- Joined
- Jan 12, 2014
- Posts
- 1,168
- Reaction score
- 5,247
- Points
- 113
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) آج کل ملک میں ایک طرف سیاسی موسم گرم ہے اور روز بہ روز تبدیل ہوتی صورتحال ملک کے سیاسی مستقبل کے بارے میں بے یقینی پھیلا رہی ہے تو دوسری جانب حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے اندرونی اختلافات میں بھی شدت آتی جارہی ہے۔ بجٹ سے قبل کابینہ کے اجلاس میں چوہدری نثار اور اسحٰق ڈار کے درمیان گرما گرمی کی خبریں تو پہلے ہی میڈیا کی زینت بن چکی ہیں، اب خواجہ آصف اور چوہدری نثار کے درمیان تعلقات بھی کشیدگی اختیار کرگئے ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ خواجہ آصف کے ساتھ چوہدری نثار کی چپقلش کافی پرانی ہے۔ عام انتخابات میں خواجہ آصف اور ایک معروف کاروباری شخصیت چکوال میں سابق ناظم غلام عباس کو مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ دلوانا چاہتے تھے لیکن چوہدری نثار علی کی مداخلت کے باعث ایسا ممکن نہ ہوسکا۔
کابینہ اجلاس کے دوران گرما گرمی کے بعد چوہدری نثار علی بجٹ اجلاس میں بھی شامل نہ ہوئے اور کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد بھی وہ پوری رات غائب رہے اور بڑی تگ و دو کے بعد اُن کا سراغ لگایا گیا۔ پھر جب وزیراعظم نواز شریف قومی اسمبلی آئے تو صرف 47 حکومتی ارکان ایوان میں موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے جماعت کے ارکانِ اسمبلی کے رویے پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔
مسلم لیگ (ن) میں اختلافات کی کہانی یہاں ختم نہیں ہوتی، بلکہ وزیراعلیٰ شہباز شریف بھی خواجہ آصف اور اسحٰق ڈار سے ناراض ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نندی پور منصوبے کے معاملات اپنے ہاتھ میں لے لئے تاکہ ہر صورت ڈیڈ لائن سے قبل کام پورا کیا جاسکے۔ تاہم وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے اپنے محکمے میں مداخلت کا بُرا منایا۔ اسی طرح مالیاتی پالیسیوں پر شہباز شریف پالیسیوں پر شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحٰق ڈار سے بھی اختلافات پائے جاتے ہیں۔ باخبر ذرائع کا دعوی ہے کہ دونوں وزراء کے عدم تعاون کے باعث وزیر اعلی پنجاب اب ان کے معاملات سے لا تعلق ہو گئے ہیں . انہوں نے اپنی تمام تر توجہ پنجاب میں لگائے جانے والے منصوبوں پر مرکوز کرلی ہے اور مرکزی سطح پر اپنا کردار محدود کردیا ہے۔ ان خبروں کی اس بات سے بھی تصدیق ہوتی ہے کہ دیگر جماعتوں سے رابطوں کے غرض سے قائم کردہ سیاسی کمیٹی خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال اور عرفان صدیقی پر مشتمل ہے۔ جن لیڈران کے درمیان چپقلش جاری ہے، انہیں اس کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ افسوس ناک بات یہ ہے کہ ملک کے سیاسی منظر نامے پر بے یقینی کے بادل چھائے ہوئے ہیں، جبکہ حکمران جماعت متحد ہوکر حالات سدھارنے کی بجائے طاقت کی کشمکش میں الجھ گئی ہے۔ یہ صورتحال سیاسی منظر نامے میں مزید بگاڑ کا باعث بن سکتی ہے.
http://dailypakistan.com.pk/national/14-Jun-2014/112758