Advertisement

خاتون سےمبینہ زیادتی:بھولا ریکارڈ نے عدالت سے کیا کہا؟

bhola-record1112.jpg


لاہور کی مقامی عدالت میں ہوٹل میں خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت کے دوران ملزم نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ کیس میں شامل تفتیش ہوا، تفتیشی نے تحقیقاتی رپورٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ممتاز کے روبرو پیش کر دی۔

ملزم بھولا ریکارڈ نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ وہ بے گناہ ہے اور اس کے پاس اس سے متعلق تمام ثبوت موجود ہیں۔

بھولا ریکارڈ نے عدالت سے درخواست کی کہ مہلت دی جائے آئندہ تاریخ پر ثبوت پیش کر دوں گا۔ جس کے بعد عدالت نے ملزم کی عبوری ضمات میں توسیع کر دی۔

دوسری جانب مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی شائستہ طالب نے کہا کہ ہم ملکر ٹک ٹاک ویڈیو بناتے تھے اس سے زیادہ میرا اس سے زیادہ کوئی تعلق نہیں۔ مجھے ٹک ٹاکر سے ملنے کا شوق ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ بھولا ریکارڈ کہتا ہے کہ آپ پروفیشنل ہیں جس پر متاثرہ خاتون کا کہنا تھاکہ یہ آگے جاکر بہت کچھ کہے گا، پتہ چل جائے گا کہ کون پروفیشنل ہے۔یہ چیپ انسان مجھے پروفیشنل کہہ رہا ہے؟

متاثرہ ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ یہ مجھے دھمکیاں دے رہا ہے کہ اگر میں نے اسکے خلاف ایف آئی آر واپس نہ لی تو میراانجام اچھا نہیں ہوگا۔


اس کا مزید کہنا تھا کہ یہ شخص اس قابل ہے کہ اسے پرپوز کیا جائے؟

یاد رہے کہ لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں سوشل میڈیا کی متنازع شخصیت نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ کے خلاف مقدمہ درج ہے جس کے مطابق متاثرہ خاتون شائستہ طالب نے ایف آئی آر میں کہا کہ اس کو ہوٹل کے کمرے میں بلاکر کام کا جھانسہ دینے کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

خاتون کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزم نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی، تاہم سماعت کے دوران عدالت نے 19مارچ تک اس میں توسیع کر دی ہے۔
 
Going in a hotel room with someone like Bhola record is suspicious on it's own. Even being a man I find this person so disgusting. I don't understand who follows people like him. Let alone meeting him in person.