعد پھر مجھ سے رابطہ کیا ایک اور ایونٹ کے لیے اور گلہ کیا کہ آپ نے واٹس ایپ نمبر چینج کیا اور مجھے نہیں دیا۔ بات کا آغاز یہاں سے ہوا ، پھر میری خوبصورتی تک پہنچا اور پھر انہوں نے فضائل بیان کیے کہ واٹس ایپ سیو ایپ نہیں ہے بات چیت کے لیے اور مجھے ایک اور ایپ کا لنک شئیر کیا کہ یہاں ا جاو ۔ میں نے تحمل سے ان کو سنا بلکہ میسجز پڑھے اور عرض کی سر آپ رونگ نمبر پر ہیں ۔ جو گفتگو آپ میرے ساتھ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اس میں میری کوئی دلچسپی نہیں اور انہیں بلاک کیا۔دوسرے شخص ایک پروگرام کے ہوسٹ ہیں، کمال انداز گفتگو ہے ، دو بار مجھے رات دس بجے کال کی پہلی کال میں شک ہوا کہ پی کر بیٹھے ہیں حضرت ۔ لیکن شک تھا جو دوسری کال پر یقین میں بدل گیا ۔ انہیں بھی بلاک کیاتیسرے شخص ، کافی بڑی میڈیا پرسنیلٹی ہیں انہوں نے تو مجھے سیدھا ایک میسج بھیجا ہے کہ۔۔۔۔۔ شو می یو، اس لیے اونچی دوکان پھیکا پکوان ۔ محاورے پر یہ سب پورا اترتے ہیں۔