Advertisement

خبرجو صرف بریکنگ نیوز بنی؟



17sept-p01.jpg


کہ خونِ صد ہزار انجم سے ہوتی ہے سحر پیدا
​

…افشاں نوید
وہی ہوا ناں، جو ہمیشہ ہوتا آیا ہے! وہ خبر بریکنگ نیوز بنی۔ پھر خبر نامے میں شامل ہوئی، اگلے دن اخباروں کی شہ سرخی بنی اور پھر وقت کی دھند میں کہیں غائب ہوگئی…! ہاں یہ جان کا نذرانہ کوئی فوجی پیش کرے تو شہید کہلاتا ہے نشان حیدر سے نوازا جاتا ہے، کبھی ستارہ جرأت یا ستارہ امتیاز سے۔ قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جاتی ہیں۔ سڑکیں شہداء کے نام سے منسوب کی جاتی ہیں۔ یادگاری ٹکٹ جاری ہوتے ہیں۔ ہر سال برسی پر خصوصی پروگرام ہوتے ہیں۔ زندگی کی یادوں پر دستاویزی فلمیں بنتی ہیں۔ یہ تو ہیں بڑے لوگوں کی بڑی باتیں۔ اور زندہ قوموں کی زندہ اقدار! ہم کو اب سازندوں، گلوکاروں، اداکاروں کی برسیاں اس انداز میں مناتے ہیں کہ ان کے اہل خانہ کو یہ دن یاد ہو نہ ہو، مختلف چینلز ان اداکاروں کے رقص دکھاتے رہتے ہیں سارا دن۔ گلوکاروں یا فلمسازوں کی فلموں کی کوششیں کرکے انتہائی عریاں مناظر اسکرین کی زینت بنائے جاتے ہیں۔ نورجہاں کی برسی پر ان کی فلموں کے جو سین دکھائے جاتے رہے ایک حسرت دل میںپیدا ہوئی کہ کاش وہ بتا سکتیں کہ آج کے دن قبر میں ان پر کیا گزر رہی ہے۔

یاد منانا اصل میں ایصال ثواب کی شکل ہے۔ ہمارا میڈیا ایصال عذاب کے درپے رہتا ہے۔ خیر اس ثواب وعذاب پر نہ ہم بات کرسکتے ہیں نہ اللہ کے معاملات میں بندے بشرکو بہت گمان کرنے کی ضرورت… ضرورت ہے تو اپنے اجتماعی رویوں پر اظہار ندامت کی کہ ہم ’’بڑے لوگ‘‘ کسے کہتے اور سمجھتے ہیں ہماری قدرحانی اور حوصلہ افزائی اور تشکر کے پیمانے کیا ہیں…؟ کوئی بڑی صاحب اثر شخصیت جن کے ہاتھوں اجتماعی فلاح وبہبود کے کچھ کام انجام پائے ہوں ہم کس طرح ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں لیکن صرف ایک عشرہ ہوا ہے اس واقع کو۔ ہم 18 کروڑ پر مشتمل قوم میں سے کون جانتا ہے کہ سمیعہ نور کون تھی…؟ کیا قربانی دی ہے اس نے…؟ اس لیے کہ یہ تو معمولی سی خبر تھی کہ ’’گجرات اسکول وین کے حادثے میں ایک استانی بچوں کو بچاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی۔‘‘ بات اتنی ہی چھوٹی ہے…؟ اتنی ہی غیر اہم ہے۔ اسی طرح فراموش کیے جانے کے قابل ہے…؟ پھر ہم کہتے ہیں اس قوم میں ’’ہیروز‘‘ کا فقدان ہے۔ دراصل ہمارے ہیروز کے پیمانے مختلف ہیں۔ کسی کھاتے پیتے گھرانے کے منچلے نوجوان کی کوئی گانوں کی البم… منظر عام پر آجائے تو ہر چینل پر اس کی قدر افزائی ہوگی۔ وہ اسکالرز کے انداز میں، دانشورانہ لب ولہجے میں کیمرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر یوں گفتگو کرے گا جیسے اس سے بڑا کام کبھی روئے زمین پر کسی نے کیا ہی نہیں۔ ایک تیسرے درجے کی غیر مصروف گلوکارہ کی حال ہی میں شادی کے فوری بعد شوہر سے ناچاتی ہوگئی تو میڈیا نے اس کی شادی کی ویڈیوز سے لے کر علیحدگی تک کی خبریں یوں نشر کیں اور ان دونوں کو بار بار Live چینلز پر لیا گیا ان کے ایک دوسرے کے بارے میں تاثرات جانے گئے کہ جیسے اب 18 کروڑ لوگ فالتو گھروں میں بیٹھے ہیں، دوسروں کے ہنگاموں اور خانگی زندگی کے مسائل شیئر کرنا ہی اس بے کار قوم کا سبب سے پسندیدہ مشغلہ ہے۔

ایک ٹینس کے کھلاڑی کی ٹوئیٹر پر بیوی سے ناراضگی کی خبر کیا چل گئی کہ تمام میڈیا تحقیق میں پڑگیا اور جگہ جگہ دونوں خاندانوں کا پیچھا کیا گیا کہ اہل خانہ کو دھمکی دینا پڑی کہ میڈیا ان کے خانگی معمالات میں مداخلت نہ کرے ورنہ وہ انتہائی کارروائی کریں گے۔ المختصر بات ہے ہمارے حسن کرشمہ ساز کی بلکہ میڈیا کے حسن کرشمہ ساز کی۔ کہ چاہے خرد کا نام جنوں رکھ دے اور چاہے تو ایک نقطہ میں محرم سے مجرم بنا دے…!

کیا کسی چینل نے سمیعہ نور کو آئیڈیل بنا کر پیش کیا کہ ایسے ہوتے ہیں ہیروز جن پر قومیں فخر کرتی ہیں۔ سمیعہ نور کی عمر بھی خواب دیکھنے کی تھی۔ خوابوں کی تعبیروں کے سپنے تو اس کی آنکھوں میں بھی سجے ہوں گے وہ بھی جینا چاہتی تھی۔ زندگی پر اس کا بھی حق تھا اور زندگی کسے دوبارہ ملتی ہے؟ لیکن اصل زندگی تو وہی زندگی ہے جو زندگی کی قدر پہچانتی ہے۔ کتنا آسان تھا کھڑکی سے کود کر جان بچانا… اور اس کی تو جان بچ بھی گئی تھی۔ مگر اسے کب گوارا تھا کہ وہ ننھے شاگرد اس کے طالب علم اس کی آنکھوں کے سامنے چیختے چلاتے رہیں، مدد کو پکارتے ہیں ننھی زبانیں… بابا …بابا… امی …ا می… کہتی ہوئی خاموش ہوگئیں۔ موت کو گلے لگالیتی رہیں۔ اس نے موت سامنے دیکھتے ہوئے بھی محاذ نہ چھوڑا، فرار کی راہ اختیار نہ کی، لپکتے شعلوں سے لڑتی رہی بچوں کی جان بچانے کی آخری سانسں تک کوشش کرتی رہی۔ ان شعلوں سے نہ لڑسکی۔ مگر بہت کچھ عبرت کے درس ہمارے لیے چھوڑ کر گئی…

ہاں ہم جانتے ہیں کہ سمیعہ کہ اسلام میں انسانی زندگی کی کتنی قیمت ہے ایک انسان کو بچانا انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے۔ تم نے ان معصوم بچوں کی جان بچاتے ہوئے جان جان آفرین کے سپرد کردی۔ یوں لگ رہا ہے کہ چہار سمت تمہاری روح بے چین پھر رہی ہے ہر اک سے سوال کررہی ہے کہ ‘‘کیوں نہیں جانتے، انسانی جان کی حرمت‘‘؟ تمہیں پتا ہے اس ہفتہ پھر ڈرونز حملوں نے کتنی معصوم جانوں کے چراغ حیات گل کردیے۔ سمیعہ ہماری بستیوں میں اب بھی خاک وخون کا کھیل جاری ہے۔ کل بھی کراچی میں 12 معصوم شہری ٹارگٹ کلنگ کی نذر ہوگئے۔ تم نے تو شعلوں سے کھیل کر انسانی جانیں بچانے کی تگ ودو کی۔ ہم تو خود اپنی دھرتی کو لہو رنگ کررہے ہیں۔ کل بھی پسنی میں فائرنگ سے کئی افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ کرّم ایجنسی میں جن جھڑپوں کی خبریں آج اخبار میں لگی ہیں ان میں 23 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جہاں زندگی اتنی ارزاں ہو اور موت اتنی آسان۔ اس دیس میں اپنی جان دے کر تم نے انسانی زندگی کی حرمت کا سبق دیا ہے تم نے اپنا فرض پورا کردیا… تم نے اپنا فرض ادا کردیا۔ تم پر کتابیں نہ بھی لکھی جائیں، حکومت تمہاری خدمات کا اعتراف نہ بھی کرے پھر بھی تم ہزاروں دلوں میں زندہ ہوگی۔ عزم بن کر، حق کی پکار بن کر، اور ایک بے حس معاشرے کے لیے للکار بن کر سلام ایسی موت پر جو دوسروں کو حیات کا درس دے گئی ہو۔ تم جس مٹی میں آرام کی نیند سو رہی ہو ہم سب اس مٹی کے مقروض ٹھیرے
…

http://jasarat.com/index.php?page=03&date=2013-06-05&city=lahore
​
 
Last edited:
Advertisement
چودہری صاحب،،،تاریخ ہمیں ایسے لکھے گی،،،،،،
عیش و طرب میں ڈوبی ہوئی ایک قوم ،جسکا ہر بڑا اپنے چھوٹے کی کمائی اور عزت پر حملہ آور رہتا تھا، جسکے منصف بڑوں کے جرائم پر پردہ ڈالنے پر مقرر تھے، جسکے نگہبان،اسمگلنگ اور چوری کا مال دوسرے ملکوں میں نکالنے پرلگائے گئے تھے، جسکے لیڈر دوسرے ملکوں کے حکم پر اپنے شہریوں کو قتل اور اغوا کراکر پیسہ لیتے تھے،،،جسکے استاد فرقہ پرست، اور عالم جہالت کا کاروبار پھیلانے والے تھے،،اور جسکے مذہبی رہنما، پیسہ یعنی شیطان کے پجاری تھے،،،،،،اور
اس قوم میں جب کوئی حقیقی عالم مرجاتا تو لوگ اسکے جنازے پر فائرنگ کرتے تھے اور جب کوئی فحش کار مرجاتا تھا تو مہینوں اسکا سوگ سر عام ایسے مناتے تھے،جیسے انکی ماں،یا باپ فوت ہوگیا ہو،
اس قوم کے غریب قوت نہ ہوتے ہوئے بھی، عیاشی اور فحاشی کیطرف ایسے دوڑتے تھے،
اجیسے بھوکا شیر ہرن کی طرف چھپٹتا ہے
وہ قوم ان دلدلوں میں رہتی تھی کبھی،،،
​
 
Advertisement

اللہ اس خاتون کو کروٹ کروٹ جنت عطا فرمائے۔

​
چوہدری صاحب!میڈ
یا تو ہر برائی کی جڑ ہے ہی ، حالانکہ جماعت اسلامی نے اس خاتون کے لئے کسی سوگ کا اعلان کیا ہوگا، کوئی مالی امداد کی ہوگی اس عظیم استاد کے لواحقین کی، کوئی فاتحہ خوانی بھی یقینا" کروائی ہوگی جو بدقسمتی سے اور میڈیا کے تعصب کی وجہ سے میری نظر سے نہیں گذری۔ براہ کرم کوئی معلومات مہیا کریں کہ اس سانحے پر جماعت نے اب تک کیا اقدامات کئے۔ مجھے امید ہے جماعت میڈیا جیسی ایجنٹ جماعت نہیں۔​
 
نوجوان ٹیچر سمیعہ خود جلتی وین سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئی تھی مگر وہ دوبارہ جلتی ویگن میں کودی اور اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اور ایثار وقربانی کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے 7 بچوں کی جان بچائی۔ خود تو جان کی بازی ہار گئی مگر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر گئی۔ ہماری نااہل حکومتیں ایرے غیرے کو تو بغیر کسی وجہ کے سول اعزاز سے نواز دیتی ہیں مگر ایسے بہادر پاکستانیوں کو یکسر بھول جاتی ہیں۔
میرے خیال میں اس بہادر ٹیچر کو بعد از مرگ اعلی سول ایوارڈ سے نوازا جانا چاہیے۔۔۔

931328_378150902305144_73505230_n.jpg

http://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2013-05-26&edition=LHR&id=372408_79980406
http://express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1101853790&Issue=NP_LHE&Date=20130526
​
 

اللہ اس خاتون کو کروٹ کروٹ جنت عطا فرمائے۔

​
چوہدری صاحب!میڈ
یا تو ہر برائی کی جڑ ہے ہی ، حالانکہ جماعت اسلامی نے اس خاتون کے لئے کسی سوگ کا اعلان کیا ہوگا، کوئی مالی امداد کی ہوگی اس عظیم استاد کے لواحقین کی، کوئی فاتحہ خوانی بھی یقینا" کروائی ہوگی جو بدقسمتی سے اور میڈیا کے تعصب کی وجہ سے میری نظر سے نہیں گذری۔ براہ کرم کوئی معلومات مہیا کریں کہ اس سانحے پر جماعت نے اب تک کیا اقدامات کئے۔ مجھے امید ہے جماعت میڈیا جیسی ایجنٹ جماعت نہیں۔​



اصل میں اس طرح کے تبصرے سے خبر کی اصل روح دب جاتی ہے ، اور جب تک جماعت اسلامی کو کسی نہ کسی طرح تبصرے میں شامل نہ کر لیا جائے شائد کچھ لوگوں کا مزاج سہی نہیں رہتا سارا دن ، جماعت اسلامی نے اس کے لئے کیا کیا آپ ان کو فون کر لیں ،میں ان کا نمائندہ نہیں ہوں .ساری کروائی آپ جیسے خیر خواہوں کو بھی پتہ چل جائے
گی ..............
​
 
Advertisement



اصل میں اس طرح کے تبصرے سے خبر کی اصل روح دب جاتی ہے ، اور جب تک جماعت اسلامی کو کسی نہ کسی طرح تبصرے میں شامل نہ کر لیا جائے شائد کچھ لوگوں کا مزاج سہی نہیں رہتا سارا دن ، جماعت اسلامی نے اس کے لئے کیا کیا آپ ان کو فون کر لیں ،میں ان کا نمائندہ نہیں ہوں .ساری کروائی آپ جیسے خیر خواہوں کو بھی پتہ چل جائے
گی ..............
​

یارا جی، روح تو آپ بھی دبا دیتے ہو مہوش بی بی کے تھریڈ پر، اللہ قسم رقابت جاگ اٹھتی ہے۔

چوہدی بھائی جماعت کی طرف سے دفاع آپ کرتے ہو، مطعون آپ کرتے ہو، جماعت کی مخالفت میں کسی پوسٹ پر ڈسلائیک کا دولہا آپ ہوتے ہو مگر آج نمائیندگی نہیں کرنا چاہتے؟؟ یا مظہرالعجائب۔

اچھا رہنے دو، اور بھائی خدا کے لئے بس کرو، کب تک کسی کی قربانی بھی اپنی سیاست و عزائم کی بھینٹ چڑھاتے رہو گے۔
​
​
 

یارا جی، روح تو آپ بھی دبا دیتے ہو مہوش بی بی کے تھریڈ پر، اللہ قسم رقابت جاگ اٹھتی ہے۔

چوہدی بھائی جماعت کی طرف سے دفاع آپ کرتے ہو، مطعون آپ کرتے ہو، جماعت کی مخالفت میں کسی پوسٹ پر ڈسلائیک کا دولہا آپ ہوتے ہو مگر آج نمائیندگی نہیں کرنا چاہتے؟؟ یا مظہرالعجائب۔

اچھا رہنے دو، اور بھائی خدا کے لئے بس کرو، کب تک کسی کی قربانی بھی اپنی سیاست و عزائم کی بھینٹ چڑھاتے رہو گے۔
​
​

بس یہی فرق ہے روح دبانے میں تبصرے کی ................... آپ کے خیال میں کسی پارٹی کو جانچنے کا معیار کوئی اور ہو گا میں اگر میریٹ کو بات کروں تو جماعت کو اول نمبر دیتا ہوں ، میں اور آپ لاکھ دلیلیں دیں ، حق اور سچ کا نام سب لیتے ہیں لیکن ساتھ دینے کے لئے دل گردہ چاہے جو ابھی یہ بیچاری قوم ،اپنی خوہشات کا شکار نہیں رکھتی ،،،،،،،جس کا نتیجہ دیکھ لیا سب نے انتخابات میں ،امانت دیانت ،شرافت سب ایک طرف ،باقی سب کچھ دوسری طرف ،،،،،،،،،،،،،
آپ نے نمائندگی کی بات ،یہ لئے کے میں اس جماعت کو میریٹ پر پسند کرتا ہوں اور ہر جماعت کی اچھی بات کی نمائندگی کروں گا چاہے کوئی بھی ہو ................اگر آپ غور سے اس تھریڈ کو دوبارہ پڑنے کی زحمت فرما لیں تو شائد وہاں کسی صلے یا خواہش کا سراغ نہ ملے....................بات میڈیا تک رہتی تو اچھا تھا ...............ویسے آپ کی مرضی چاہیں تو سب کی روح دبا دیں .................. آپ نے تو نتیجہ یہ نکالا کے اس بیچاری استانی کو کیا ملا ؟
میڈیا جائے جہنم میں ہمیں اس سے کیا ....................آپ خوش


​
 
Last edited: