Advertisement

حق کی متلاشی ،مریم جمیلہ کون تھیں ؟



ADAMS-1305056430084-articleInline.jpg



​
[TABLE="width: 100%"]
[TR]
[/TR]
[/TABLE]
[TABLE="width: 100%"]
[TR]
[TD="align: right"]حق کی متلا شی مریم جمیلہ
روشنی نے تیر گی کو اس کے گھر میں مات دی
حسن زینہ گیری

جان آف کینڈی کے دورِ حکومت میں امریکہ اقتصادی ترقی او رخوشحالی کے عروج پر تھا اور سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی کی نئی نزلیں طے کررہا تھا۔پولٹیکل پاور میں اس کا اثر ورسوخ نمایاں تھا ۔ نام نہاد ’’سرد جنگ‘‘ میں سوویت یونین او رامریکہ کے مابین اب یخ پگھلنا شروع ہوئی تھی ۔یوں مادہ پرستی کے عاشقوں کے لئے یہ ملک ’’جنت‘‘ سے کم نہ تھا لیکن اس ’’جنت ‘‘کے مکینوں میں و ہ لوگ بھی تھے جنہیں اس ’’شکوہِ خسروی‘‘ میں بھی روحانی اطمینان او ر قلبی سکون نصیب نہیں ہورہا تھا۔ انہیں میٹریلزم ، نیشنلزم اور سیکولرازم کی ’’برکات‘‘ سے… عورت ذات کی نسوانیت کا مسخ ہو نا ،خاندانی نظام کا شیرازہ بکھیر نا ،جنسی انارکی کو فری لائسنس عطا ہو نا ، اخلاقی اقدار کا جنازہ اٹھنا اور اسی کے پہلو بہ پہلو دوسری سماجی واخلاقی برائیوں کو جنم ملنا…صاف لگ رہا تھا کہ شرفِ انسانی کی پیشانی پر ان کی وجہ سے بدتہذیبی اور بدچلنی کے دھبے لگ رہے تھے۔ اِس وقت بھی ان بے چین مگر سعیدروحوں کو تہذ یبِ نو کی اس شیشہ گری سے گھن آتی ہے اور اُس وقت بھی یہ گنداور غلا ظت دیکھ کر ان کو اُلٹیاں آ تی تھیں ، حتیٰ کہ افراط وتفریط کے شکارامریکی سماج کا حصہ ہونے کے باوصف یہ خودکو اس کے دھارے سے الگ تھلگ سمجھتی تھیں ۔

مغر بی تعریف وتشریح کے مطا بق ترقی اور خوشحالی اور لذت وسرور کی نہریں ان کے دروازوں تک پہنچنے کے باوجود وہ خود کو ’’مفلس اور غریب ‘‘ہی مانتے تھے۔ امریکی تہذیب وتمدن نے’’سماجی حیوان‘‘ ہونے کی حیثیت سے اپنے شہریوں کی مادی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اگرچہ سب کچھ ان کی دہلیز پر اُٹھاکرلایا ، مگر چونکہ اس کے بطن میں خدابیزاری کے جر ثومے پل رہے تھے ،اس لئے اس تہذیب کی چکا چوندی اور گہما گہمی میں جوہرِ انسانیت گم ہوکر رہ گئی ۔ اس تہذیب نے جسم کے تقاضے تو پورے کئے مگر روح پر تیشہ چلایا ۔

اس لئے ان جیسے ’’ترقی یافتہ‘‘ ممالک میں اسی اصل جوہر انسانیت کی کھوج بہت سارے خوش بختوں کو اسلام کے آغوش میں پہنچا تی رہی ہے ۔یہاں آکر ہی ان کو زندگی کی اہمیت اور مقصدِ وجود کا مفہوم معلوم ہوتاہے اور سکون واطمینان کی وہ دولت نصیب ہوتی ہے جس کے لئے وہ دن اور رات ترستے تڑپتے۔ ’’غریبی‘‘ میں بھی وہ امیرو رئیس بنتے ہیں، ’’ناکامیوں‘‘ میں بھی مسرور اور شادماں نظر آتے ہیں ۔اس نعمتِ عظمیٰ کی تعریف وتوصیف میںوہ ہر وقت رطب اللسان ہوتے ہیں اور اپنی اس خوش بختی پر نازاں ہوتے ہیں۔

اسی بے اعتدال معاشرے میں ایک یہودی گھرانے کی لڑکی نے شعور کی آ نکھ کھولی…والدین کی اکلوتی لا ڈلی بیٹی ۔ اس کی پرورش اسی امریکی ماحول میں ہوئی۔ تمول اور ’’پروگریسو‘‘ والدین نے اس کی تعلیم وتربیت اسی انداز میں کی جیسے کہ امریکی لبرل معاشرے میں یہودی اپنے بال بچوں کی کرتے ہیں یعنی دنیاوی علوم کے ساتھ یہودی مذہب (جوڈایزم) کی تعلیم سے بھی بچوں کوروشناس کیا جائے ۔ چنانچہ اس لڑکی کو بھی جیوش سنڈے سکول میںبھیجا گیا اور جلدی ہی اسے بھی حسب ضابطہ یہودی قوم کی ’’المناک تاریخ کے اشکبار اوراق‘‘سے آگاہی حاصل ہوئی ۔ مسلمان، فلسطین ،اسرائیل ،عرب کے بارے میں اسے یہودی درسیات ،خیالا ت ونظر یا ت کے زاویۂ نگا ہ سے کچھ کچھ معلوم ہوا۔ اس کا تعلیمی سفر جاری رہا۔

