Advertisement

حکومت بلدیاتی انتخاب کی تاریخ دے ورنہ




130717134031_pakistan_chief_justice_iftikhar_chaudhry_304x171__nocredit.jpg



بلدیاتی انتخابات کروانےسے ملک میں امن ومان کی صورت حال بہتر ہوسکتی ہے: عدالت

​

سپریم کورٹ نے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کروانے سے متعلق وفاق اور صوبائی حکومتوں سے حتمی تاریخ مانگ لی ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ اگر حکومتیں تاریخ دینے میں ناکام رہیں تو پھر سپریم کورٹ ان انتخابات کے انعقاد تاریخ دے گی
۔



سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے اس ضمن میں ہونے والے ممکنہ اقدامات کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔ عدالت کا کہنا ہے کہ اس امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا کہ بلدیاتی انتخابات کروانے کے بعد ملک بھر اور بلخصوص بلوچستان میں امن ومان کی صورت حال میں بہتری آئے۔​



​
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے بلوچستان میں امن وامان سے متعلقعدالتی فیصلے پر عمل درآمد کے بارے میں مقدمے کی سماعت کی۔عدالت کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ میں انتخابات سے متعلق سیکرٹری دفاع سپریم کورٹ میں یہ یقین دہانی کروا چکے ہیں کہ پندرہ ستمبر تک ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈ میں انتخابات کروا دیے جائیں گے

۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اگر اس عرصے کے دوران پورے ملک میں بھی بلدیاتی انتخابات کروا دیے جائیں تو یہ احسن اقدام ہوگا۔

یاد رہے کہ گُزشتہ پانچ سال کے دوران ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے گئے اور اُس وقت کی صوبائی حکومتوں نے امن وامان کی خراب صورت حال کا کہہ کر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں کروایا۔


بینچ میں موجود جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومتیں اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا ہے جس کو کسی طور پر بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا



۔پنجاب کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل مصطفٰی رمدے کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی نتخابات کروانے کا مسودہ تیار کر رکھا ہے جسے جلد ہی صوبائی اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ دو روز پہلے ہی عہدے کا چارج سنبھالا ہے اور ابھی وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے ملاقات بھی نہیں ہوئی


۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ اُنہیں کچھ دنوں کی مہلت دی جائے جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ وہ اٹھارہ جولائی تک عدالت کو آگاہ کریں۔سپریم کورٹ نے سی آئی ڈی اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی طرف سے امن وامان سے متعلق پیش کی جانے والی رپورٹ مسترد کردی۔


عدالت کا کہنا ہے کہ پچاس ہزار سے زائد فرنٹئیر کور کے اہلکار صوبے میں تعینات ہیں اس کے علاوہ ملٹری انٹیلیجنس اور دیگر خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی ایک خاصی بڑی تعداد صوبے کے مختلف شہروں میں موجود ہیں لیکن حالات ہیں کہ ٹھیک ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے۔



بلوچستان کی حکومت کے وکیل شاہد حامد نے عدالت کو بتایا کہ اتنی بڑی تعداد میں مختلف سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تو موجود ہیں لیکن صوبائی حکومت اقدامات کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ایف سی کے اہلکار امن وامان قائم کرنے کے علاوہ سرحدوں کی حفاظت سے متعلق بھی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں اس کے علاوہ لیویز اور پولیس کے اہلکار بھی تعینات ہیں۔




شاہد حامد کا کہنا تھا کہ ایف سی اور خفیہ اداروں کی کارکردگی سے متعلق پوچھنا ہے تو وفاق سے جواب طلب کیا جائے کیونکہ یہ ادارے وفاقی حکومت کے ماتحت ہیں۔بینچ میں موجود جسٹس جواد ایس خواجہ نے بلوچستان کی حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ ان اداروں کے اہلکار بھی تو صوبائی حکومت کی درخواست پر ہی بھیجے گئے
تھے اور اگر ان اداروں کے اہلکار صوبائی حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہیں تو اُنہیں واپس وفاق میں بھیج دیا جائے۔





چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ایک روز پہلے کوئٹہ میں دس افراد کو قتل کر دیا گیا اور کوئی ذمہ دار گرفتار نہیں ہوا۔ اُنہوں نے کہا کہ اُمید کی جا رہی تھی کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد امن وامان کی صورت حال میں بہتری آئے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔


چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جنہوں نے بادشاہ بننا تھا وہ بن گئے اب لوگوں کی حفاظت کرنا بھی اُنہی کی ذمہ داری ہے۔ اس مقدمے کی سماعت اٹھارہ جولائی تک کے لیے ملتوی کردی گئی
​
 
Last edited:
Advertisement
Re: حکومت بلدیاتی انتخاب کی تاریخ دے ورنہ ہم د

Is Supreme Court ka hukam tou koi chaprasi bhi nahin maanta. Sirf plots aur lambi lambi salary ke liye

ticker chalwate rehte hain.
 
Advertisement
HTML:
سپریم  کورٹ نے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کروانے سے متعلق وفاق اور صوبائی  حکومتوں سے حتمی تاریخ مانگ لی ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ اگر حکومتیں تاریخ  دینے میں ناکام رہیں تو پھر سپریم کورٹ ان انتخابات کے انعقاد تاریخ دے گی۔

وہ انعقاد ن لیگ کی مرضی سے ہوگا۔کانے۔ڈرامہ نہ کر قوم کہ سامنے۔
 
Hakumat Baldiyatee election ki date dey warnaa........court tu wasey bhi kuch nahi ker sekteee.....
BTW, es ku pechlay PPP hakumat mein ye yaad nahi aiyaa.............aur ub achaanak kheyal aiya hey....
Yeh bhi eik buhat bara topi drama hey........................
 
iss mulk mein izzat kisi ko bhi ras nahe aye ... jitney loog is chief justice ko bahal karanay niklay thay oss say ziyada laog ab iss ko bahir nikalnay ko niklain gai ... samoson par sue moto lene wala .. jis shaks say bi aas omeed lagai wohi beighirat nikla ... siwaye Imran khan ke yeh sab beighirat hai seat par bethtay hi apni zaat ka janaza nikalnay shoro ho jatay hai..
 
Haqmat jaldi se date de kiyu ke unho ne jane se pelhe phir se dhandli karwa kar sher ko jeetwana hai. aare bhai unho ne nawaz shareef ka ehasan nai chukana ke nawaz shareef ne unhe bahal karwaya tha. [hilar]
 
Advertisement
Warna mery baity ko honey moon ka package de nawaz shareef. teri tu.......main tery case nahee khol raha ur tu pasiay bhi nahee de raha.
 
He bias and not impartial, he will never open noora’s cases. Ake tamasha banaya hoa ha. A most corrupt prime minister was given sentence for 30 seconds instead of deserving 30 years. He is making fool of the people.