- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,294
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
حکومت نے رواں مالی سال بیرونی کمرشل بینکوں سے 3 ارب 10 کروڑ ڈالر قرض حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارت اقتصادی امور کے مطابق پراجیکٹ فنانسنگ کے لیے 6 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض لینے کی منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے۔
دنیا نیوز کے صحافی مدثر علی رانا کی رپورٹ کے مطابق جولائی میں حکومت نے 70 کروڑ ڈالر قرض حاصل کیا، جس میں 49 کروڑ 83 لاکھ ڈالر باہمی اور کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت آئے جبکہ 19 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے۔
مزید بتایا گیا کہ سعودی آئل فیسیلیٹی کے تحت جولائی میں 10 کروڑ ڈالر موصول ہوئے اور رواں مالی سال اس کے تحت کل 1 ارب ڈالر کی آمد متوقع ہے۔ جولائی 2025 میں سالانہ بنیادوں پر بیرونی فنڈنگ میں تقریبا 26 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
Loading X post…
Open original post on Xحکومت نے رواں مالی سال صرف 40 کروڑ ڈالر مالیت کے بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔





