Advertisement

خفیہ اتحاد، سعودی عرب --اسرائیل


مشرق وسطیٰ میں خفیہ اتحاد، سعودی عرب نےاسرائیل سےملکرغیرمتوقع اوراہم کام شروع کردیا


ریاض (نیوزڈیسک) سعودی عرب کی سرکاری فضائی کمپنی سعودی ایئرلائن نے دارلحکومت ریاض سے اسرائییت دارلحکومت تل ابیب تک براہ راست فضائی سروس شروع کرنے کااعلان کردیاجس کا اطلاق جمعہ سے ہوچکا ہے ۔ جس سے دونوں ممالک کے درمیان خفیہ اتحاد کے خطرات زور پکڑنے لگے کیونکہ عمومی طورپر دونوں ممالک کو دشمن تصور کیاجاتاہے ۔ سعودی وزارت خارجہ کے ترجمان عبداللہ متہیب نے اے ایف پی کو بتایاکہ کابینہ کے کئی اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان براہ راست فضائی سروس شروع کرنے کا جائزہ لیاگیا اور اس کا نتیجہ تسلی بخش رہا۔ یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ ہمارے دوبوئنگ 787طیاروں نے بن گریوں انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گزشتہ روز لینڈنگ کی ۔ تل ابیب ، حیفہ اور یروشلم سعودی ایئرلائن کی ممکنہ منزل ہوسکتی ہے جہاں کئی عرب شہری مقیم ہیں ۔
تایاگیاہے کہ سعودی فرمانروشاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سعودی وزیرٹرانسپورٹ کو اسرائیلی ہم منصب سے بات چیت کرنے اور دونوں ممالک کے دارلخلافہ کے درمیان براہ راست فضائی سروس شروع کرنے کی واضح ہدایات کے نتیجے میں معاہدہ طے پایاہے ۔ ممکنہ طورپر اس معاہدے کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکی بھی حمایت حاصل ہے تاکہ ناقدملک کی مدد سے اسرائیل کو خطے میں تنہائی سے نکالاجاسکے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ تاحال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں ۔ کچھ لوگوں کایہ بھی خیال ہے کہ خطے میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثر ورسوخ کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ممالک وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبور ہوئے ۔ یادرہے کہ اس سے قبل عرب شہری یورپ یاترکی پہنچتے ہیں جہاں سے ہوکر وہ تل ابیب جاتے ہیں ۔ خطے میں امن کی دم توڑتی امیدوں کے باوجود فضائی سروس شروع ہونے سے تل ابیب سٹاک ایکس چینج میں عرب تاجروں کی سرمایہ کاری کا امکان بھی ظاہر کیاجارہاہے ۔



http://hassannisar.pk/international_20903.html

​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
So that is the reason why Saudi govt supports Isis
 


سودی خاندان اور اسرائیلی ایک ہی ہیں
یہ تو ایک دن ہونا ہی تھا ہم مسلمانوں نے بھی کعبہ اسرایلوں کا سپرد کر رکھا ہے
 
خلافت عثمانیہ ختم کر کے مسلمان ممالک کے حصے بخرے کرنے کے اسباب و وجوہات کا سلسلہ ہنوز جاری ہے
 
Akhar Bahi nae Bahi ko galay laga hi liya ----- waisay tu yeh bahi hi thay magar aaj declare kar dia
Pakistan bhi jalad hi is ziman mein koi ilan karay ga