Advertisement

حکومت نے نئی ایمنسٹی سکیم لانے کی تیاریاں مکمل کرلیں

486228_98846122.jpg


اسلام آباد: (دنیا نیوز) نئی ایمنسٹی سکیم 15 اپریل کو صدارتی آرڈیننس کے ذریعے لائے جانے کا امکان ہے جو 30 جون 2019ء تک جاری رہ سکتی ہے۔

دنیا نیوز کو ملنے والی دستاویز کے مطابق اندرون ملک بے نامی اثاثوں پر ٹیکس کی شرح 10 فیصد، بیرونی اثاثوں کو پاکستان لانے کیلئے 5 فیصد ہوگی۔ غیر قانونی گاڑیوں، زیورات، مشینری اور حصص کو قانونی بنانے کیلئے ٹیکس کی شرح 7 اعشاریہ 5 فیصد رکھی جائےگی۔ ایمنسٹی سکیم کو بجٹ کے دوران پارلیمنٹ سے منظور کروایا جائے گا۔ بل میں سکیم کی آخری تاریخ بھی درج ہو گی۔

سال 2000ء کے بعد کے سرکاری افسران اور ان کے اہلخانہ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔ مجرمانہ نوعیت کے مقدمات میں شامل افراد بھی سکیم سے مستفید ہونے کے اہل نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ ن لیگ دور کی ایمنسٹی سکیم میں 1460 ارب کے مقامی اور 1040 ارب کے غیر ملکی اثاثے ظاہر ہوئے جس سے 124 ارب روپے کا ٹیکس حاصل ہوا تھا۔

​


Source
 
Imran Khan just 1 month ago : Mein inko choronga nahi
PTI now : Bring in amnesty scheme to benefit all chorrs and corruption money
 
innalillahewainnaileherajeuooon PTI hukumat.....MAFIA aur baqol DR shahid masood BADMUASHIA zindabad. Bechara IK???
""""""""""""Pakistan men sood, sharab, behayai aur english band ki jai"""""""""""