Advertisement

حکومت کی آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس قیمتوں میں اضافے کی یقین دہانی

IMF-Pakistan-SMK-MOJO-222-Sadaan.webp


بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور حکومت پاکستان کے درمیان جاری بجٹ مذاکرات میں حکومت نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی یقین دہانی کرا دی۔


ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران توانائی شعبے میں اصلاحات، گردشی قرضے میں کمی اور آئندہ مالی اہداف سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ حکام نے آئی ایم ایف کو بتایا کہ پروٹیکٹڈ صارفین کے علاوہ دیگر بجلی اور گیس صارفین کے نرخوں میں اضافہ کیا جائے گا۔


بریفنگ میں کہا گیا کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹس اور ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹس بروقت نافذ رہیں گی، جبکہ عالمی توانائی قیمتوں کا مکمل بوجھ صارفین تک منتقل کرنے کی پالیسی برقرار رکھی جائے گی۔


حکام کے مطابق پیٹرول، بجلی اور گیس ٹیرف میں باقاعدہ ردوبدل کے ذریعے لاگت کی مکمل وصولی جاری رہے گی، تاہم کمزور اور کم آمدن طبقے کو ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی جاتی رہے گی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت آزاد بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں (آئی پی پیز) کے جرمانوں اور بقایاجات سے متعلق تصفیے کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے، جبکہ ملک میں مسابقتی بجلی مارکیٹ کے قیام پر بھی پیشرفت جاری ہے۔


آئی ایم ایف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ توانائی اصلاحات سے بجلی نظام کی کارکردگی بہتر بنانے اور نقصانات کم کرنے میں مدد ملے گی۔ حکومت نے آڈٹ شدہ گیس گردشی قرضے کا جامع ڈیٹا بھی تیار کر لیا ہے اور بجلی کی طرح گیس سیکٹر کا گردشی قرض سہ ماہی بنیادوں پر پبلک کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔


ذرائع کے مطابق مالی سال 2027 کے لیے گیس گردشی قرضہ مینجمنٹ پلان پر بھی کام جاری ہے، جبکہ جنوری 2027 سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ مکمل طور پر نافذ رہے گا۔


بریفنگ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2027 کے لیے بجلی سبسڈی کو زیادہ سے زیادہ 830 ارب روپے تک محدود رکھنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جو مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 0.6 فیصد کے برابر ہوگا۔ یہ سبسڈی ڈسکوز، کے الیکٹرک، فاٹا بقایاجات، زرعی ٹیوب ویلز اور سرکلر ڈیٹ ادائیگیوں کے لیے استعمال کی جائے گی۔


ذرائع کے مطابق آئی پی پیز کے ساتھ بقایاجات اور جرمانوں سے متعلق معاہدے جون 2026 تک مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے، جبکہ مالی سال 2027 میں گردشی قرضے میں اضافے کو 300 ارب روپے تک محدود رکھا جائے گا۔


حکومت نے مالی سال 2031 تک بجلی شعبے کا گردشی قرض صفر کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے، جبکہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کا عمل 2027 کے آغاز تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
The IMF is the most corrupt institution. Why the **** don't they ask the corrupt elites for no more free gasoline, electricity, gas, water, etc.? And why did they purchase luxury cars and private aircraft?
Why does the poor always have to pay more?
 
Advertisement
ak atom bomb 25 crore per chala do ta k is roz roz ki aziyat se jan chot jye
 
The IMF is the most corrupt institution. Why the **** don't they ask the corrupt elites for no more free gasoline, electricity, gas, water, etc.? And why did they purchase luxury cars and private aircraft?
Why does the poor always have to pay more?
IMF ka baap amreka hai woh is se khaki wardi ko control krta hai or khaki wardi 25 crore ko control krti hai