کالم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حکومت اور فوج ایک پیج پر۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت کا ۲۴۵ لگانے کا موجودہ حالات میں دیر آید درست فیصلہ ہے ۔ وزیرستان میں جاری آپریشن کے کسی بھی بڑی رد عمل سے نمبٹنے کے لئے حکومت کا فوج کی کی مدد لینا کسی بھی بڑے سانحہ سے بچنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ اب حکومت اور فوج کو چاہئے کہ جتنا جلد اور ممکن ہوسکے ملٹری کورٹس کی تشکیل کی جائے ۔ تاکہ انتہائی جرائم میں ملوث گرفتار شرپسندوں کو ان کے منتقی انجام تک جلد پہنچایا جائے ۔ وہ لوگ جو اس کی مخالفت کررہے ہیں وہ یہ نہی جانتے کہ گزشتہ ایک دھائی میں وطن عزیز ساٹھ ہزار قیمتی جانوں اور املاک کا نقصان اٹھا چکا ہے ۔ اس دوران جتنے بھی مجرم پکٹرے گئے وہ عدالت میں گواہی نا ہونے اور عدالت پر شرپسندوں کے باہر سے دباو کی وجہ سے یا تو چھوٹ گئے یا ابھی تک سزا سے بچے ہوئے ہیں۔
اس اہم فیصلے سے کراچی والوں کو بھی امید بندھ چکی ہے جہاں گزشتہ دنوں تاجروں نے وزیراعظم سے کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کی درخواست کی تھی ۔ اور یہی وجہ ہے کہ سندھ کی سیاست میں اس کی مخالفت میں پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم نے شروع کردی ہے ۔ لوگ ابھی وہ وقت نہی بھولے جب الطاف حسین کراچی میں فوج کو آنے کی دعوت دیتا رہا ہے ۔ کراچی میں فوج کے آنے سے حالات تیزی سے قابو میں کئے جاسکتے ہیں۔ جس سے ۔ ملک کی معاشی صورتحال پر اچھے اثرات جلد ظاہر ہونا شروع ہونگے۔
اب ذرا بات ہوجائے سونامی اور انقلاب کی ۔ آج عمران نے کھلے عام اپنا ایجنڈا واضح کرکے حکومت کا ۲۴۵ لگانے کے جواز کو تقویت فراہم کردی ۔ عمران نے کھلے عام نظام کو لپٹنے کی بات کی ویسی ہی بات طاہرالقادری اپنے انقلاب لانے کے بارے بیان کرتا رہتا ہے۔ یہ بات بہت پہلےبیان کردی گئی تھی کہ بات چار حلقوں کی نہی ہے ۔ یہاں معاملہ بات کو آگے لے کرجانے کا ہے ۔ وہ سیاستدان اور اینکر حضرات چودھری نثار کی چالیس حلقوں کے کھولنےکی بات بار بار بیان کرتے ہیں وہ یہ چودھری نثار کی مکمل تقریر کا وہ حصہ جان بوجھ کر بیا ن نہی کرتے جس میں انہوں کہا تھا کہ چالیس کیا سارے الیکشن کی جانچ کر لیتے ہیں۔ لیکن ہر حلقے میں سےآدھے سے زیادہ ووٹ غیرتصدیق شدہ نکلیں گے ۔ جس وجہ وہ میگنیٹک سیاہی ہے جو جعلی ہے ۔
اس وقت حکومت کی پوزیشن واضح ہے ۔ اصل پریشانی عمران اور طاہرالقادری کو ہے جو اسلام آباد کو فوج کے حوالے کردینےسے اب کسی بھی جارحانہ موڈ سےخود بچانےکی کوشش کریں گے ۔ پولیس پر پتھر پھینکنا اور ان کی مارکٹائی دشمن کی فوجیں سمجھ کر کی جاتی ہے ۔ لیکن سامنے اگر فوجی کھڑا ہے تو اس لکیر کو نا تو کراس کیا جاسکتا ہے اور نا ہی ان کےخلاف آواز نکالنے کی جرت کی جاسکتی ہے ۔ اب دیکھیے ۱۴ اگست تک شام پاکستان کی سیاست کیا رُخ اختیار کرتی ہے ۔ لیکن ماضی یوٹرن کو دیکھتے ہوئے اس سے بعید نہی کہ عمران اور قادری جلد اپنا جلسہ ملتوی کردیں۔ اس میں کوئی شک نہی ہونا چاہئے کہ یوٹرن لینے کے پیچھے فوج کا دباو ہوگا۔ ویسے بھی ۲۴۵ کے بعد قانون اس طرح کے کسی بھی احتجاج کی اجازت نہی دیتا۔ اگر اس کے باوجود کسی اور اشارے پر قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کی گئی تو اس کا انجام عمران اور قادری کے لئے کسی بھی صورت اچھا نہی ہوگا۔
ماضی کی سیاست کو دیکھتے ہوئے قطعی امید ہے کہ یہ گرد بھی بنا کسی حاصل کے جلد بیٹھ جائے گی۔
بہتر ہو گا پہلے آپ قانون میں پڑھئے کہ ۲۴۵ ہے کیا۔ رہی بات حکومت کی تو فوج حکومت کے تابع ہے ۔ اگر وہ حکومت وقت کے حکم کی نافرمانی کرتی ہے تو یہ غداری کے زمرے میں آتا۔ اگر ایسا ہوا تو یا حکم نا ماننے والے جائیں گے یا پھر مارشل لا لگ جائے گا۔ مارشل لا کا نا تو پاکستان متحمل ہو سکتا ہے اور نا ہی یہ اب فوج کے بس کی بات ہے ۔ لہذا فوج پوری کوشش کرے گی کہ وہ موجودہ حکومت کے ساتھ رہ کر ملک کو درپیش چلینجوں کا مقابلہ کرے ۔
جنرل جیلانی آپ مائی باپ .... فنانس منسٹری پنجاب کی جنرل ضیاء آپ مائی باپ .... چیف منسٹر پنجاب کا .. جنرل حمید گل . آپ مائی باپ . بھٹو کے خلاف سب کریں گے . آئ جے ائی بنوا دو .. مہران بینک کا پیسا لوٹنے دو .
جنرل شریف .... آپ مائی باپ . یہ عمران خان سے بچا لو .. سب اوپر والے جرنلوں نے مجھے پالا پوسا . آپ کی بوٹ کی قسم آپ، سعودی اور امریکا کا وفادار رہوں گا . اپنی انویسٹمنٹ بچا لو .
in your whole article I am in the favour of Military courts sub chor Dako zamanat jhoutay Daliel and Judje fraud etc Kartay hain military courts ho Saza milay ta k Ibrat milay jub tak Saza ni hoye Ghi yeh sub aiesay he ghomaty phirien ghay meray buss main hota top 10 judges ko Chowk pay khara kar k goli marwa dieta or kheta AB agar kisi nay fraud Kia us k sath is say b bura ho gha jub tak Hamari courts thiek ni hoti jo marzi kar lo Pakistan thiek ni hoye gha
بہتر ہو گا پہلے آپ قانون میں پڑھئے کہ ۲۴۵ ہے کیا۔ رہی بات حکومت کی تو فوج حکومت کے تابع ہے ۔ اگر وہ حکومت وقت کے حکم کی نافرمانی کرتی ہے تو یہ غداری کے زمرے میں آتا۔ اگر ایسا ہوا تو یا حکم نا ماننے والے جائیں گے یا پھر مارشل لا لگ جائے گا۔ مارشل لا کا نا تو پاکستان متحمل ہو سکتا ہے اور نا ہی یہ اب فوج کے بس کی بات ہے ۔ لہذا فوج پوری کوشش کرے گی کہ وہ موجودہ حکومت کے ساتھ رہ کر ملک کو درپیش چلینجوں کا مقابلہ کرے ۔
اچھا ! اس کا مطلب تو پھر یہ ہوا اگر حکومت کہے کہ فوج اپنے ملک کے عوام پر گولی چلا دے تو فوج کو چلا دینی چاہیے، نہیں چلاۓ گی تو فوج غدار ہو گی، یہ تو پھر گنجوں کو نریندر مودی سے اپیل کرے کوئی مراٹھا رجمنٹ کے دستے ہی بلانے پڑیں گے
اچھا ! اس کا مطلب تو پھر یہ ہوا اگر حکومت کہے کہ فوج اپنے ملک کے عوام پر گولی چلا دے تو فوج کو چلا دینی چاہیے، نہیں چلاۓ گی تو فوج غدار ہو گی، یہ تو پھر گنجوں کو نریندر مودی سے اپیل کرے کوئی مراٹھا رجمنٹ کے دستے ہی بلانے پڑیں گے