وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ پر نظر ثانی کے کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 50 روپے سے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی حد 60 روپےسے نہیں بڑھائی جائے گی، عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ عالمی منڈی میں میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے،برطانوی برینٹ کی قیمت 3اعشاریہ 9 فیصد کمی کے بعد 74اعشاریہ 14 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس کی قیمتیں 4اعشاریہ 2 فیصد کمی کے بعد 69 اعشاریہ 51 ڈالر فی بیرل تک آگئی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14petrlriiummlevyvyvyy.jpg
Advertisement





