تمغہ امتیاز حاصل کرنے والے گلوکار اسد عباس کی بیوہ نے حکومت سے دو سالہ بیٹے کا علاج کروانے کی اپیل کردی، گلوکار اسد عباس کی بیوہ نے بتایا کہ حکومت میرے دو سالہ بیٹے نقی عباس کا علاج کروائے، بیٹے کی بڑی آنت خراب ہے،حکومت شوہر اسد عباس کے علاج کے لیے تو کچھ نہ کرسکی، میرے بیٹے کی زندگی بچانے کے لیے معاونت کرے۔
گلوکار اسد عباس طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کرگئے وہ چند سال سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے،خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ رات گئے اسد عباس کومے میں چلے گئے تھے جس کے بعد وہ انتقال کرگئے،اسد عباس کی نماز جنازہ اور تدفین آبائی علاقے ستیانہ میں کی جائے گی۔
اسد عباس نواحی علاقے ستیانہ کے رہائشی تھے،گلوکار اسد عباس نے پاکستان سنگیت آئیکون اور لکس میوزک سمیت متعدد ایوارڈ جیتے ، میکال حسن بینڈ کا حصہ بھی رہ چکے اور کوک اسٹوڈیو 6 میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔
اسد عباس طویل عرصہ سے گردوں کا علاج کر وا رہے تھے ، گزشتہ رات وہ بیماری بڑھنے سے کومہ میں چلے گئے تھے، اسد عباس کی جانب سے حکومت سے مدد کی اپیل بھی کی گئی تھی، ڈاکٹرز نے کڈنی ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا تھا جس کیلئے پانچ کروڑ روپے کی ضرورت تھی۔
اسد عباس نے اپنے آخری انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہیں ہفتے میں پانچ بار ڈائلسز کروانے ہوتے ہیں ، انہوں نے اس وقت بتایا تھا کہ اس بیماری کا علم اس وقت ہوا جب انہیں بلڈ پریشر کا مسئلہ درپیش آیا ، جب ٹیسٹ کیئے گئے تو معلوم ہواکہ دونوں گردے فیل ہو چکے ہیں۔
بیماری کا علم ہونے کے بعد اسد عباس نے تقریبا ڈیڑھ سال اسلام آباد میں اپنا علاج کروایا لیکن پھر ڈاکٹروں کے مشورے پر کڈنی ٹرانسپلانٹ کی کوششیں شروع کر دیں، ان کے کئی رشتہ داروں نے کڈنی میچ کیلئے ٹیسٹ کروائے لیکن صرف ان کے بھائی کی کڈنی میچ ہوئی۔
بھائی نے اپناایک گردہ اپنے علیل بھائی کو دیدیا ،اس علاج میں تقریبا انہیں پانچ کروڑ روپے خرچ ہوئے جس کے بعد انہیں آبائی شہر فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ، لیکن کچھ عرصہ کے بعد ان کی کڈنی دوبارہ فیل ہو گئی اور تب سے وہ ڈائلسز پر تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2asadabbaswifeeee.jpg
Advertisement





