Advertisement

حکومت سندھ کی کارکردگی مختصر جائزہ



انتخابات کو3سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعداگرچہ جمہوریت میں سیاہستدانوں کو پرکھنے کا کوئی قانونی اورعوامی طریقہ نہیں بس چند دن میڈیا پر گالم گلوچ اور پھر سب بھائی بھائی۔مگر ایک کاوش ہے کہ ہم احتساب اگرچہ نہیں کر سکتے مگر اپنے طور پر جائزہ ضرورلے سکتے ہیں۔اسی مقصد کی خاطریہاں خیبرپختونخواہ حکومت کی طرح حکومت سندھ کے کارہائے نمایاں کو دکھیں گے۔اس دھاگے میں صرف حکومت سندھ کی مختلف شعبوں اورمختلف علاقوں میں کارکردگی کو موضوع بحث بنایا جائے۔ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اہم شعبہ جات یہ ہیں۔ قانون وانصاف،تعلیم(ابتدائی ،ثانوی،اعلی ثانوی،اعلی تعلیم،خصوصی تعلیم)،صحت،محنت وافرادی قوت، سیرسیاحت، کھیل، جنگلات وجنگلی حیات،معدنیات وکانیں،شاہراہیں،ثقافت،امورخواتین ،صنعت و تجارت،اوقاف مذہبی امور،اقلیتی امور، سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی،تعلقات عامہ،مقامی حکومتیں،دیہی ترقی،منصوبہ بندی،فراہمی آب ،زمینی اصلاحات /پٹوار کلچراور توانائی /متبادل توانائی وغیرہ۔اگر کوئی شعبہ رہ گیا ہو توآپ خود شامل کر سکتے ہیں۔
تمام احباب اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ اعداد وشمار درست تفصیل کے ساتھ پیش کریں۔ہر کوئی اپنے علاقے میں ہونے والے مائیکرو اور میگا پروجیکٹ کی تفصیلات مہیا کرے۔سابقہ حکومتوں کےمنصوبوں کی تعداد کے اعتبار سے موازنہ کرے۔مختلف اضلاع میں جاری اورتکمیل شدہ منصوبوں کی تفصیلات دیں۔تفصیل جتنی زیادہ جامع،مکمل اور دلائل میں پختہ ہوگی نتیجہ اتنا ہی بہتر آئے گاا۔
تمام احباب اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ اعداد وشمار درست تفصیل کے ساتھ پیش کریں۔ہر کوئی اپنے علاقے میں ہونے والے مائیکرو اور میگا پروجیکٹ کی تفصیلات مہیا کرے۔سابقہ حکومتوں کےمنصوبوں کی تعداد کے اعتبار سے موازنہ کرے۔مختلف اضلاع میں جاری اورتکمیل شدہ منصوبوں کی تفصیلات دیں۔تفصیل جتنی زیادہ جامع،مکمل اور دلائل میں پختہ ہوگی نتیجہ اتنا ہی بہتر آئے گا
​
 
Last edited:
Re: حکومت سندھ کی کاکردگی مختصر جائزہ

14591709_1253763361312678_702484822100398596_n.jpg