Advertisement

خدا کی خلافت کا انکار

جب خدا کو اپنا خلیفہ یا نائب بنانے کی ضرورت م*سوس ہوئی تو اس نے گارے اور مٹی سے انسان کو تخلیق کیا اور اس میں اپنی رو* پھونک کر اسے تمام مخلوقات کے لیے قابل مسجود بنایا . فرشتوں نے اس بات پر اعترض کیا تو خدا نے فرمایا جو بات میں جانتا ہوں تم نہیں جانتے اور آدم کو فرشتوں کے سامنے چند کلمات کہنے کا *کم دیا تو آدم نے ان پر اپنی برتری ثابت کر دی . اس طر* آدم کو تمام مخلوقات پر برتری *اصل ہو گئی . آدم سے جنت میں گناہ سرزد ہونے کے بعد زمیں پر اتار دیا گیا اور یہاں خدا نے آدم کو معاف کر کے دوبارہ اپنی خلافت انسان پر ب*ال کر دی . گو کہ تمام انسانوں کو خدا کا خلیفہ کہنا مشکل ہے لیکن خاص طور پر بہترین انسان جو انبیا کرام علیہ السلام ہیں الله کے خلیفہ کہلوا سکتے ہیں . اللہ کی یہ خلافت نبی آخر م*مد پر آ کر ختم ہو گئی آپ بلا شبہ خاتم النبین اور امام الانبیا ہیں اور اس *ساب سے افضل البشر اور افضل کل مخلوقات ہیں آپ کو فرشتوں جنوں اور تمام تر مخلوقات پر فضیلت *اصل ہے
اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ ایک شخص جو بذات خود خدا کا نائب ہے اور افضل المخلوقات ہے کتنا با اختیار ہے .کچھ لوگ نبی آخر م*مد کو صرف و صرف ایک پیغام رسانی کرنے والا انسان سمجھتے ہیں اور کچھ لوگ نبی آخر کو نور ہدایت اور خدا تک پہنچنے اور معرفت *اصل کرنے کا وسیلہ سمجھتے ہیں . جہاں قران میں بار بار صرف و صرف تو*ید پرستی یا خدا سے مانگنے کی دعوت ہے وہیں خدا یہ بات بھی مانتا ہے کہ " آسمان میں بہت سے فرشتے ہیں جن کی سفارش کوئی کام نہیں دیتی ہاں الله جسے چاہے اجازت دے ار سفارش پسند بھی کرے " (النجم ) جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خدا کے نیک بندوں کی سفارش اگر خدا کے ہاں قابل قبول ہو تو منظور ہو جاتی ہے اور نیک بندوں کا اختیار خدا کی بارگاہ میں ثابت ہوتا ہے . کچھ لوگ تو*ید پرستی کی باتوں کو خدا کا مشرکین سے خطاب کے طور پر منسوب کرتے ہیں اور ان آیات کا مسلمانوں پر اطلاق نہیں سمجھتے جب کہ نیک بندوں کے وسیلے کو مسلمانوں سے خدا کا خطاب سمجھتے ہیں . اب یہ سارے معاملات الجھے ہوے ہیں جن کی بنیاد پر مسلمانوں میں کئی فرقے بن چکے ہیں
تو*ید پرستوں کا نظریہ یہ ہے کہ صرف خدا سے مانگو خدا ہی سنتا جانتا ہے جب کہ خود خدا کو اپنے نبی سے کلام کے لیے یا و*ی بھیجنے کے لیے ایک فرشتے کی ضرورت پڑتی ہے .خدا ایک نظام کے ت*ت ہی انسان کے قریب ہوتا ہے جو جتنا نیک ہوتا ہے خدا اس کے اتنا ہی قریب ہوتا ہے عاشقان کا نظریہ یہ ہے کہ کیوں کے نیک لوگوں بذات خود عرش الہی کے ساۓ میں ہوتے ہیں تو صرف وہ ہی خدا تک رسائی کا اختیار رکھتے ہیں. تو*ید پرستوں کا وسیلے کا انکار اور خدا پر ہی مکمل ان*صار اپنی طرز کا ایک کفر ہے جیسا کہ بنی اسرائیل کے لوگوں نے کیا من و سلوا کی کہانی سب ہی جانتے ہیں . ایک *د سے زیادہ خدا پر ان*صار یا خدا سے معجزے کی توقع بھی کفر کے زمرے میں ہی آتی ہے . اگر انسان دوائی نہ کھاۓ اور خدا سے ہی شفا کا طالب ہو تو وہ بھی ایک قسم کا کافر ہی ہے جو خدا کے نظام کا مخالف ہے . خدا پر ایمان لانے کے ساتھ ساتھ اس کے نظام قدرت نیک بندوں اور الہامی کتب پر ایمان لانا بھی ضروری ہے . عاشقان کا نظریہ یہ ہے کہ وسیلہ ہی ایک قسم کی دوائی ہوتا ہے جو بگڑی بنانے میں مدد کرتا ہے
خدا نے نے ابلیس کی بے بہا عبادتوں کے باوجود اسے آدم کا ایک وسیلہ دے کر اس کی عبادتوں کو قبول کرنے کی کوشش کی تھی جسے اس نے انکار کر دیا اور اپنی *قیقت ظاہر کر دی . اسی طر* الله کے نبی آخر م*مد بھی ہماری عبادتوں کی قبولیت کے لیے ہمیں دیا گیا الله کا وسیلہ و امت*ان ہیں جن کے نام پر کھرا اور کھوٹا علی*دہ ہو جاتا ہے اور جن کے بغیر کوئی عبادت قبول نہیں ہو سکتی .اس لیے مسلمانوں کو چاہئیے کے وہ نیک لوگوں کے وسیلے کا مذاق نہ اڑائیں اور بارگاہ خدا وندی میں ان کے اختیارات پر ب*ث نہ کریں . جو بھی خدا کا مقرب ہے وہ کسی بھی انسان کی خدا کے *ضور سفارش کرنے کا اہل ہے اس کے وسیلے کا مذاق اڑانا خدا کی خلافت و نظام قدرت کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے ​
 
قرآن کی نگاہ میں توسل(وسیلہ)--
وسیلے سے توسل اور تمسک کا مفہوم قرآن کریمسے ماخوذ ہے۔ توسل کی طرف روشن ترین اور واضح ترین اشارہ سورہ مائدہ میں آیا ہے جہاں خداوند متعال نے تقرب الہی کے حصول کیلئے مؤمنین کو وسیلے کی تلاش کا واضح طور پر حکم دیا ہے:

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ اتَّقُواْ اللّهَ وَابْتَغُواْ إِلَيهِ الْوَسِيلَةَ وَجَاهِدُواْ فِي سَبِيلِهِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ

ترجمہ: اے ایمان والو اللہ سے ڈرو! اور اس تک پہنچنے کے لیے وسیلہ تلاش کرو۔ اور اس کی راہ میں جہاد کرو۔ تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ۔

سورہ نساء کی آیت 64 میں بھی گنہگاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ رسول اللہ(ص) کی خدمت میں حاضر ہو کر آپ(ص) سے درخواست کریں کہ وہ (ص) ان کے لئے استغفار کریں تا کہ خداوند متعال انھیں بخش دیں۔

نیز حضرت یوسف(ع) کے بھائی جب اپنے کئے پر پشیمان ہوئے تو خداوند متعال سے براہ راست عفو و درگذر کی درخواست کے بجائے اپنے والد یعقوب نبی(ع) سے درخواست کی اللہ کی بارگاہ میں ان کے لئے مغفرت کی دعا کریں۔


توسل (وسیلے)پر وہابی اعتراضات اور مسلمانوں کا رد عمل

مسئلۂ توسل مسلمانوں ـ خواہ شیعہ خواہ سنی ـ کی اکثریت کے نزدیک رائج و مقبول تھا۔ لیکن آٹھویں صدی ہجری میں ابن تیمیہ نامی شخص اٹھا اور دعوی کیا کہ توسل شرک ہے اور اس کا قائل ہونا بدعت ہے۔ دور معاصر میں بھی وہابی قرآن کی ظاہر پرستانہ تفسیر کرکے دعوی کرتے آئے ہیں کہ توسل کا عقیدہ اصول توحید کے منافی ہے۔

ابن تیمیہ نے دعوی کی کہ صرف اعمال صالح نیز پیغمبر اور صالحین کی دعا ـ وہ بھی صرف ان کی حیات کے زمانے میں ـ اللہ کے تقرب کا وسیلہ بننے کی صلاحیت رکھتی ہے؛ چنانچہ خدا سے طلب حاجت کرتے وقت خدا کو پیغمبر(ص) کی قسم دلانا یا پیغمبر(ص) اور صالحین کے مقام و منزلت کا واسطہ دینا بدعت اور ناجائز ہے۔

