Advertisement

حکومتی کی پھرتیلی قانون سازی انہی کے گلے پڑنے والی ہے؟ تجزیہ کاروں کی رائے

12paprlomamntbislslsl.jpg


سینئر صحافی وتجزیہ کار شہزاد اقبال نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کا علمبردار کہنا ناجائز ہو گا۔

تمام سیاسی جماعتیں جب اپوزیشن میں ہوتی ہیں تو جمہوریت، آئین اور قانون کی بات کرتی ہیں لیکن جیسے ہی اقتدارملتا ہے تو ان کے خیالات اور اقدامات بالکل برعکس ہوتے ہیں۔ پارلیمنٹ میں جس تیزی سے مشاورت کیے بغیر بل پیش کیے جا رہے ہیں جسے ان کے وزراء بھی نہیں پڑھتے۔

انہوں نے کہا کہ پریونشن آف وائلٹ ایکسٹریزم بل پر حکومت کی طرف سے اعتراض اٹھایا جا رہا تھا، پارلیمنٹ کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے اور یہ بات درست ہے کہ یہ آرڈیننس ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ ایگزیکٹو فیصلے کر کے اسمبلی سے پاس کروائے جا رہے ہیں۔ موجودہ حکومت کو پتا ہونا چاہیے کہ 2016ء میں جب یہ پیکا قانون لائے تھے تو بعد میں وہ خود اس کا شکار بنے تھے۔


انہوں نے کہا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ موجودہ حکومت کو پتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ اور تحریک انصاف کے ساتھ نہیں ہے اس لیے جو کچھ ہو رہا ہے ہونے دیں۔ نگران حکومت کو اضافی اختیارات دیئے گئے، اسحاق ڈار کا نام آیا اب مردم شماری کی باتیں شروع ہو گئی ہیں اور پارلیمنٹ میں جیسے قانون سازی ہوئی اس سے شک پڑتا ہے کہ نگران حکومت کا سیٹ اپ ایک طویل مدت تک چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں موجودہ حکومت میں شامل جماعتیں یہ نہیں کہہ سکتی کہ ہم نے تو اسمبلیاں 9 تاریخ کو تحلیل کر دی تھیں اب الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہے کہ وہ کب انتخابات کرواتا ہے۔ یہ جو کچھ ہو رہا ہے یا تو نگران حکومت کیلئے کیا جا رہا ہے یا چیئرمین تحریک انصاف کو انتخابات سے باہر نکالنے کیلئے کیا جا رہا ہے۔ موجودہ حکومت جو کچھ اب کرے گی اس کا سامنا خود بھی کرنا پڑے گا جو ماضی میں ہو چکا ہے۔

علاوہ ازیں سینئر صحافی منصور علی خان نے اے آر وائے نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں جو قانون سازی کی گئی اس کے بعد کسی کا گھر محفوظ نہیں رہے گا، ن لیگ کو بھی اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ مسلم لیگ ن کے ایک رہنما سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ قانون سازی پر ہم سے کوئی مشاورت نہیں ہو رہی، ہم نہیں جانتے کیا ہو رہا ہے۔

Loading X post…
Open original post on X

انہوں نے کہا کہ حکومت چھوڑنے سے پہلے پہلے ایسے قوانین منظور کیے جا رہے ہیں جن کے اگلے 2 سے 3 سالوں میں بھیانک ترین نتائج ظاہر ہوں گے۔ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ جب سیاسی فضا تبدیل ہو تو جاتی امراء کا گیٹ بھی کھل سکتا ہے۔ قانون سازی پر مسلم لیگ ن کے اندر سے سینٹ میں آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

سینئر تجزیہ کار اطہر کاظمی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون سازی پر آوازیں اٹھ رہی ہیں لیکن تب آوازیں کیوں نہیں آئیں جب راجہ ریاض اپوزیشن لیڈر بنائے گئے۔ سیکرٹ ایکٹ کے ساتھ حکومت کو فارن ایجنٹس کی لسٹ بھی شامل کرنی چاہیے تاکہ پتا چل سکے کہ کون فارن ایجنٹ ہے کیونکہ وہ وقت کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں۔
 
Last edited by a moderator: