- Joined
- Feb 12, 2011
- Posts
- 15,802
- Reaction score
- 5,372
- Points
- 0
ملک سعید حسن لاہور ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کی ایک غیر معمولی شخصیت ہیں جن کی ذات سے متعلق کا فی جملے مقبول عام ہیں
-
لیکن ایک جملہ جو اکثر دہرایا جاتا ہے وہ ان کا فخریہ اعلان ہے کہ ان کا صرف ایک اصول ہے اور وہ یہ کہ کسی بھی اصول کو نہیں ماننا چاہئے
-
تاہم، وہ اپنے زمانے میں ہائی کورٹ کے ایک نہایت راست باز جج رہے تھے اور جب 1977 میں مارشل لاء لگا تو وہ عدالت کو چھوڑکر سیدھے بار میں آگئے- وہ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے اور بہترین طریقے سے معاملات چلائے-
ان کے دور میں، پہلی عالمی خواتین کانفرنس بار میں منعقد ہوئی- خواتین کی ایک بڑی تعداد ساری دنیا سے اس کانفرنس میں شرکت کیلئے آئی تھی جس سے عدالت اور بار ایسوسی ایشن دونوں کی بڑی حوصلہ افزائی ہوئی تھی
-
ملک صاحب کی ایک یادگار تقریر بار کے ایک عام اجلاس میں ان کا خطبہ صدارت تھا جو شریعت بل کے انعقاد کے فوراً بعد انہوں نے دیا تھا- یہ ضیاالحق کے کالے دور کی بات ہے- انہوں نے طنزیہ انداز میں اس کا ایک بہت آسان حل تجویزکیا تھا کہ ملک کو دو زونوں میں بانٹ دیا جائے شریعہ اور غیر شریعہ زون
-
انہوں نے بڑے پرجوش انداز میں اس بات پرزوردیا تھا کہ لاہورکوغیر شریعہ زون میں رکھا جائے کیونکہ وہ خود لاہور میں رہتے ہیں اور وہ لاہور میں خوش حالی، ترقی اور کلچر کا فروغ دیکھنے کے خواہشمند ہیں- اور افسوس کی بات یہ ہے ان کی منچلے پن کی یہ خواہش آج پوری ہوتی ہوئی محسوس ہوتی ہے؛ کیونکہ مذہبی عسکریت پسندی اورانتہائی عدم برداشت کا رویہ پورے ملک میں معاشرے کی رگ رگ میں سما گیا ہے
-
ملک صاحب آج بھی اپنے اصولوں پر قائم ہیں لیکن بغیر اپنے بڑے بڑے دعووں کے- وہ غلطیوں سے مبرا نہیں ہیں لیکن کبھی شرافت اوراعتدال کی حدوں کو پار نہیں کرتے-
پاکستانی اقدار بہت پیچیدہ ہیں اوریہاں کوئی بھی بالکل پاک صاف ہونے کا دعویٰ نہیں کرسکتا بلکہ یہاں دانا اور امین لوگوں کا گزر مشکل ہے کیونکہ معاشرے کی خاردار روش دوغلے پن پر منحصر ہے- ایک ایسی عدالت جس نے اپنی آئین سے وفاداری کے حلف کو ٹھکرایا وہ لوگوں کو انصاف اور ایمانداری فراہم کرنے کی بات کرتی ہے
-
یہی وجہ ہے کہ روائتی دانش مندی نے عمران خان کے قوم سے کبھی جھوٹ نہ بولنے کے مشہور وعدے کو اتنی آسانی سے رد کردیا- کیونکہ فوراً بعد، سپریم کورٹ نے ان کے سچائی کےعزم کو پرکھنے کا پروگرام بنا لیا اور ہمارے خان صاحب نے بھی مصلحت اندیشی کا راستہ اپنالیا
-
اس حد تک ملک صاحب کی اصولوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی پالیسی تسلیم کی جاسکتی ہے، ملک صاحب کا مطلب یہ ہے کہ ہم خاکی بندوں سے ایسی ہی امیدیں رکھیں جو وہ واقعی پوری کرسکتے ہوں لیکن اگر وہ اپنی حدیں پار کرنے لگیں تو ان کی روک تھام ضروری ہے
-
کسی کے اوپر ایک قانون کا اطلاق اور ہر دوسرے شخص کے اوپر کسی اور قانون کا اطلاق اس حد کو پار کرنا ہے اور لوگوں کو جان بوجھ کرگمراہ کرنا بھی اسی زمرے میں آتا ہے-
چلئے آپ دہشت گردی کے بارے میں آل پارٹی کانفرنس کی مثال لے لیں- کیا اس میں امن قائم کرنے کے صحیح طریقوں پر کوئی بحث ہوئی تھی؟ اوراس بارے میں کسی واضح نتیجے پر پہنچنے میں ہماری اعلیٰ قیادت کو کتنا وقت لگا تھا؟
کیا اور دوسرے طریقوں کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی تھی؟ کیا اس مشورے میں تمام پارٹیاں شامل تھیں یا صرف ایک ایجنڈے پر سب کو اتفاق رائے حاصل کرنے کیلئے جمع کیا گیا تھا؟
ٹیلیویژن پر اب تک جتنی بحث سیاسی لیڈروں نے کی ہے وہ بہت مایوس کن ہے- مخالفین کا رول صرف یہ رہا ہے کہ انہوں نے ہاں میں ہاں ملا کر ساری ذمہ داری حکمران پارٹی پر چھوڑ دی ہے- ان میں سے کچھ نے تو یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے کانفرنس کا آخری مسودہ پڑھا تک نہیں
-
فاٹا کے ممبروں کو تو اتنا وقت بھی نہیں دیا گیا کہ وہ اپنے تحفظات بھی بیان کرسکیں- مذاکرات کے ذریعے امن کی کوششوں کی کوئی تفصیل نہ پوچھی گئی نہ بتانے کی ضرورت محسوس کی گئی- کیا اس طریقے کو ہم مشکلوں میں پھنسی ایک قوم کو سچ سے آگاہ کرنا کہیں گے؟
source
- Featured Thumbs
- http://i.dawn.com/large/2013/11/52935eee1f133.jpg