چنانچہ پیغمبر(ص) اور دوسروں کی ذات سے توسل کسی حال میں بھی جائز نہیں ہے اور بدعت کے زمرے میں آتا ہے اور ان سے براہ راست اور روبرو دعائے خیر کی درخواست کرنا بھی صرف ان کی حیات کے زمانے میں جائز اور صحابہ کی سنت شمار ہوتا تھا اور اس کے سوا جو کچھ بھی ہے بدعت کے زمرے میں شمار ہوتا ہے۔

اس نے ان اعتراضات میں سے بعض کو توسل کے باب میں بھی اٹھایا ہے جو وہ شفاعت کے باب میں اٹھا چکا ہے۔

توسل کے اوپر ابن تیمیہ کے ان اعتراضات کو شیعہ اور سنی مسلمانوں کی اکثریت کے رد عمل کا سامنا کرنا پڑا اور بعض نے ان کے رد میں کتابیں تالیف کی ہیں۔۔سمهودی، وفاء الوفاء، ج1، ص1371۔

مسلمانوں کا رد عمل
شیعہ اور سنی مسلمانوں نے ان نظریات کے مقابلے میں رد عمل ظاہر کیا اور اس سلسلے میں تحقیقات و تالیفات کا اہتمام کیا یہاں صرف اہل سنت کے علماء کا رد عمل مقصود ہے چنانچہ بعض سنی علماء کے اقوال کے حوالے جات فہرست کی صورت میں پیش کئے جاتے ہیں:

