جنرل حمید گل کی موت ایک مخصوص مکتب فکر کے لوگوں کی زبان تالو سے نہیں لگنے دے رہی، سرے محل کے مالکانہ حقوق رکھنے والوں کو جمہوریت کا وارث سمجھنے والے حمید گل پر تنقید کر رہے ہیں
ان میں وہ دفاعی تجزیہ نگار بهی شامل ہیں جنہوں نے کبهی ائیر گن سے غبارہ بهی نہیں پھاڑا اب وہ انکشاف کر رہے ہیں کہ جہاد افغانستان کے دوران جلال آباد پر حملے میں حمید گل صاحب نے عجلت سے کام لیا نتیجہ جلال آباد تین برس تک فتح نہیں ہو سکا اور افغان فوج کا مورال چاند کو چومنے لگا....گوگل اور وکی پیڈیا کے شاگرد زرا محنت کرکے اخبارات کی فائلیں کیوں نہیں دیکهتے کہ انہیں معلوم ہو کہ امریکی ایما پر جلال آباد فتح کرنے کی شرط پاکستانی ایٹمی پروگرام کی امریکی امداد رکوانے کے لئے کوشاں بی بی بے نظیر نے رکهی تهی....
حمید گل نے بطور ڈی جی آئی ایس آئی انہیں افغان جلاوطن حکومت بنانے اور تسلیم کرنے مشورہ دیا تها جس پر انہیں ہی یہ "ناقابل عمل" ٹاسک دے دیا گیا حمید گل مرحوم کے ایک قریبی دوست نے مجهے بتایا کہ جرنیل نے تین دن ہی میں تمام افغانوں کو متفقہ عبوری حکومت پر راضی کر لیا اور یہ کارنامہ مدینہ الحجاج میں ہوا جہاں وہ آپس میں شاکی افغان مجاہد قیادت کے ساتھ تین دن تک بیٹهے رہے تهے اور اسی وقت اٹهے جب وہ ایک فارمولے پر متفق ہوگئے جب وہ یہ خوشخبری دینے بے نظیر صاحبہ کے پاس ہہنچے تو وہ امریکی سفیر کے ساتھ تشریف فرما تهیں جرنیل نے ان سے علیحدگی میں بات کرنا چاہی تو انہوں نے امریکی سفیر کے سامنے ہی بات کرنے کے لئے کہا اور اصرار کیا جس پر انہیں افغان عبوری حکومت کے قیام کے لئے ہوم ورک مکمل ہونے کی نوید دی جس پر امریکیوں نے وزیراعظم صاحبہ کی زبانی کسی بڑے شہر کی فتح کی شرط عائد کر دی...
عجیب اتفاق ہے کہ مجاہدین نے شرط پوری کرنے کے لئے جلال آباد پرحملہ کیا تو حالات یہ تهے کہ اوجهڑی کیمپ میں افغان مجاہد تنظیموں کو دیا جانے والا اسلحہ اڑایا جا چکا تها اور رہی سہی کسر امریکہ نے مجاہدین کی سپلائی روک کر انہیں فتح سے پرے دهکیل دیا...اور اب گڑے مردے اکهاڑ کر قتل کا مدعا حمید گل کے سر ڈالا جا رہا ہے حیرت ہے حمید گل پر سیاستدانوں میں پیسہ بانٹنے کا الزام لگانے والے جمہوریت پسند بلاول ہاؤس سے کیوں نہیں پوچهتے کہ انہوں نے ریٹائرڈ جرنیل پر مقدمہ کیوں نہیں چلایا؟ صرف اس ڈر سے کہ کہیں ان ٹیلی فونک کالز کا ریکارڈ سامنے نہ آجائے جو واشنگٹن کی گئیں
کہیں کی اینٹ کہیں کا روڑا اجڑی کیمپ ٨٧ میں ہوا اور جلالآباد ٩٣ میں اپنے محلے کے مولویوں سے بےتکی سننے کے بعد مستند حوالہ تلاش کیا کو اگے بیان کرنے سے پہلے
کہیں کی اینٹ کہیں کا روڑا اجڑی کیمپ ٨٧ میں ہوا اور جلالآباد ٩٣ میں اپنے محلے کے مولویوں سے بےتکی سننے کے بعد مستند حوالہ تلاش کیا کو اگے بیان کرنے سے پہلے
is ko khate hain champo ye waqiye uswat kahi hai .....or tum jalalabad ke dosare waqye ka ziker ker rahi ho ......ye her champo beghar pherhai allam bana howa hi......kuch per lo beta[hilar] jalalabad ke hawale se teen mukhtalif waqton main waqyet howa hai
جس نے اپنے کیریئر کے دوران ہر پروموشن پہلے لی اور درکار کورس بعد میں کیا۔ جو پہلی بار بطور کیپٹن انٹیلی جنس سروس میں آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس مقام پر جا پہنچا کہ خود میجر تھا لیکن اس کی تخلیق کردہ انٹیلی جنس حکمت عملی سکول آف ملٹری انٹیلی جنس میں کرنل رینک کے آفیسرز کو پڑھائی جا رہی تھی۔ جس نے بطور بریگیڈئر برطانیہ کے "رائیل وار کالج" کا کورس یہ کہہ کر مسترد کیا "انگریز کون ہوتا ہے مجھے جنگ سکھانے والا۔ ملک کا دفاع اپنی مٹی کے فہم سے آتا ہے اور یہ فہم میرے پاس ہے" جس نے بطور ڈی جی ایم آئی جنرل ضیاء الحق سے کہا "Yuo are the men of status quo" جس کی کمان میں ملتان سے پاکستان کے آرمڈ ڈویژن نے کشمیر کی جانب موو شروع کی تو بھارت کو اپنی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشق "براس ٹیک" منسوخ کرنی پڑی۔ جو پاکستان آرمی کی تاریخ کا سب سے کم عمر لیفٹنٹ جنرل بنا۔ جس نے فوجی سروس کے دوران کبھی گاڈز نہیں رکھے۔ جس سے جنرل ضیاء الحق نے کہا "سنا ہے تم نے وزیر اعظم محمد خان جونیجو کو ان کی برطرفی کے منصوبے سے پیشگی آگاہ کر دیا تھا ؟" تو جواب دیا "جی ہاں ! کیونکہ بطور ڈی جی آئی ایس آئی یہ میری ذمہ داری تھی" جو بطور کور کمانڈر پہلی بار راولپنڈی آیا اور ٹین کور کی سیکیورٹی ٹیم نے ایئرپورٹ پر حصار میں لیا تو اس ٹیم کو یہ کہہ کر چلتا کر دیا "تمہیں تمہاری ماؤں نے وطن کے دفاع کے لئے جنا ہے۔ حمید گل کے دفاع کے لئے نہیں" جو صرف مسجد کی صف میں محمود و ایاز کے یکجا ہونے کا قائل نہ تھا بلکہ کور کمانڈر کی حیثیت میں دسترخوان پر بھی محمود و ایاز کو یکجا کردیا کرتا تھا۔ جس نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا چارج یہ کہہ کر لینے سے انکار کردیا "میں فوج میں ٹینک بنانے کے لئے نہیں چلانے کے لئے آیا ہوں۔ میں کسی فیکٹری کا منیجر نہیں فوجی ہوں" اور نتیجتا صدر غلام اسحاق خان کے سمجھانے کے باوجود وقت سے قبل ریٹائرمنٹ قبول کرلی۔ جو آرمڈ سروسز سے تو ریٹائر ہوا لیکن "سروسز" مرتے دم تک انجام دیتا رہا۔ وہ جس نے افغان انٹیلی جنس کا اعتماد بحال کرنے کے لئے اپنا چند سالہ بچہ ان کے حوالے کر کے کہا تھا یہ میری سب سے عزیز تر چیز ھے ۔ ۔ ۔ ۔ وہ جسے ملک کا دفاع اپنی جان ، اولاد ، مال سے بڑھ کر تھا ۔ ۔ جو میدان جنگ میں صف دشمناں کے لئے ریٹائرمنٹ کے بعد زیادہ خطرناک ثابت ہوا۔ جس نے ڈی جی آئی ایس آئی ہوتے ہوئے اپنی بیٹی کے قاتل شوہر کو معاف کردیا۔ جو پاکستان آرمی کی تاریخ کے سب سے طاقتور جرنیل کی حیثیت سے مدتوں یاد رکھا جائے گا.
is ko khate hain champo ye waqiye uswat kahi hai .....or tum jalalabad ke dosare waqye ka ziker ker rahi ho ......ye her champo beghar pherhai allam bana howa hi......kuch per lo beta[hilar] jalalabad ke hawale se teen mukhtalif waqton main waqyet howa hai
اصل میں افغانیوں نے ان کی سرخ ڈولی دریائے آمو میں ڈبو دی تھی ، اس وقت سے ہر وقت آپے سے باہر رہتے ہیں ، اور تنقید کا کوئی نہ کوئی سبب ڈھونڈھنا ان کا مشغلہ ہے حمید گل اور پاک فوج کا کردار بھی روس کو ماسکو واپس بھگانے میں کم نہیں تھا ، ورنہ یہ تنقیدی کردار پاکستان میں جشن منانے کے لئے تیار بیٹھے تھے