- Joined
- Nov 10, 2011
- Posts
- 5,117
- Reaction score
- 16,681
- Points
- 0
اسلام آباد( رؤف کلاسرا) صدر آصف علی زرداری ، وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی اور ملک کی عسکری قیادت نے ’میمو گیٹ‘ سے پیدا ہونیوالے اختلافات کو کم از کم وقتی طور پر بھلا کر اس معاملہ پر سپریم کورٹ میں ایک ہی لائن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ہونے والی ایک اعلی سطحی اجلاس میں اب یہ طے کیا گیا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل احمد شجاع پاشا اپنے اپنے جوابات وزیراعظم گیلانی کو بھجوائیں گے جنہیں ایک ہی دستاویزکی شکل دے کر چیف جسٹں آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی عدالت میں پندرہ دسمبر کو جمع کرایا جائے گا۔
عسکری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی قیادت اس بات پر تیار ہو گئی ہے کہ وہ اپنی طرف سے کوئی علیحدہ علیحدہ بیانات سپریم کورٹ میں براہ راست جمع نہیں کرائے گی اور اپنے اپنے جوابات وزیراعظم ہاوس کو بھیجے جائیں گے تاکہ ان کو پڑھنے کے بعد وہ سپریم کورٹ کو بھیجے جا سکیں۔ انہیں زرائع کا کہنا ہے کہ ریاستی ادارے خود بھی سپریم کورٹ میں اس مقدمے کی کارروائی میں اس لیے بھی زیادہ دلچپسی نہیں رکھتے کیونکہ جن بی بی ایم کا ریکارڈ اعجاز منصور نے میڈیا پر ریلیز کیا ہے اس میں ایک ’مسٹر پی‘ کا بھی ذکر آتا ہے جو عربوں سے زرداری حکومت کو گرانے کی منظوری لے چکا ہے۔
اس بات کے خدشہ کا اظہار کیا جارہا ہے کہ اگر عسکری اداروں نے اپنی طرف سے حکومت سے ہٹ کر کوئی علیحدہ لائن لینے کی کوشش کی تو پھر ’مسٹر پی‘ کی کہانی کھل کر سامنے آ سکتی تھی اور اس پورے ’میمو گیٹ‘ کا رخ کسی اور طرف جا سکتا تھا جس میں عرب ممالک کا بھی نام آسکتا ہے جو زرداری کو ہٹانے میں دلچپسی رکھتے تھے۔ لہذا ان حالات میں اب سوچا یہ جارہا ہے کہ بہتر ہو گا کہ اس معاملے کو یہیں ختم کر دیا جائے خصوصاً سیاسی اور فوجی قیادت کو وقتی طور پر ایک ہی لائن لینی پڑے گی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فوجی قیادت کا سب سے بڑا ٹارگٹ حسین حقانی تھا جسے وزیراعظم گیلانی پہلے ہی ہٹا چکے ہیں۔ حقانی پر عسکری قیادت کا سب سے بڑا اعتراض یہ تھا کہ ان کی وجہ سے پہلی دفعہ امریکن سول اور فوجی انتظامیہ فوج سے دور اور پاکستانی سیاستدانوں کے قریب ہو گئے تھے، جس کا سب سے بڑا مظاہرہ کیری لوگر بل کی شکل میں دیکھنے میں آیا تھا جب فوجی قیادت کو یہ یقین نہیں آرہا تھا کہ ان کی ہمیشہ سے سب سے بڑی سپورٹر اور حلیف امریکی انتظامیہ جس کی مہربانیوں سے فوج نے ہمیشہ پاکستان پر حکومت کی تھی آج ان پر شرائط لگا رہی تھی کہ پاکستان میں جمہوریت اور سیاستدان مضبوط ہوں اور فوج کا غلبہ کم ہو۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ وہ ناقابل معافی جرم تھا جس کی سزا حقانی کو ملنی تھی اور ’میمو گیٹ‘ کی شکل میں ایک ایسا ہتھیار فوجی قیادت کے ہاتھ لگا کہ زرداری حکومت کو نہ چاہتے ہوئے بھی حقانی کو ہٹانا پڑا اور فوج اس سے زیادہ چاہتی بھی نہیں تھی کیونکہ وہ سمجھتی ہے کہ اب امریکہ میں ان کے مفاد کے خلاف اس طرح کی موثر لابی کوئی نہیں بنا سکتا جیسے حقانی نے بنا لی تھی۔
یوں حقانی کو ہٹانے کے بعد اس سارے معاملے کو حل کرنے کے لیے اب یہی فیصلہ کیا گیا ہے کہ جونہی جی ایچ کیو اور آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر سے جوابات وصول ہوں گے تو وزیراعظم ہاوس اپنے قانونی مشیروں کی مدد سے ان جوابات کی روشنی میں وزیراعظم اور صدر کی طرف سے ایک مشترکہ جواب تیار کروائے گا۔ اس جواب کی تیاری میں سابق وزیرقانون ڈاکٹر بابر اعوان کا اہم کردار ہو گا کیونکہ ان کی رائے کو ہی سپریم کورٹ سے متلعقہ کسی بھی معاملہ پر حتمی سمجھا جاتا ہے۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان مولوی انوارالحق اور سیکرٹری قانون مسعود چستی بھی اس میں معاونت کریں گے۔
وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر زرداری کی طرف سے شاید کوئی جواب سپریم کورٹ کو نہیں بھیجا جائے گا کیونکہ وہ اپنے آئینی استثنیٰ کو استعمال کرسکتے ہیں۔ اس آئینی شق کے تحت صدر پاکستان کو کوئی بھی عدالت نہ تو طلب کر سکتی ہے اور نہ ہی ان پر کوئی مقدمہ چل سکتا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اگر صدر کی طرف سے یہ جواب جمع کرایا گیا تو پھر اس کا مطلب ہو گا کہ ایک نئی روایت ڈالی جارہی ہے جس کو استعمال کر کے مستقبل میں بھی سپریم کورٹ ان سے سوال و جواب کر سکتی ہے۔
اس سے پہلے سپریم کورٹ آف پاکستان نے یکم دسمبر کو مسلم لیگ نواز کے سربراہ نواز شریف کی پٹیشن پر صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف، ڈی جی آئی آیس آئی اور حسین حقانی سے ’میمو گٰیٹ سکینڈل‘ پر جوابات مانگے تھے کہ یہ کیسے سامنے آیا اور اس میں کون قصوروار ہے۔ پٹیشن میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ اس ممیو گیٹ سکینڈل سے ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا گیا تھا اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں امریکہ کی مداخلت کرانے کی کوشش کی گئی تھی۔ تاہم پچھلے ہفتے ہونے والی ایک اعلی سطحی کی میٹنگ میں اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ آرمی قیادت حکومت کے جواب کے ساتھ ہی اپنا جواب داخل کرائے گی۔ زرائع کا کہنا ہے کہ ٰیہ حکومت کی بہت بڑی کامیابی سمجھی جارہی ہے کہ فوجی قیادت ضابطے کی کارروائی کرتے ہوئے اپنے جوابات سپریم کورٹ کو براہ راست بھجوانے کی بجائے وزارت دفاع اور اٹارنی جنرل کے ذریعے بھجوائی گی۔
واقفان حال کا کہنا ہے کہ عسکری قیادت میں اس بات کا احساس پیدا ہوا ہے کہ ’میمو گیٹ‘ تنازعہ کو جلد نبٹایا جائے کیونکہ اس وقت فوری طور پر گیلانی یا زرداری کے ہٹنے کی صورت میں ایسی کوئی متبادل قیادت نہیں جو ملک کا نظام سنبھال سکے۔ فوجی قیادت نواز شریف سے پہلے ہی ناخوش ہے لہذا ان کے ساتھ مل کر چلنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا جب کہ عمران خان کو ابھی اپنا رنگ جمانے میں مزید ایک ڈیرھ درکار ہے۔ اگرچہ فوجی قیادت یہ بھی چاہتی تھی کہ کسی طرح زرداری کو ایوان صدر سے ہٹایا جا سکے لیکن جس طرح سے زرداری کی صحت خراب ہوئی اس کے بعد یہ مشکل ہو گیا تھا کہ ان پر کوئی دباؤ ڈالا جاتا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے جانے والے جواب میں اس بات پر زیادہ زور دیا جائے گا کہ اعجاز منصور کوئی قابل بھروسہ شخص نہیں ہے اور وہ پیسے لیکر کوئی بھی کام کرسکتا ہے۔ اعجاز منصور کی ساکھ پر بھی سوالات اٹھائیں جائیں گے کہ کیسے وہ ماضی میں پاکستانی افواج اور آئی ایس آئی کے خلاف بڑھ چڑھ کر نہ صرف بولتا رہا ہے بلکہ اس کی تحریریں بھی ریکارڈ پر موجود ہیں کہ کیسے وہ آئی ایس آئی کو دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے ایک تنظیم سمجھتا ہے۔
حکومت اپنے جواب میں یہ بھی کہے گی کہ حیرانی کی بات تھی کہ اعجاز منصور ایک امریکی شہری ہے اور اس کی پاکستان کے ساتھ کبھی بھی ہمدردی یا وفاداری نہیں رہی۔ اس طرح سپریم کورٹ کو یہ بھی بتایا جائے گا کہ یہ میمو لکھنے والا اور کوئی نہیں اعجاز منصور خود تھا کیونکہ اس نے اس بات کا اعتراف خود کیا تھا کہ اس نے وہ میمو خود لکھا تھا ( ان باتوں کی بنیاد پر جو حسین حقانی کے ساتھ میسجنگ پر ہوئی تھیں)۔ حکومت اس بات پر بھی زور دے گی کہ اس میمو پر حکومت پاکستان کے کسی اعلی عہدیدار کے کوئی دستخط نہیں تھے لہذا یہ بات کس طرح ثابت کی جاسکتی ہے کہ اسے صدر زرداری کی حمایت حاصل تھی یا کسی حکومتی شخصیت کے کہنے پر اسے لکھا گیا تھا؟ حکومت یہ بھی دلیل دے گی کہ بھلا کیسے صدر یا وزیراعظم یا پھر کسی اور ادارے کا تعلق اس میمو کے حوالے سے ثابت کیا جاسکتا ہے کیونکہ لکھنے اور اسے مائیک ملن تک پہچنانے کا دعوی دار شخص بھی یہ بات مانتا ہے کہ یہ اس کی اپنی تحریر تھی اور اس پر کسی حکومت عہدے دار کے دستخط نہیں تھے۔
ایک قابل اعتماد ذریعے کا کہنا ہے کہ اگر سپریم کورٹ نے حکومتی جواب کے بعد بھی اس سکینڈل پر زیادہ ضرور دیا کہ حسین حقانی کے بی بی ایم پیغامات کا حکومت کے پاس کیا جواز تھا کہ اس سازش میں صدر یا دیگر حکومتی عہدے دار شامل نہیں تھے تو پھر حکومت یہ سٹینڈلے سکتی تھی کہ حقانی کو پہلے ہی ہٹایا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ حکومتی وکیل یہ پوزیشن لیں گے کہ کہیں سے کوئی یہ بات ثابت نہیں ہوتی کہ حقانی صدر کے کہنے پر یہ گفتگو کر رہا تھا کیونکہ اس میمو میں کہیں صدر زرداری کا نام براہ راست نہیں لیا گیا اور بس اتنا کہا گیا ہے کہ باس کو اس معاملے کا علم ہے اور اب یہ پتہ نہیں ہے کہ باس سے حقانی کی کیا مراد تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی قیادت کی اس رضامندگی کے بعد کہ جنرل کیا نی اور جنرل پاشا اپنے اپنے جوابات سیاسی حکومت کو پہلے بھیجیں گے اور وزیراعظم ہاوس سے ہی انہیں ایک دستاویز کی شکل میں سپریم کورٹ میں بھیجا جائے گا، یہ میمو سکینڈل وقتی طور پر دب سکتا ہے اور صدر زرداری کے سر پر لٹکتی ہوئی تلوار ایک دفعہ پھر ہٹنے کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں اور ان کی دوبئی سے واپسی بھی جلد ممکن ہو سکتی ہے۔

Last edited by a moderator: