maksyed
Siasat.pk - Blogger
- Joined
- Apr 18, 2011
- Posts
- 7,057
- Reaction score
- 17,219
- Points
- 113
یہ جان لیجئے ! تلخ ترین ماضی اوربد ترین حال میرا اور آپ کا مقدر ہے , ماضی کو بدلنے کی ہم قدرت نہیں۔ رکھتے اور حال کو بدلنا کافی حد تک ہماری دسترس میں نہیں ۔ یہ نا اہل اور ہٹ دھرم حکمران اور ان کی ذہنی طور پر بانجھ اولادیں ہماری تاریخ کو داغ دارکر چکیں اور اب ہمارے حال کو سیاہ کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ 1965ءمیں صدارتی الیکشن ہوئے اور کمال دھاندلی کے بعد ایوب خان ,مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ۔ مادر ملت نے احتجاجاً ریڈیو پاکستان کا رخ کیا۔ تاکہ وہ عوام کو حقائق بتا سکیں۔ آپ کے ریڈیو پاکستان پہنچتے ہی ،ایوب خان کے حکم پر نشریات روک دی گئی جس سے مادر ملت کو بے خبر رکھا گیا، وہ بولتی رہیں اس امید پر کہ عوام سن رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ مادر ملت کہ وہ الفاظ صرف ان ہی کی سماعتوں سے ٹکراتے رہے. پھر جلسے ،جلوس شروع ہوئے ،چراغاں ہوا ایوب خان نے خو د کو عظیم فاتح سمجھنا شروع کر دیا ۔ جس نے قائد اعظم کی بہن کو شکست دی تھی، بات یہیں ختم نہیں ہوتی جو ایوب خان نے کیا وہ بھلا کب کم تھا ان کے صاحب زادے تو ان پر بھی سبقت لے گئے فتح کے نشے میں چُور حکومتی جماعت نے جلوس نکالا جس میں خو اجہ سراﺅں کے بال سفید کرکے ان کو مادر ملت سے تشبہیہ دینے کی مکروہ کوشش کی گئی اور ان سب کے ہاتھ میں لالٹین تھما دیئے گئے(لالٹین مادر ملت کا انتخابی نشان تھا) اس جلوس کی قیادت ایوب خان کے صاحبزادے کر رہے تھے جو بعد میں اپنے والد کے اقتدار کو بھی لے ڈوبے اور خود بھی گمنامیوں کے سمندر میں غرق ہو ئے ۔ میں ماضی پڑھتا جاتا ہوں شرمندہ ہوتا جاتاہو ں سچ چاہے کتنا ہی تلخ کیوں نہ ہو رہتا سچ ہی ہے اور حال کا جو قصہ ہے وہ کب ماضی سے مختلف ہے۔
آج قائد اعظم محمد علی جناح ،مادر ملت اور تحریک پاکستان کے لیڈران ہم میں موجود نہیں، موجو د ہ حکمران اور ا ن کی اولادیں روز اپنے کسی نہ کسی عمل کے ذریعے ان کی ارواح کو ایذا پہنچاتی ہیں۔ اس وقت ملک کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور ان کے صاحبزادے قادر گیلانی اور علی موسیٰ گیلانی قانون کے کٹھرے میں ہیں لیکن ان کا غرور اور تکبر بدستور قائم ہے۔ جناحؒ کے پاکستان کو پورے عالم میں مذاق بنا دینے میں انہوں نے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی۔ گیلانی صاحب ڈھکے چھپے الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ صدر زرداری سے وفاداری ان کی اولین ترجیح ہے۔ صدر سے وفاداری نبھانے کے لئے جان دینے کو تیار وزیر اعظم ملک کی عزت پامال کرنے کو بھی تیار ہیں وہ ہر اس ادارے سے لڑنے پر کمر بستہ ہیں جو زرداری صاحب کی شان میں گستاخی کرے وزیر اعظم گیلانی نے جو کیا سو کیا مگر ان کے دونوں فرزند ان سے چار قدم آگے نظر آتے ہیں ۔ قادر گیلانی حج اسکینڈل میں ملوث ہوئے اور علی موسیٰ گیلانی ایفی ڈرین کی زیادتی کا شکا ر ہیں بدقسمتی یہ ہے کہ ان دونوں کیسز میں ہمیں عالمی طور پر رسوا ہونا پڑا ۔ دنیا نے یہ سوچنا شروع کر دیا کہ یہ لوگ اپنے مذہبی فرائض میں بھی کرپشن سے باز نہیں رہ سکتے ۔ دوسری طرف ایفی ڈرین کے کیس میں ابھی مزید رسوائی کا اندیشہ باقی ہے ۔ اس ذلت اور توہین کے باوجود ان کے لہجے مدہم نہیں ہوتے ان کی نگاہیں نہیں جھکتیں ۔ یہ اس تمام رسوائی کے باوجود بھی ہنی مون پر روانہ ہو جاتے ہیں ۔
یہ وہ اذہان ہیں جو بنجر ہیں جہاں فکری سوچ کی فصل نہیں اُگا کرتی ۔ اللہ تعالیٰ قرآن الحکیم میں فرماتے ہیں جن کے قلوب سخت ہو جائیں اور شیطان ان کے اعمال کو ان کے خیال سے آراستہ کر د ے پھر ہم ان پر ہر چیز کے راستے کشادہ کر دیتے ہیں اور جب وہ اپنی طاقت پر اترا جائیں تو ہم انہیں دفعتاً پکڑ لیا کرتے ہیں۔