Advertisement

حکومت نے بچوں کی ٹافیوں ، کینڈیز کو بھی نا بخشا، ٹیکس بڑھادیا

3toffeisitaxjhsjhs.png

حکومت نے مختلف ممالک سے درآمد ہونے والی اشیاء پر ٹیکس بڑھادیا ہے، اس فیصلے کے نتیجے میں بچوں کی ٹافی ، کینڈی کے علاوہ مختلف کنفیکشنری آئٹمز پر ٹیکس بھی بڑھ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیو ایشن کراچی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عالمی منڈیوں میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر پاکستان میں درآمدی ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اس حوالے سے ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، اسٹیک ہولڈرز نے کسٹمز کی قیمتوں کا از سر نو تعین کرنے کی درخواست کی، اجلاس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی، امریکہ ، یورپ، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، تائیوان، ویت نام، عمان سے درآمد ہونے والی اشیاء پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیو ایشن کراچی کی جانب سے کیے گئے تجزیہ میں انکشاف ہوا ہےکہ2021 سے22، اور 2022 سے2023 کے درمیان پاکستان میں کینڈیز ٹافیوں یا دیگر کنفیکشنری آئٹمز کی کل درآمدی قیمت مجموعی طور پر 3اعشاریہ84 ملین ڈالر سے کم ہوکر 2اعشاریہ صفر 2 ملین ڈالر رہ گئی ہے۔

اس دوران90روز کے کلیئرنس ڈیٹا کی جانچ پڑتا ل کی گئی اور پاکستان کی جانب سے کینڈیز، ٹافیوں اور دیگر کنفیکشنری آٹئمز کی درآمدی تفصیلات کا اسی عرصے میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ڈیٹا سے موازنہ بھی کیا گیا، اس عرصے میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ1اعشاریہ96 ملین امریکی ڈالر سے 160 فیصد اضافے کےبعد 5اعشاریہ صفر 9 ملین امریکی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