تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات کیلیے تیار ہے لیکن یہ مذاکرات خفیہ نہیں ہوں گے، ان مذاکرات کیلئے صرف ایک شرط ہے کہ انتخابات کا اعلان کیا جائے۔
فواد چوہدری نے ٹویٹ میں لکھا کہ بیک ڈور گفتگو وہاں ہوتی ہے جہاں معاملات عوام کی بجائے اشرافیہ نے طے کرنے ہیں، اب پاکستان میں کسی کے ہاتھ کچھ نہیں، فیصلے عوام نے اپنے ہاتھ میں لے لئے ہیں۔
Loading X post…
Open original post on Xپی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا گیا کہ حکومتی پروپیگنڈا کیلیے میڈیا سیل ایک بار پھر متحرک ہوگیا ، پی ٹی آئی ذرائع نے حکومتی شخصیات سے ہر قسم کے رابطوں کی تردید کردی، پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق الیکشن کی تاریخ تک بات چیت ممکن نہیں ہے،تحریک انصاف نے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک جاری رہے گی۔
مختلف چیلنز پر ذرائع سے خبر نشر کی گئی تھی کہ عمران خان کی اہم حکومتی شخصیات سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں کشیدگی کم کرنے پر اتفاق ہوا تھا، ملاقات میں آئندہ کے سیاسی اپ سیٹ اور انتخابات پر بات ہوئی جبکہ عمران خان اور نواز شریف کے درمیان بیک ڈور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ik1h1h121.jpg
Advertisement