امام محمد غزالی، جن کی علمی مرتبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور انہیں تاریخ اسلام کے نمایاں ترین علماء کے زمرے میں شمار کیا گیا ہے، ایک حقیقی صوفی کی حیثیت سے اپنی تمام تر تالیفات میں توسل کے قائل ہیں۔ انھوں نے اپنے ایک رسالے میں ایک مستقل باب توسل کے بارے میں مرتب کیا ہے اور شرعی دلائل و براہین سے توسل کو جائز قرار دیا ہے۔
حافظ ابوبکر بیہقی اپنی کتاب "دلائل النبوۃ" میں آدم(ع) اور دوسروں کے توسل کی داستان دقل کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ ابوبکر بیہقی نے عہد کیا ہے کہ کبھی کوئی موضوعہ حدیث اپنی کتب میں نقل نہیں کریں گے۔
امام جلال الدین سیوطی تاریخ اسلام کے اکابرین میں سے ہیں؛ وہ اپنی کتاب "الخصائص الکبری" اور کئی دوسری کتابوں میں حضرت آدم(ع) کے توسل کی داستان نقل کرچکے ہیں۔
۔ امام حافظ ابو عبداللہ الحاکم النیشابوری نے اپنی کتاب "المستدرک علی الصحیحین" میں نقل کیا ہے کہ آدم(ع) نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ سے توسل کیا۔
امام حافظ قاضی عیاض نے اپنی کتاب "الشفاء فی التعریب بحقوق المطفی" میں "باب زیارت" اور "باب فضل النبی(ص)" میں بہت سی متعلقہ احادیث اور وقائع کو نقل کیا ہے۔
مفسر قرآن امام ابو عبداللہ قرطبی نے آیت(وَلَوْ أَنَّهُمْ إِذ ظَّلَمُواْ أَنفُسَهُمْ جَآؤُوكَ فَاسْتَغْفَرُواْ اللّهَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُولُ لَوَجَدُواْ اللّهَ تَوَّاباً رَّحِيماً۔ ترجمہ: اور اگر جب انہوں نے اپنے اوپر زیادتی کی تھی تو آپ کے پاس آتے اور پھر اللہ سے بخشش کے طلبگار ہوتے اور پیغمبر ان کے لیے دعائے مغفرت کرتے تو اللہ کو پاتے بڑا توبہ قبول کرنے والا بڑا مہربان۔) کی تفسیر میں لکھا ہے کہ توسل جائز ہے اور اس عمل کی تائید کی ہے
علامہ احمد شہاب الدین الخفاجی نے شرح شفا کے موضوع پر اپنی کتاب "نسیم الریاض" میں توسل کے جواز پر سیر حاصل بحث کی ہے۔
امام حافظ قسطلانی نے اپنی کتاب "مواہب اللدنیہ" کے مقصد اول میں جواز توسل کو موضوع سخن بنایا ہے۔
علامہ شیخ محمد عبدالباقی الزرقانی نے شرح مواہب میں جواز توسل پر بحث کی ہے۔۔
امام شیخ الاسلام ابو زکریا یحیی النووی نے اپنی کتاب الایضاح میں جواز توسل پر روشنی ڈالی ہے۔
علامہ ابن حجر الہیتمی مکی نے کتاب "حاشیۃ الایضاح" میں توسل کو جائز قرار دیا ہے اور علاوہ ازیں اس موضوع پر مستقل کتاب بعنوان "الجوہر المنظم" تالیف کی ہے۔
حافظ شہاب الدین محمد بن محمد بن جزری دمشقی نے اپنی کتاب "عدۃ الحصن الحصین" کے باب "فضیلت دعا" میں توسل کے جواز پر بحث کی ہے۔
علامہ امام محمد بن علی شوکانی۔
علامہ امام محدث علی بن عبدالکافی السبکی۔
شیخ احمد سرہندی الملقب بہ "امام ربانی" و "مجدد الف ثانی" ـ ایک عالم کبیر اور صوفیہ کے مرشد کے عنوان سے مشہور تھے اور شریعت کا بہر صورت لحاظ رکھنا، ان کی خصوصیت سمجھا جاتا تھا، اور صوفیا کے درمیان شریعت کی پابندی کے حوالے سے شہرۂ عام و خاص تھے ـ نے اپنی کتاب "المکتوبات" میں توسل پر مہر تائید ثبت کی ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی، نے اس اعرابی مرد کی داستان نقل کی ہے جس نے قبر نبی(ص) سے توسل کیا اور اس کی سند کو صحیح قرار دیا ہے
نامور مفسر، امام ابوالقاسم قشیری
امام فخر الدین رازی ـ جو بڑے مفسرین میں سے ایک ہیں ـ نے اپنی کتب کے کئی حصوں میں جواز توسل کی طرف اشارہ کیا ہے۔
حافظ ابوالفرج ابن جوزی نے اپن کتاب میں احادیث توسل نقل کی ہیں
حافظ عماد الدین بن کثیر آیت کریمہ "وَلَوْ أَنَّهُمْ إِذ ظَّلَمُواْ أَنفُسَهُمْ ..." کی تفسیر میں ایک عرب شخص کی عتبی کے ساتھ منقولہ گفتگو نقل کی ہے جس نے قبر رسول(ص) پر حاضری دی اور آپ(ص) سے شفاعت کی درخواست کی، اور عتبی نے ان پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ نیز حضرت آدم(ع) کے توسل کی داستان بھی اپنی کتاب میں نقل کی ہے ابن کثیر لکھتے ہیں کہ رسول اللہ(ص) کی قبر شریف سے عربی شخص کے توسل کی داستان سند کے لحاظ سے صحیح ہے۔انھوں نے مسلمانوں کے مشہور شعار "یا محمداہ" کو بھی نقل کیا ہے۔
شہاب الدین رملی، نے اپنی بہت سی تالیفات میں جواز توسل کی تائید و تصدیق کی ہے۔ وہ اپنی تالیفات کے مختلف حصوں میں توسل کے قائل ہوئے ہیں۔
امام شیخ نور الدین قاری، المعروف بہ ملا علی قاری "الشفاء" پر اپنی شرح کے ضمن میں جواز توسل کے بہت سے نمونے پیش کرچکے ہیں۔
صاحب کتاب "شرح عقائد اہل سنت" میں توسل کے قائل ہوئے ہیں۔ ان کی کتاب اہل سنت کے دینی مدارس میں معتبرترین اعتقادی کتاب سمجھی جاتی ہے۔
مسلمانوں کا متفقہ موقف
ہم یہاں حقائق کو آشکار کرنے کے لئے بعض سنی علماء کی آراء نقل کرتے ہیں جو توسل کے حوالے سے شیعہ علماء کے ہم فکر ہیں:

شافعی عالم دین، تقی الدین سبکی، (متوفٰی سنہ 756 ہجری قمری) اپنی کتاب "شفاء السقام" میں لکھتے ہیں:
"إعلم: أنه يجوز ويحسن التوسل، والاستغاثة، والتشفع بالنبي "صلی الله عليه وآله وسلم"، إلی ربه سبحانه وتعالی وجواز ذلكَ وحسنه من الأمور المعلومة لكُل ذي دين، المعروفة من فعل الأنبياء والمرسلين، وسير السلف الصالحين، والعلماء والعوام من المسلمين . ولم ينكِر أحد ذلكَ من أهل الأديان، ولا سمع به في زمن من الأزمان، حتی جاء ابن تيمية، فتكَلم في ذلكَ بكَلام يلبس فيه علی الضعفاء الأغمار، وابتدع ما لم يسبق إليه في سائر الأعصار"۔
ترجمہ: جان لو کہ بےشک نبی صلی اللہ علیہ و آلہ اور آپ(ص) کی جاہ و عظمت اور برکت سے اللہ تعالی کی بارگاہ میں توسل اور استغاثہ اور تشفع (التجائے شفاعت) جائز اور حسن (خوب) ہے یہاں تک کہ اس امر کا جواز اور حسن تمام دیندار انسانوں کے نزدیک مسلّمات میں سے ہے۔ یہ وہ امر ہے جو انبیاء اور سلف صالح اور علماء اور عوام کے درمیان رائج اور معمول و معروف تھا اور ادیان کے پیروکاروں میں سے کسی نے اس امر کا انکار نہيں کیا ہے اور کسی بھی زمانے میں کسی نے نہیں سنا ہے؛ یہاں تک کہ ابن تیمیہ آیا اور اس نے بعض باتیں بیان ہیں اور نادان لوگوں کے اشتباہ میں پڑنے کا سبب ہوئی اور اس نے ایسی بدعت کی بنیاد رکھی جس کی مثال سابقہ قرون و اعصار میں نہیں ملتی۔
نورالدین سمہودی لکھتے ہیں:
"إعلم أن الاستغاثة والتشفع بالنبي صلی الله تعالی عليه وسلم وبجاهه وبركته عند ربه تعالی من فعل الأنبياء وسير السلف الصالح، واقع في كل حال، قبل خلقه صلی الله تعالی عليه و سلم وبعد خلقه في حياته الدنيوية ومدة البرزخ وعرصات القيامة
"
ترجمہ: اللہ کی بارگاہ میں پیغمبر(ص) کی ذات اور آپ کی جاہ و عظمت اور برکت سے استغاثہ، طلب شفاعت اور توسل، انبیاء اور سلف صالح کا کردار اور سیرت و روش ہے اور تمام زمانوں میں اس پر عمل ہوتا رہا ہے خواہ قبل از اسلام خواہ بعد از اسلام، حتی دنیاوی حیات میں بھی اور برزخ میں بھی اور قیامت کے مختلف مراحل میں بھی۔
اپنے زمانے کے امامِ مسجد الحرام "زینی دحلان" اس بارے میں لکھتے ہیں:
"اذا جاز التوسل بالأعمال الصالحة - كما في صحيح البخاري في حديث الثلاثة الذين أووا إلی غار فأطبق عليهم ذلك الغار فتوسل كل واحد منهم إلی الله تعالی بأرجی عمل له فانفرجت الصخرة التي سدت الغار عنهم - فالتوسل به «صلی الله عليه وسلم» أحق وأولی لما فيه من النبوة والفضائل سواء كان ذلك في حياته أو بعد وفاته فالمؤمن إذا توسل به إنما يريد بنبوته التي جمعت الكمالات وهؤلاء المانعون للتوسل يقولون يجوز التوسل بالأعمال الصالحة مع كونها أعراضا فالذوات الفاضلة أولی فإن عمر رضي الله عنه توسل بالعباس رضي الله عنه وأيضا لو سلمنا ذلك نقول لهم إذا جاز التوسل بالأعمال الصالحة فما المانع من جوازها بالنبي صلی الله عليه وسلم باعتبار ما قام به من النبوة والرسالة والكمالات ..."
ترجمہ: ہرگاہ اعمال سے توسل صحیح ہے ـ جیسا کہ صحیح بخاری میں تین افراد سے متعلق حدیث میں منقول ہے جنہوں نے ایک غار میں پناہ لی تو غار ان پر بند ہوئی پس ان میں سے تینوں نے بہترین اور امید آفرین عمل کے ذریعے خداوند متعال سے توسل کیا پس وہ چٹان ہٹ گئی جس نے غار کو بند کردیا تھا؛ چنانچہ رسول اللہ(ص) سے توسل زمانۂ حیات میں بھی اور بعد از وصال بھی، زیادہ صحیح اور حق اور برتر و بالاتر ہے کیونکہ آپ(ص) صاحب نبوت اور صاحب کمالات و فضائل ہیں؛ پس مؤمن جب آپ(ص) سے توسل کرتا ہے تو وہ بےشک آپ(ص) کی نبوت سے توسل کرتا ہے جس نے تمام تر کمالات کو آپ(ص) کی ذات میں مجتمع کررکھا ہے، اور یہ توسل کی راہ میں رکاوٹ بننے والے لوگ، کہتے ہیں کہ اعمال صالحہ سے توسل جائز ہے خواہ وہ علامتی کیوں نہ ہوں؛ پس صاحب فضیلت شخصیات اس حوالے سے زيادہ صاحب حق ہیں کہ ان سے توسل کیا جائے۔ جیسا کہ عمر نے رسول اللہ(ص) کے چچا عباس سے توسل کیا اور پھر جب ہم اس کو تسلیم کریں تو ان لوگوں سے کہیں گے کہ "اگر اعمال صالحہ سے توسل جائز ہے پس کونسی چیز مانع ہے اس میں کہ رسول اللہ(ص) کی ذات سے توسل کیا جائے؟ اس اعتبار سے کہ آپ(ص) صاحب منصب نبوت و رسالت ہیں اور صاحب کمالات ہیں
حوالہ جات
۔
↑ قاعدة جلیلة فی التوسل و الوسیلة، ج1، ص48-51۔
↑ رشید رضا، تفسیر المنار، ج6، ص371-377 و ص11-7۔
↑ السبکی، شفاء السقام، ج1، ص245-320۔
↑ ۔نبهانی، شواهد الحق فی الاستغاثة بسید الخلق، ج1، ص386۔
↑ سورہ نساء آیت 64۔
↑ قرطبی، تفسیر، ج5 ص265۔
↑ الزرقانی، شرح مواهب، ج1 ص44۔
↑ النووی، الایــــضاح، باب 6 ص498۔
↑ حاشیۂ ایضاح ص499۔
↑ الشوکانی، تحفۃ الذاکرین، ص161۔
↑ شفاء السقام فی زیارۃ خیر الانام۔
↑ العسقلانی، فتح الباری فی شرح البخاری، ج2 ص495۔
↑ القشیری، رسالۂ قشیریہ۔
↑ اس موضوع کا ادراک کرنے کے لئے ان کی تفسیر "تفسیر الکبیر یا مفاتیح الغیب" کا بغور مطالعہ کیا جائے۔
↑ ابن جوزی، کتاب "الوفاء"۔
↑ ابن کثیر، تفسیر القران العظیم، ذیلِ آیت۔
↑ ابن کثیر، البدایة والنهایة، ج1 ص80۔
↑ ابن کثیر، وہی ماخذص90۔
↑ ابن کثیر، وہی ماخذ، ج6 ص324
۔
↑ تقی الدین سبکی، شفاءالسقام فی زیارۃ خیر الانام، « »ص160۔
↑ وفاء الوفاء باخبار دار المصطفی.نور الدین سمهودی، ج4، ص1372۔
الدر السنیة فی الرد علی الوهابیة،زینی دحلان،ص27
http://ur.wikishia.net/view/%D8%AA%D9%88%D8%B3%D9%84↑

​
 



اَللّهُمَّ إنّي اَسئَلُكَ وَاَتَوَجَّهُ إلَيكَ بِنَبِيكَ نَبِي الرَّحمَةِ

بار خدایا!ا! میں تجھ سے سوال (اور التجا) کرتا ہوں اور تیری طرف آتا ہوں تیرے نبی(ص) کے واسطے سے، جو نبی رحمت ہیں...
یا رَسوُلَ اللّهِ ...إِنا تَوَجَّهنا وَاستَشفَعنا وَتَوَسَّلنا بِكَ اِلی اللّهِ وَقَدَّمناكََ بَينَ يدَي حاجاتِنا يا وَجيهاً عِندَ اللّهِ إِشفَع لَنا عِندَ اللّه
اے رسول خدا! ہم آپ کے وسیلے سے خدا کی طرف متوجہ ہوئے ہیں اور آپ کو وسیلہ قرار دیتے ہیں اس کی بارگاہ میں اور آپ کو اپنا شفیع قرار دیتے ہیں اور آپ کو اپنی حاجتوں کے آگے آگے قرار دیتے ہیں، اے وہ جو آبرومند ہے خدا کے پاس ہماری شفاعت فرما!
خدا کو رسول اللہ، ائمۂ معصومین اور صالحین کی قسم دلانا، بھی جائز اور مشروع توسل کی ایک روش ہے مثلا کہا جائے کہ:
اَللّهُمَّ اللهم إنّي اَسئَلُكَ بِجاهِ مُحُمُّدٍ" یا "اَللّهُمَّ إنّي اَسئَلُكَ بِحَقِّ كُلِّ مُؤمِنٍ مَدَحتَهُ فِیهِ"۔

​