Advertisement

خان صاحب عام آدمی پر اعتبار کر کے تو دیکھیں

بھٹو جاگیردار کا بیٹا تھا ترقی کرتے کرتے جنرل ایوب کی کابینہ میں پہنچ گیا۔خوشامد یا بوٹ پالشی کا یہ عالم تھا کہ جنرل ایوب کو ڈیڈی کہہ کر پکارتا تھا لیکن 65ء کی جنگ کے بعد اختلافات شروع ہوئے۔ڈیڈی یعنی فوج کو چھوڑا،67ء میں پیپلز پارٹی بنائی۔پورے ملک میں گھوما۔مزدور،کسان،لوئرمڈل کلاس کو اپنی پارٹی میں لیا جس سے پارٹی ہر پاکستانی کے گھر پہنچ گئ۔اس وقت سرمایہ داروں کی پارٹی مسلم لیگ تھی،آسانی کے لیے فوج یا ایوب لیگ کہہ لیں۔یہ سرمایہ دار لوگ اُس وقت بھٹو کا مذاق اُڑاتے تھے کہ یہ کن لوگوں کو اپنی پارٹی میں شامل کر رہا ہے،اب یہ ان غریبوں کو ٹکٹ دے گا اور یہ غریب غربے ہم سے الیکشن لڑیں گے؟ارے ان لوگوں کے پاس تو الیکشن لڑنے کے وسائل ہی نہیں ہیں۔یہ ہم سے کیا الیکشن لڑیں گے؟لیکن دنیا نے بھٹو کو فوج کی مدد کے بغیر سویپ کرتے دیکھا۔بعد میں بھٹو سے بھی غلطیاں ہوئیں اور آخرکار بھٹو ایک جنرل کے ھاتھوں قتل ہو گیا۔

میاں شریف نے اپنے بزنس کی حفاظت کے لیے اپنے بڑے بیٹے کو جنرل جیلانی کے حوالے کیا۔نواز نے جنرل ضیاء کو اپنا روحانی باپ کہا۔پہلے پنجاب کی وزرات خزانہ ملی،پھر وزارت اعلی،پھر وزیراعظم،یہ سب کچھ فوج کے جنرلز کی مدد سے ہو رہا تھا،حتی کہ 97ء میں فوج نے نواز کو سب سے بڑی میجورٹی لے کر دی۔آخرکار کئی سالوں کے بعد نواز اس نتیجے پہ پہنچا کہ انڈیا کو لے کر فوج کی پالیسی درست نہیں۔واجپائی کو بلایا اور اس دن سے نواز کی بوٹ پالشی ختم ہو گئی۔بعد میں ملک سے دربدر ہوا،واپس آیا اور اس دفعہ جو وزیر اعظم بنا ہے تو اس میں فوج کی کوئی مدد نہیں ہے۔

عمران خان کو تو اللہ نے کرکٹ میں ہی اتنی شہرت دے دی کہ جب اُس نے ورلڈکپ جیتا تو بلاشبہ اُس وقت خان پاکستان کا سب سے مقبول شخص تھا۔اُس وقت خان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن جس دن خان صاحب ھسپتال کا چندہ لینے گاڑی پہ پورے ملک کے لیے نکلے اُسی دن لوگوں کی بے انتہا والہانہ محبت نے خان کو سیاست میں آنے پہ مجبور کر دیا۔96ء میں پارٹی بنائی اور پہلے الیکشن میں ایک بھی سیٹ بھی ن ملی۔

مشرف والے الیکشن میں ایک سیٹ،اُس سے اگلے الیکشن کا بائیکاٹ اور اس الیکشن میں کتنی سیٹیں ہیں آپ لوگوں کو زبانی یاد ہے۔
خان صاحب کو اگر شروع سے دیکھا جائے تو سمجھ آتی ہے کہ وہ ایک مخصوص سوچ اور تضادات کا شکار ہو چکے ہیں۔ اُن کا خیال ہے کہ اُن کی ایک اکیلی شخصیت ہی کافی ہے الیکشن جیتنے کے لیے۔مثال کے طور پہ صحافیوں نے97ء کے الیکشن سے پہلے اُن سے پوچھا کہ آپ کی اس الیکشن کی کوئی خاص تیاری نظر نہیں آ رہی،تو؟

تو خان صاحب کا جواب تھا کہ لوگ میرے ساتھ ہیں اور یہ نواز اور بے نظیر کی ٹرانسپورٹ پہ باھر نکلیں گے لیکن ووٹ مجھے ڈالیں گے۔رزلٹ یہ؟کہ ایک بھی سیٹ نہ ملی۔خان صاحب کو اس دن سمجھ جانا چاھیئے تھا کہ کرکٹ کی شہرت اور کینسر ھسپتال کی نیک نامی اُن کو ووٹ نہیں ڈلوا سکتی،ووٹ حاصل کرنے کے لیے انہیں بھی بےنظیر اور نواز کی طرح پارٹی گراس روٹ لیول تک بنانی پڑے گی لیکن لگتا ہے کہ خان صاحب آج بھی اس بات پہ یقین نہیں رکھتے؟اگر پارٹی گراس روٹ لیول پہ ہے تو؟جلسے میں آنے والا رش بیلٹ باکس میں کیوں نظر نہیں آتا؟ہمارے گلی محلوں میں پیپلزپارٹی اورن لیگ کے لوگ اور دفاتر نظر آتے ہیں پر پی ٹی آئی کے دفاتر کہاں ہیں؟جو تھوڑے بہت ہیں اُن میں کوئی خاص ایکٹویٹی کیوں نظر نہیں آتی؟

کمال سادہ دل بھی ہیں؟انہیں سمجھ ہی نہیں آئی کہ مشرف انہیں استعمال کر رہا ہے اور پھر مشرف نے ایک سیٹ دے کر انہیں ٹوائلٹ پیپر کی طرح پھینک کے بےنظیر سے ڈیلز شروع کر دیں۔
لگتا یہی ہے کہ اب خان صاحب ڈیسپیریٹ یا بے صبرے ہو چکے ہیں اور بس اقتدار چاھتے فورآ!
پہلے جنرلز کے اشاروں پہ دھرنا دیا اور بھولے اتنے ہیں کہ(بیوقوف کہوں گا تو عمران لورز کو برا لگے گا) کہ سرعام کہہ رہے تھے کہ امپائر کی انگلی کھڑی ہو جائے گی۔او میرے بھولے بادشاہ ساری دنیا سمجھ سکتی ہے کہ امپائر سے مراد فوج ہی ہے۔
اور کیا کہوں؟؟
کاشف عباسی کو دیئے گئے انڑویو میں جو یو ٹیوب پہ ہے۔کلپ کے سٹارٹ میں کاشف عباسی کہتا ہے کہ پارلیمنٹ نے تو کہہ دیا کہ ڈرون بند کراؤ اور آرمی کہتی ہے کہ ہم ڈرون گرا بھی سکتے ہیں تو پھر کیانی اور احمد شجاع پاشا پارلیمنٹ کی بات کیوں نہیں مانتے؟؟
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ فوج پارلیمنٹ کے انڈر کام کرتی ہے اور اسی بنیاد پہ کاشف کہتا ہے کہ خان صاحب آپ اُن کو کیوں نہیں کہتے کہ ڈرون گراؤ؟؟
اب اس کا منطقی جواب یہ بنتا ہے کہ اگر کیانی اور پاشا بات نہیں مانتے تو ان دونوں سے استعفی مانگ لینا چاھیئے!!!!
لیکن خان صاحب کا جواب یا منطق اُن کے مائنڈسیٹ کو ایکسپوز کر دیتی ہے فرماتے ہیں کہمیں اُس سے اگے کی بات کرتا ہوں کہ یہ خود استعفی کیوں نہیں دے دیتے(پالیمینٹ والے)اب میں کیا کہوں؟؟

اعلی حضرت عمران خان صاحب۔۔۔بات کیانی اور پاشا نہیں مان رہے اور استعفی تو طلب ہونا چاھیئے کیانی اور پاشا کا،پر آپ تو اُلٹا پارلیمنٹ کو استعفی دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں؟؟
اخیر اے بھئ۔
پھر جس پارلیمنٹ کو آپ بُرا کہہ رہے ہیں(متعدد مرتبہ)۔پھر دوبارہ جا کر اُسی پارلیمنٹ میں بیٹھ بھی رہے ہیں۔

پھر لوگ خان صاحب کو یو ٹرن اور بوٹ پالشیا کہتے ہیں تو ہمیں بُرا لگتا ہے۔

یار سٹیٹسمین شپ یہ ہوتی ہے؟؟
بات کیانی،پاشا نہیں مان رہے اور استعفی پارلیمنٹ دے؟؟؟
واہ بھئ واہ۔
اب کشمیر کے الیکشن کا رزلٹ بھی دیکھ لیں۔خان صاحب کدھر گئے ووٹ؟

اعلی حضرت خان صاحب۔دھاندلی،دھرنوں،احتجاجی تحریکوں پہ اپنی اور اپنے سپورٹر کی توانائی ضائع کرنے کی بجائے بھٹو کی طرح عام آدمی میں اتر جائیں،عام،نئے اور ایماندار لوگوں کو پارٹی میں لیں دوسال کی محنت سے اور عام آدمی کی سپورٹ سے اگر بھٹو وزیراعظم بن گیا تھا تو آپ بھی بن جائیں گے۔فوج کی بجائے عام پاکستانی پہ اعتبار تو کر کے دیکھیں؟
سورس

​

 
Advertisement
Re: خان صاحب عام آدمی پر اعتبار تو کر کے دیکھی&#

any1 love to write on IK however permanent Prime minster of Pak is Sharif family.
But can writer Answer Y Sindhi people always vote for PPPP? Why can't Nawaz SHarif win in Sindh for next 20 years to make govt by PML-N chief minster???
Why Sindhi voter hate PML-N party?
vote-cartoon1.jpg
buzz1.jpg
vote.jpg
Is this a Harvard University late night (4:30 a.m.) study picture real?




Amir Harvard University








[FONT=&quot]This is an actual image by Mr Amir and taken at the only Harvard library that’s open around 4AM on a typical night while pulling an allnighter myself. So no:


  1. [FONT=&quot]the library is certainly not one I know of at Harvard, and[/FONT]
  2. [FONT=&quot]there won’t be this many people at any library at that hour, even before finals.[/FONT]

main-qimg-7ee951208338f3e29c27a81ab7df5b90-c
[/FONT]
 
Last edited:
Re: خان صاحب عام آدمی پر اعتبار تو کر کے دیکھی&#1722

آرمی کی سپورٹ سے ہی بھٹو وزیراعظم بنا تھا، بینظیر، نواز شریف یہ سب آرمی کی آشیر واد سے حکومت میں آئے ہیں، خان صاحب کو جب یہ بات سمجھ آجائے گی تو ان کا چانس بھی بن جائے گا، انھیں صرف اپنے آپ کو فرمانبردار ثابت کرنا ہے۔
 
Advertisement
Re: خان صاحب عام آدمی پر اعتبار تو کر کے دیکھی&#

پاکستانی ووٹ ڈالتے ہیں ہمیشہ پیسے کو یا طاقت کو. سارے سیاستدان طاقت کے ذریعےآیے اور اندھا دھند مال بنایا تاکہ فوج کی نظر کرم ہٹنے کے بعد الیکٹیبلس کو خرید کے الیکشن جیت سکیں. بھٹو اور نواز شریف تب ہی پاور میں آیے جب ان کے پاس یہ چیزیں تھیں. اگر عمران خان نے لوگوں پر اعتبار کرنا ہے تو ایئر مارشل اصغر خان کا انجام ذہن میں رکھے جس کے پاس یہ چیزیں نہیں تھیں . باقی عمران خان پاور میں کبھی نہیں آ سکتا کیونکے اس طرح کا آدمی قوم کو چاہیے ہی نہیں
 
Re: خان صاحب عام آدمی پر اعتبار تو کر کے دیکھی&#1722

kahan marr gayee sare boot paalshiyee ??????
 
Re: خان صاحب عام آدمی پر اعتبار تو کر کے دیکھی&#1722

Aam aadmi kay pass jahaz nai hai. (Tareen)

Aam aadmi GHQ ka moochi nai hai. (Sheeda talli)

Aam aadmi Gaddi nasheen nai hai. (Shah mehmood)

Aam aadmi party ko annay wah paisa nai day sakta (Aleem)
 
Re: خان صاحب عام آدمی پر اعتبار تو کر کے دیکھی&#

Aap ki story kuch such aur aur zayada zaati tajziya hai. Ager aap ko lagta hai keh nawaz sharif ko hakumat kiyani nay nahin di tao iss say bari ghalat fehmi koi aur nahin ho sakti.
 
Last edited:
Advertisement
Re: خان صاحب عام آدمی پر اعتبار تو کر کے دیکھی&#

پاکستانی ووٹ ڈالتے ہیں ہمیشہ پیسے کو یا طاقت کو. سارے سیاستدان طاقت کے ذریعےآیے اور اندھا دھند مال بنایا تاکہ فوج کی نظر کرم ہٹنے کے بعد الیکٹیبلس کو خرید کے الیکشن جیت سکیں. بھٹو اور نواز شریف تب ہی پاور میں آیے جب ان کے پاس یہ چیزیں تھیں. اگر عمران خان نے لوگوں پر اعتبار کرنا ہے تو ایئر مارشل اصغر خان کا انجام ذہن میں رکھے جس کے پاس یہ چیزیں نہیں تھیں . باقی عمران خان پاور میں کبھی نہیں آ سکتا کیونکے اس طرح کا آدمی قوم کو چاہیے ہی نہیں
حقیقت میں الیکٹ ایبلز کو مستحکم پارٹیاں پیسے کے بل پر خریدنے کی کوشش نہیں کرتیں بلکہ اس کے بر عکس الیکٹ ایبل مستحکم پارٹی میں اپنے لئے ٹکٹ لینے کے لئے پیسے کا استعمال کرتے ہیں۔ ٹکٹ فیس کے علاوہ پارٹی فنڈ کی مد میں بہت پیسہ لگایا جاتا ہے۔اسی لئے ٹکٹ تقسیم کرنے کے دنوں کو پارٹی کے لئے مال کمانے کے دن بھی کہا جاتا ہے۔کسے معلوم نہیں کہ پی پی پی اور مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے لئے کیا کیا حربے استعمال کئے جاتے تھے۔ یہاں تک کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے لئے سفارش کرنے کے عوض بھی مال کمانے کی داستانیں اخبارات اور میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔ہر طاقتور،مالدار الیکٹ ایبل کی پہلی ترجیع اسی پارٹی کے ٹکٹ کا حصول ہوتا ہے جہاں اس کی سو فیصد کامیابی ممکن ہو۔
 
Last edited:
Re: خان صاحب عام آدمی پر اعتبار کر کے تو دیکھی&#1722

I am not a fan of Bhutto but I agree with the article that Imran Khan should give importance to his "Nazariyati" workers and common people. So far he is unable to cash his popularity into his vote bank.
 
Re: خان صاحب عام آدمی پر اعتبار کر کے تو دیکھی&#1722

​آپ نےجوبھی فرمایابالکل درست ہے۔