Advertisement

حمادظہر کا پیغام۔۔روپوشی ختم کرنے کااعلان؟

Loading X post…
Open original post on X

میں اپنی اور اپنے خاندان کی طرف سے ان ہزاروں ساتھیوں کا شکر گزار ہوں جنھوں نے میرے والد کے جنازے میں اور قران خوانی میں شرکت کی اور ان لاکھوں افراد کا بھی جنھوں نے افسوس کے پیغامات بجھوائے اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین جنھوں نے ان کی یاد میں میں بہترین الفاظ کہے اور میرے والد میاں اظہر مرحوم کے لئے دعا کی ہم ان کے بھی مشکور ہیں۔

میرے والد کی میراث شرافت، ایمانداری اور وزاداری ہے جو صرف میرے لئے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے سیاسی کلچر کے لئے ایک اثاثہ اور شاندار روایت ہے۔

اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا، تین بہنوں کا بھائی اور دو کم سن بچوں کا باپ ہوں اور مجھ سے زیادہ تکلیف اور دکھ میرے گھر والوں نے دو سال سے زائد عرصہ برداشت کی۔ ظاہر ہے کے میں اس دکھ کی گھڑی میں اپنے گھر والوں، خصوصی طور پر اپنی والدہ کے ساتھ اب موجود رہنے کی خواہش رکھتا ہوں۔ میں بے گناہ ہوں اور جعلی پرچوں کا نشانہ ہوں جن کا کوئی سر پیر نہیں۔

اس سلسلے میں عدالت سے رجوع کروں گا اور انصاف طلب کروں گا۔ مل گیا تو اللہ کا شکر ادا کروں گا اور نا ملا تو استقامت اور صبر سے مزید جبر برداشت کروں گا۔ بے شک اللہ صابرین کا ساتھ دینے والا ہے
​