Advertisement

خانہ کعبہ کا محاصرہ: وہ واقعہ جس نے مسلم دنیا کو بدل کر رکھ دیا


خانہ کعبہ کا محاصرہ: وہ واقعہ جس نے مسلم دنیا کو بدل کر رکھ دیا




​
_99062232_gettyimages-461525382.jpg


سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے حال ہی میں امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ 'ہم ملک میں اسلام کو اس کی اصل شکل میں واپس لے جانا چاہتے ہیں اور سعودی معاشرے کو ویسا بنانا چاہتے ہیں جیسا وہ 1979 سے پہلے تھا۔'

اس حوالے سے کئی لوگوں کے ذہن میں یہ سوال اٹھا کہ 1979 میں ایسا کیا ہوا تھا جس نے سعودی معاشرے کی شکل تبدیل کر دی تھی؟
1979 کو ویسے تاریخ میں اور واقعات کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے لیکن سعودی عرب میں یہ سال مکہ میں خانہ کعبہ پر کیے جانے والے حملے اور دو ہفتوں پر محیط محاصرے کی وجہ سے یاد کیا جاتا ہے جس میں ہزاروں افراد ہلاک اور تقریباً ایک لاکھ لوگ مسجد الحرام میں محصور ہو گئے تھے۔

38 برس قبل چار دسمبر کو سعودی حکومت نے فرانسیسی کمانڈوز، پاکستانی فوج اور سعودی فوج کی مدد سے لڑائی کا خاتمہ کیا جس کا آغاز 20 نومبر کو ہوا تھا جب 400 سے 500 شدت پسندوں نے یکم محرم 1400 ہجری کو نئے اسلامی سال کے آغاز پر خانہ کعبہ پر حملہ کر کے ایک لاکھ عبادت گزاروں کو مسجد میں محصور کر کے خود انتظام سنبھال لیا تھا۔

​
_99062237_gettyimages-114948492.jpg


حملہ آوروں کی قیادت کرنے والے جہيمان بن محمد بن سيف العتيبی کا تعلق نجد کے ایک بدو قبیلے سے تھا، اور وہ سعودی عرب کے معروف عالم دین عبد العزیز بن باز کی تعلیمات سے نہایت متاثر تھا۔

عبد العزیز بن باز 1940 اور 1950 کی دہائی میں سعودی عرب کو جدت پسندی کی راہ پر گامزن کرنے کی شاہی کوششوں کے خلاف تھے اور اس کے بارے

میں تقاریر اور تنقید کرتے تھے، لیکن بعد میں سعودی حکومت نے بن باز کو مرکزی مفتی کے عہدے پر فائز کر دیا تاہم ان کی تنقید ختم نہ ہوئی۔

جہيمان بن محمد بن سيف العتيبی بھی انھی تقاریر سے متاثر ہوئے جس کے بعد انھوں نے عبد العزیز بن باز کی قائم کی ہوئی سلفی جماعت میں شمولیت اختیار کر لی جس کا مقصد سعودی عرب میں 'اسلام کی اصل شکل برقرار رکھنا تھا' اور سعودی عرب میں بڑھتی ہوئی مغربیت، مخلوط ماحول کا قیام اور ٹیلی ویژن کے منفی اثر کو ختم کرنا تھا۔

العتیبی کی شدت پسندی وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی چلی گئی جس کے بعد 1978 میں سعودی حکومت نے انھیں ان کے کچھ ساتھیوں کے ساتھ حراست میں لے لیا۔
رہائی ملنے کے باوجود العتیبی کے خیالات میں تبدیلی نہیں آئی اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر انھوں نے نئی اسلامی صدی کے آغاز پر خانہ کعبہ پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا اور 20 نومبر 1979 کو فجر کی نماز کے موقعے پر اپنے تقریباً 500 ساتھیوں کے ساتھ خانہ کعبہ میں داخل ہو کر دروازے بند کر دیے اور ایک لاکھ نمازیوں کو یرغمال بنا کر مسجد کو اپنے زیر انتظام لے لیا۔
انھوں نے اپنے بہنوئی محمد بن عبد اللہ القحتانی کو امام مہدی قرار دیا۔ یہ صدیوں میں پہلا موقع تھا جب خانہ کعبہ عام مسلمانوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔
سعودی حکومت نے اس واقعے سے نمٹنے کے لیے اپنی فوج بھیجی لیکن خانہ کعبہ کے تقدس اور کم تربیت کی وجہ سے سعودی فوجی بغاوت کرنے والوں کے خلاف متاثر کن کارروائی کرنے میں ناکام رہی۔
سعودی حکومت نے خفت سے بچنے کے لیے مواصلاتی نظام بند کر دیا تاکہ اس واقعے کے بارے میں خبر محدود رہے لیکن وہ اس میں مکمل طور پر کامیاب نہ ہوئے۔

پاکستان میں اس خبر کے آنے کے بعد اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے پر حملہ کر دیا گیا کیونکہ ایران کی جانب سے اسے امریکی اور اسرائیلی سازش قرار دیا گیا تھا۔

مسلسل ناکامی کے بعد سعودی حکومت نے فرانس کی حکومت اور پاکستانی فوج سے مدد طلب کی۔


​
_99062230_gettyimages-51398174.jpg

صحافی یاروسلاف ٹرافی موو نے اس واقعے پر مبنی اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ فرانسیسی کمانڈوز نے سعودی فوج کو ہنگامی تربیت دی تاکہ وہ شدت پسندوں کا خاتمہ کر سکیں لیکن کیونکہ مکہ میں غیر مسلم افراد کا داخلہ ممنوع ہے تو سعودی اہلکار پاکستانی فوجیوں کی مدد سے چار دسمبر کو یہ بغاوت بالآخر ختم کرنے میں کامیاب ہوئے۔

اس واقعے میں مسجد کی عمارت کو کافی شدید نقصان ہوا لیکن خانہ کعبہ محفوظ رہا۔

غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس واقعے میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں شدت پسند، نمازی اور فوجی شامل تھے۔
جوہامن العتیبی سمیت 60 سے زیادہ شدت پسندوں کو حراست میں لے لیا گیا جنھیں جنوری 1980 میں سزائے موت سنا دی گئی۔ جوہامن العتیبی کے بہنوئی القہتانی جنھیں امام مہدی قرار دیا گیا تھا، دوران آپریشن ہلاک ہو گئے تھے۔
اس واقعے کے بعد سعودی حکومت نے ملک کے علماؤں سے مشاورت کے بعد شریعہ قوانین کے اطلاق کا وعدہ کیا جس کے بعد سے ملک سے مخلوط نظام پر مکمل پابندی لگا دی گئی اور ملک میں سابق بادشاہ شاہ فیصل اور اس وقت کے بادشاہ شاہ خالد کی اعتدال پسند پالیسیوں کو ختم کر دیا گیا۔

کچھ کے مطابق اس سال کا اہم ترین واقعہ ایران میں آیت اللہ خمینی کی قیادت میں آنے والا انقلاب تھا جس نے ایرانی بادشاہت کو ختم کردیا اور کچھ کے مطابق روس کا افغانستان پر کیے جانے والا حملہ اس سال کو اتنا اہم بناتا ہے۔

کئی مبصرین کے مطابق جہاں اس واقعے کے بعد سے سعودی عرب میں وہابی اسلام کا بول بالا ہوا، دوسری طرف دسمبر 1979 روس کی جانب سے افغانستان پر حملے نے خطے کی سیاست پر دور رس اثرات قائم کیے۔

​
http://www.bbc.com/urdu/world-42233534
 
Last edited by a moderator:


کعبے کا محاصرہ، ذکرِ قیامت سے دولت اسلامیہ تک


عنبر خیری
بی بی سی اردو سروس، لندن

​

_99067921_kabaattck.jpg




گذشتہ سال جولائی میں جب مدینہ میں مسجدِ نبوی کے قریب خود کش حملہ ہوا تو بہت سے لوگ چونک گئے اور پوچھنے لگے کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ کوئی مسلمان اسلام کے مقدس مقامات پر حملے کرے؟
لیکن شاید وہ بھول چکے تھے، یا پھر اس بات سے لا علم ہیں، کہ 20 نومبر 1979 کو کعبے پر نہ صرف خونی حملہ ہوا تھا بلکہ اس پر مسلمانوں کے ایک شدت
پسند گروپ نے قبضہ بھی کر لیا تھا۔

یہ دن تھا پندرھوی صدی ہجری کی پہلی تاریخ، یعنی یکم محرم چودہ سو ہجری۔یہ واقعہ بیشتر مسلمان ممالک میں بھلا دیا گیا ہے۔ اس کے بارے میں بات بھی بہت کم ہوتی ہے۔ لیکن یہ یوں اہم ہے کہ اکیسویں صدی کی جہادی شدت پسند تنظیموں اور داعش کی جڑیں آپ کو اس تحریک میں نظر آتی ہیں۔ اور یہ خطے کی سیاست میں ایک اہم موڑ تھا۔
​
ہوا کیا تھا؟


یکم محرم 1400 ہجری یعنی بیس نومبر 1979 کو مسجد الحرام میں فجر کی نماز کے فوراً بعد گولیاں چلیں۔ مسلح افراد نے لوگوں پر اپنی بندوقیں تان لیں۔ لوگوں میں افرا تفری پھیل گئی، دو سکیورٹی گارڈ مارے گئے۔پھر گروپ لیڈر، جہیمن العثیبی نامی 33 سالہ سعودی شہری سامنے آئے اور انھوں نے 'المہدی' کی آمد کا اعلان کیا اور اپنے ایک ساتھی کو سب کے سامنے بلا کر اس کا تعارف کرایا کہ یہ محمد بن عبداللہ القریشی ہیں۔مسجد الحرام کے احاطے پر گروپ کا قبضہ تقریباً دو ہفتے تک رہا اور اس کے محاصرے کے بعد سکیورٹی افواج نے بالاخر تین دسمبر کو احاطے کا کنٹرول سنبھال لیا۔
اپنے آپ کو مہدی کہلانے والے محمد تو مارے گئے لیکن جہیمن سمیت 63 افراد کو سزائے موت سنائی گئی، اور سب کے سر قلم کر دیے گئے۔
_99071166_gettyimages-545055698.jpg

کعبے میں ہونے والے اس حملے میں کئی ممالک سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں لوگ مارے گئے، مسجد الحرام کا فرش اور ستون خون سے رنگ گئے۔
قبضے کے بعد سعودی حکام نے کافی حد تک خبروں کا 'بلیک آؤٹ' نافذ کر دیا تھا اور کنٹرول سنبھالنے کے بعد جلدی مرمت کا کام شروع کر دیا۔ واقعہ کو بھلانے میں ان کی مدد اس کے بعد پیش آنے والے عالمی واقعات نے کر دی۔
ابتدائی نتائج اور رد عمل


جب کعبہ پر حملے کی خبریں نشر ہوئیں تو پاکستان میں یہ افواہیں پھیل گئیں کہ یہ ایک امریکی منصوبہ ہے، سیہونی سازش ہے، وغیرہ وغیرہ۔ اور پھر ایک مشتعل ہجوم نے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے پر حملہ کر دیا۔ حملے میں سفارتخانے کے چار اہلکار مارے گئے جن میں دو پاکستانی بھی شامل تھے۔ دو حملہ آور بھی مارے گئے۔بتایا جاتا ہے کہ کعبے پر حملے کے بعد کچھ ایسی باتیں ہوئیں کہ حملے کے پیچھے ایران ہے (ایران میں اسلامی انقلاب اور آیت اللہ خمینی کو اقتدار میں آئے ہوئے کچھ ہی ماہ ہوئے تھے) جس پر خمینی نے بیان دیا کہ ایسا نہیں ہے اور شاید حملہ کا ذمہ دار امریکہ ہو۔
امریکی سفارتخانے پر حملے کے بعد امریکیوں کو پاکستانی حکام سے یہ شکایت رہی کہ انھوں نے حملے کے وقت سفارتی عملے کو تحفظ فراہم کرنے اور مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے میں زیادہ دلچسپی نہیں دکھائی۔اس وقت پاکستان میں جنرل ضیا الحق کو سیاسی حکومت برطرف کیے کوئی ڈھائی سال ہو تھا، اور صرف آٹھ ماہ قبل ہی انہوں نے منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت پر عالمی رہنماؤں کی اپیلوں پر توجہ نہ دی اور بھٹو کو اپریل 1979 میں پھانسی دی گئی۔نہ امریکہ جنرل ضیا سے اس وقت خوش تھا اور نہ جنرل ضیا امریکہ سے اور سعودی عرب بھی امریکہ سے کچھ ناراض تھا۔
کچھ ہی ماہ قبل سعودی عرب نے خفیہ ادارے سی آئی اے کے سٹیشن چیف کو ملک سے اس لیے نکال دیا تھا کہ ان کی سعودی شاہی خاندان کے اندر اختلافات کے بارے میں ایک رپورٹ امریکی میڈیا میں لِیک ہو گئی تھی۔
ایسے میں 25 دسمبر کو افغانستان پر روس کا حملہ پاکستان اور سعودی عرب، دونوں کے لیے مفید ثابت ہوا۔
_99067926__97418733_gettyimages-2628913.jpg

