Advertisement

حکمت عملی سے کام لیں تو انڈیا 10 سال نہ کرکٹ جیت پائے۔

دنیا میں کھیل ایسا شعبہ مانا جاتا ہے جس کے فروغ سے کھیلنے والوں میں دونوں جانب محبت رواداری کی آبیاری ہوتی ہے۔ یہ کھیل ممالک اور اقوام کے درمیان اگر کھیلے جاتے ہیں تو اس کی وجہ سے فریقین کے درمیان رسمورواج کا فروغ ایک دوسرے ملک میں ثقافتی طائیفوں،سیاحوں کے تبادلے دوستی اور آخری مرحلے میں سب اچھا ہونے کے بعد تجارت کو فروغ ملتا ہے۔

آئیے اب دیکھتے ہیں انڈیا پاکستان کے بیچ ایسا کیوں نہیں ہو پارہا؟ بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان کھیل بجائے محبت کے رقابت،حسد اور کینہپروری
کو ہوا دینے میں کیوں جلتی پر پیٹرول کا کام دیتے ہیں۔اگر حقائق کا تجزیہ غیر جانبداری سے کریں تو مندرجہ ذیل نکات کو وجہ مانا جاسکتا ہے۔
٭) دنیا کے صنعتی ترقی یافتہ ملک ۔۔ان کثیر آبادی والے ممالک کی منڈیوں کو کسی طور کھونا نہیں چاہتے۔

٭) مخصوص مفاد کے گروپس یا ملک وہاں اپنے لابئسٹ (فروغی) تنخواہداروں کی مدد سے
ماحول کو ساز گار بننے میں رکاوٹیں کھڑی کراتے ہیں۔
٭) صحافت اور صحافی بمعہ الیکٹرانک میڈیا ،لیڈراپنی روزی روٹی کے حصول کو دشوار نہیں بنانا چاہتے۔

٭) غلط ترجیحات کے حصول کی کوششیں،اگر چھوٹے ملک کے چھوٹی صنعتوں کو پہلے ویران کرکے
وہاں کی منڈیوں پر افلاس اور بھوک پھیلاکر انہیں کمزور کرنے اور اسکی معیشت پر اپنی گھانس پھونس بھیج کر قبضہ مقصود ہو تو ایسا کیونکر ممکن ہوگا۔

اب آتے ہیں چیمپئن ٹرافی پاکستان کے جیتے کے بعد ایسے اقدام کرنا ضروری ہیں جن کے اٹھانے سے انڈیا مستقبل قریب میں کرکٹ میں اپنے احساس محرومی اور اپنی توہین آمیز شکست کے احساس سے تڑپتا رہے۔جسطرح وہ پاکستان آکر کھیلنے،انڈیا میں پاکستان کو بلاکر کھیلنے میں تاویلیں دیکر اجتناب کرتا تھا بلکل عین انہی وجوہات کو سامنے رکھ کران سے ہرگز کم ازکم دس سال میچ نہیں کھیلنا چاہئے۔

کرکٹ بورڈ میں بیٹھے بوڑھے گدھ اور گدھ کرکٹر کی جگہ نئی تقرریاں،کرکٹ کے بہیخواہ ناموں کا تقرر مثلا عمران خان، جاوید میانداد،رمیز راجہ جیسا راجہ،ذکاء،سرفراز نوازاور دوسرے اچھے افراد لائے جائیں۔یہ "را "کا ایجنٹ نجم شٹی اور اسکے کپورے فارغ کئے جائیں،آخر میں آئی سی پی ایل سے فیالحال سالوں اجتناب کے بغیر کرکٹ ویسے ہی کھیلیں جیسے گزشتہ دس بارہ سالوں کھیلی ہے۔

انڈیا ہر قیمت پر پاکستان سے کھیل کر پھنسا کر معاملہ چاہے گا مگر انکی ہی طرح انکار ہی انکار سے وہ ذلیل ہوسکتا ہے
​
 
Last edited by a moderator: