سابق وزیراعظم شہبازشریف نے حنا پرویز بٹ کیساتھ لندن میں ہونیوالے سلوک کی شدید مذمت کی ہے
اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سابق ایم پی اے حنا بٹ کو لندن میں پی ٹی آئی کارکنوں نے نشانہ بنایا ، انہیں بری طرح ڈرایا دھمکایا اور بدسلوکی کی یہ بہت قابل مذمت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلسل پروپیگنڈے، جعلی خبروں اور غلط معلومات سے عمران خان کے فرقے کے پیروکاروں کی برین واشنگ ہوئی ہے۔ ایسے کردار نہ صرف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں بلکہ ملک کا مذاق اڑانے کا باعث بھی بن رہے ہیں۔
Loading X post…
Open original post on Xانہوں نے مزید کہا کہ میں اس غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتا ہوں جس کی کسی بھی مہذب معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
شہبازشریف کے اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ جب پی ٹی آئی خواتین پر ظلم ہورہا تھا، انہیں سڑکوں پر گھسیٹاجارہا تھا تب آپکو یہ یاد نہیں آیا کہ وہ بھی کسی کی بیٹیاں ہیں؟
سوشل میڈیا صارفین کا مزید کہنا تھا کہ ارسلان کیساتھ ہونیوالے واقعہ پر بھی کاش آپ کچھ بول دیتے لیکن اس پر آپ چپ رہیں گے کیونکہ وہ آپکی حکومت کا کارنامہ ہے۔
Loading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on Xسارہ تاثیر نے جواب دیا کہ یہ نہیں کہ 2 غلطیاں درست ہوجائیں لیکن پاکستان میں سیاست میں خواتین کی بے عزتی کو معمول پر لانا آپ کی نظر میں پتھر کی ایک مثال تھی۔ افسوس کہ جو بویا ہے وہی کاٹنا پڑے گا۔
Loading X post…
Open original post on Xمزمل اسلم نے ردعمل دیا کہ اگر ایک جملہ ارسلان اور اس کے والد کے لئے بول دیتے تو قیامت نہیں آجاتی۔
Loading X post…
Open original post on Xصبا نے جواب دیا کہ علامہ اقبال کی بہو' یاسمین راشد اور عالیہ حمزہ۔ اسکے علاوہ 9 مئ کے بعد جنہوں نے پی ٹی آئ چھوڑی انکی بیٹیوں کی عزت پامال کرنے کی ٹھان رکھی تھی تم سب نے ورنہ ہمارے فوجی ادارے اتنے گھٹیا نہیں ہیں باجوہ کو چھوڑ کے۔
Loading X post…
Open original post on Xعروج نے کہا کہ حنا بٹ نظر آگئی ہے ارسلان نسیم اور اس کا خاندان تو آپ کے شہر میں ہی ہے وہ نظر نہیں آیا؟
Loading X post…
Open original post on Xایک سوشل میڈیا صارف نے جواب دیا کہ پنجاب پولیس نے ظلم کی انتہا کر دی ہے جس کی زمہ داری آپ پر عائد ہوتی ہے جناب - آپ تو لندن بھاگنے والے ہیں اور ان بیچارے پولیس والوں کو پیچھے چھوڑ کر جن سے آپ نے ظلم کروائے - اللہ کے ہاں پکڑ ہوگی آپ کی - سیدھا دوزخ میں جاینگے آپ فرعون ہیں اس وقت کے
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shehbah1h1h121.jpg
Advertisement