سعودی عرب نے اپنے ملک میں سلفی طرز کے جہادی خیالات رکھنے والی تنظیموں اور افراد کے غم و غصے کا رُخ افغانستان میں ’جہاد' اور 'لادین' حملہ آوروں کی طرف موڑ دیا۔ جہیمن العثیبی اور ان کی تنظیم، جو سعودی شاہی خاندان کو اسلام کا دشمن سمجھتی تھی، ان کی بغاوت ان ہی کے خلاف تھی لیکن روسی افواج کی افغانستان پر چڑھائی کے بعد سلفی جہادی سوچ اور جنگجو سعودی عرب کی طرف سے دنیا کے لیے تحفہ بن گئے۔
پاکستان میں جنرل ضیا الحق کو ظاہر ہے یہ فائدہ ہوا کہ دنیا نے ان کے فوجی آمر ہونے پر اعتراض کرنا چھوڑ دیا۔ جہادی سوچ کو فروغ دینے میں ان کو سیاسی فائدہ بھی بہت پہنچا اور امریکہ ان کو ایک اہم دوست ماننا شروع ہو گیا۔جہیمن العثیبی جیسی سوچ رکھنے والوں کے لیے سعودی عرب نے ایک راستہ اور دشمن فراہم کیا، اور کافی حد تک وہ ایسے سلفی غصے کو مملکت سے باہر رکھنے میں کامیاب رہا۔وقتاً فوقتاً سعودی عرب میں کہیں کوئی ایسا حملہ ہو جاتا ہے لیکن یہ بات کم ہی ہوتی ہے کہ ایسے جہادی عناصر (اسامہ بن لادن سمیت) کا ابتدائی غصہ سعودی حکمرانوں پر ہو۔جہیمن العثیبی کی تحریک ایک سعودی تحریک تھی جس میں دنیا بھر سے نوجوان مسلمان شامل ہوئے۔ مصر میں اخوان کے ساتھ ان کا ایک رابطہ بنا تھا لیکن اسلامی دنیا کی تنظیم نو کا منصوبہ ان کے لیے سعودی حکمرانوں کے خلاف کارروائی سے شروع ہوتا تھا۔

قیامت کے ذکر سے دولت اسلامیہ تک


جہیمن کی تحریک قیامت کی نشانیوں اور مہدی کی آمد پر مرکوز تھی۔ انھوں نے اپنے برادرِ نسبتی (زوجہ کے بھائی) کو المہدی بیان کیا اور قیامت سے متعلق حدیثوں کا سہارا لیا۔ اور ان کے بقول ان کی تحریک سعودی حکمرانوں کی پُرتعیش زندگی اور اسلام سے دور ہونا بھی قیامت کی نشانیوں میں شامل تھا۔اپنے آپ کو دولت اسلامیہ کہلوانے والی تنظیم کی بھی کچھ باتیں جہیمن کی تنظیم سے مشترک ہیں۔ ہاں دولت اسلامیہ قیامت کی نہیں بلکہ اسلامی ریاست کے قیام کی باتیں کرتی ہے، لیکن کافی حد تک ان کا طرز تدریس جہیمن کے گروپ سے ملتا ہے۔ جہادی انتہا پسند تنظیموں پر تحقیق کرنے والے ایک امریکی ماہر کول بنزیل کہتے ہیں کہ داعش کے کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ہینڈل ایسے ہیں جن میں جہیمن کا نام آتا ہے۔ عین ممکن ہے کہ دولت اسلامیہ کے لیے سعودی عرب کی تاریخ کے اس بھولے ہوئے واقعے کی اہمیت بہت ہو اور یہ بھی بعید نہیں کہ دولت اسلامیہ کا آخری ہدف بھی کعبہ اور مسجد الحرم ہی ہو۔
http://www.bbc.com/urdu/world-42239384



​