- Joined
- Aug 24, 2014
- Posts
- 12,752
- Reaction score
- 24,410
- Points
- 168
حکومت پاکستان کے 40 کھرب کے مقدمات عدالتوں میں التواء کا شکار، خصوصی رپورٹ
اسلام آباد (اصغر چودھری) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں انکشاف کیا گیا کہ حکومت پاکستان کے 40 کھرب روپے کے مقدمات کی مناسب پیروی نہ ہونے کے سبب عدالتوں میں پھنسے ہیں، اہم اداروں ،ایف بی آر،این ایچ اے،سی ڈی اے،پاکستان ریلوے اور دیگر اداروں کے مقدمات زیادہ ہیں۔ کمیٹی نے آڈٹ حکام کے انکشاف پر سرپکڑ لئے۔
سیکرٹری قانون و انصاف نے تسلیم کیا کہ عدالتوں کی جانب سے نوٹس کی کاپی تاخیر سے ملنے پر مقدمات تاخیر کا شکار ہوتے ہیں متعلقہ اداروں کے پاس قانونی آگاہی عدم پیروی اور لیگل ایڈوائزر کا تاخیر سے تعیناتی وزارت قانون اور قانونی ماہرین سے مشاورت نہ کرنا اور اداروں میں تعینات لیگل ایڈوائزر ز کو سہولتوں کا فقدان کے باعث مقدمات التواء کا شکار ہیں ۔اجلاس چیرمین کمیٹی سید خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں سیکرٹری وزارت قانون نے مختلف ،وزارتوں ،ڈویژن اور محکموں میں زیرالتواء مقدمات پر پی اے سی ،کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عدالتوں کی جانب سے نوٹس کی کاپی تاخیر سے ملنے پر مقدمات تاخیر کا شکار ہوتے ہیں۔چیرمین کمیٹی سید خورشید شاہ ن نے کہا کہ بتایا جائے 1990سے ارب تک کتنے مقدمات حکومت کے حق اور مخالف فیصلے ہوئے،عوام کا کتنا پیسہ خرچ ہوا کیا اس کا فائدہ ہوا نقصان تیس کروڑ کے مقدمات میں بیس ہزار والا وکیل تعینات کرتے ہیں تو کیس کیسے جیتیں گے ۔
اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے بتایا کہ یہ آج کی بات نہیں کافی عرصے سے معاملہ چل رہا ہے ہمارے پاس مکمل مقدمات کے عد ادووشمار ہونے چاہیں۔ مقدمات وکیل جبکہ شواہد متعلقہ اداروں کا کام ہے انہوں نے کہا کہ میری تجویز ہے کہ اس اسٹریکچر کا از سر نو جائزہ لیا جانا چاہیے۔
اس موقع پر آڈٹیر جنرل آف پاکستان نے انکشاف کیا کہ گزشتہ تیرہ برس سے مختلف سرکاری محکموں سے 400ارب روپے سے زائد کی رقم کے مقدمات عدالتوں میں پھنسے ہیں ،یہ ڈیٹا پچھلے 13سال کا ہے جب کہ کل 4ٹریلین روپے کے مقدمات عدالتوں میں زیرلتواء ہیں، جب تک سیکرٹر یز دلچسپی نہیں لیں گے معاملہ حل نہیں ہو گا۔ماہانہ بنیادوں پر لیگل ایڈوائزرز کا اجلاس بلایا جائے ۔جب تک نئی حکمت عملی نہیں بنے گی معاملہ حل نہیں ہوگا۔
پی اے سی نے عدالتوں میں پھنسی رقوم سے متعلق مقدمات تیزی سے نمٹانے کی ہدایت کردی اور اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ 400ارب روپے حکومت کے پھنسے ہیں اس حوالے سے ایس اوپیز (طریقہ کار) بنالیں اور مزید کاروائی کے لیے 30جنوری تک حتمی شکل دی جائے۔
Source