mhafeez
Chief Minister (5k+ posts)
- Joined
- Jun 13, 2013
- Posts
- 11,747
- Reaction score
- 4,450
- Points
- 113
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم پر معاملات طے پاگئے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے ان کے چیمبر میں ملاقات کی جس میں قائمہ کمیٹیوں کے امور پر مشاورت اور اپوزیشن جماعتوں میں کمیٹیوں کی سربراہی کی تقسیم پر غور کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ قائمہ کمیٹیوں کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملات طے پاگئے جس کے تحت حکومت اور اپوزیشن کو یکساں یعنی 20،20 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی ملے گی۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن میں مسلم لیگ (ن) کو 9، پیپلزپارٹی اور ایم ایم اے کو10 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی ملے گی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اپوزیشن کے درمیان مشاورت جاری ہےکہ کس اپوزیشن جماعت کو کس قائمہ کمیٹی کی سربراہی دی جائے تاہم شہبازشریف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت کو قانون وانصاف کی قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ دیے جانے پر بھی اتفاق کرلیا گیا ہے اور ریاض فتیانہ کو کمیٹی کا چیئرمین بنایا جائے گا۔
Jang