نیویارک یونیورسٹی میں پہنچنے کے دوسرے سال وہ ایک یہودی عالم ابراہیم کیٹیش کی کلاس اٹینڈ کرنے گئی، جہاں ’’اسلام میں یہودیت‘‘(Judaism in Islam) کی درسی کتاب وہ پڑھاتے تھے ۔ ’’تقابلی جائزہ‘‘ کے پردے میں کیٹیش یہ باور کرانے کی کوشش کرتے تھے کہ اسلام میں جو کچھ بھی ٹھیک ہے وہ یہودیوں کی مقدس کتب (Old Testament) سے مستعارلیا گیا ہے ۔کیٹیش نے خود ہی اس کتاب کو تحریر کیا تھا ۔ قرآن کریم کے سورہ بقرہ اور سورہ آل عمران کا حوالہ دے کر وہ آیت بہ آیت یہ ثابت کرنا چاہتا تھاکہ ان کا ماخذ ہی یہودی کتب ہیں لیکن دونوں مذاہب کے اس تقابلی مطالعہ میں اپنی فطرت کی ندا اور ذہا نت کی آ واز پر یہ لڑکی یہودیت کے بجائے اسلام کی برتری اور حقانیت کی قائل ہوگئی ۔یہودی لٹریچر او ریہودی تاریخ کے مطالعہ سے اس لڑکی کو یہ معلوم ہواکہ ان کی مقدس کتابوں میں اگرچہ خدا او راخلاقیات کے بارے میں پیغمبروںؑ کے بھی ارشادات ،ہدایات اوراحکامات ملتے ہیں تاہم ’’یہودیت اس حوالے سے اپنا مخصوص قبائلی اور نسلی کریکٹر برقرار رکھے ہوئے ہیں ‘‘ ۔ یہی وجہ ہے کہ ’’یہودیوں کی مذہبی کتابیں، یہودی تاریخی کتابیں جیسی ہیں اور ان کا خدا جیسے ایک قبیلے کا
خدا ہے (Tribal god) ہے ‘‘۔

اگرچہ دیارِ مغرب میںاس لڑکی کی تعلیم وتربیت بے قید ماحول میں ہوئی جس میں پارٹیز،ڈانس ،بوائے فرینڈ، کاسمٹک، جیولری ، فیشن ،شراب ، سنیما ، نائٹ کلب ، سموکینگ وغیرہ جیسے مشاغل میں شمولیت ’’مہذب‘‘ اور ’’متمدن‘‘ ہونے کی علامت سمجھاجاتا ہے اور ایک لڑکی کے لئے سما جی مین اسٹر یم میں قبولیت اور توجہات کے حصول کے لئے یہ اشغال وافعال لازمی متصور ہوتے ہیں ، تاہم اس لڑکی کو شروع سے ہی اس قسم کی بے ہودگیوں اورفضولیا ت کی طرف مزاجی میلان نہیں تھا اور وہ زیادہ تروقت کتابیں پڑھنے اور لائبریریوں میں وقت صرف کرتی تھی ۔19برس کی عمر میں اس نے اپنے ملک میں اسلام کے بارے میں دستیاب لٹریچر کا مطالعہ انتہائی انہماک سے کرنا شروع کیا ؎
بستیاں آخری دموں پر ہیں
اور حرفِ شفا نہیں ملتا
(پروین شاکرؔ)
اپنے بے قرار روح کو سکون واطمینان کی امرت پلانے کے لئے یہ لڑکی ہر اس نام پرجھپٹ پڑ تی ہے جہاں سے اسے یہ امرت ملنے کی اُمید ہوتی ہے ۔ وہ عرب دنیا اور پاکستان کے کئی نوجوان مسلمانوں سے رابطہ کرتی ہے مگرجلد ہی ان سے نااُمید ہوتی ہے کیونکہیہ مغربیت کے دلدادہ ہوتے ہیں …اسی مغربیت کے جس سے وہ احسا سِ تنفر کے ساتھ بھاگتی ہے اور جس نے اس کا سکون واطمیان چھین لیا ہوتا ہے ۔اب وہ اسلامی دنیا کے مشاہیرے سے سلسلۂ جنبانی کرتی ہے ۔ 26برس کی عمرمیں یعنی 1960ء تک وہ اس ’’حرفِ شفا‘‘ کی تلاش میں ڈاکٹر فضل جمالی(جو اقوام متحدہ میں عراق کے چیف ڈیلی گیٹ تھے) ، واشنگٹن ڈی سی میں قائم ڈائریکٹر آف اسلامک سنٹر ڈاکٹر محمد صُبالہ، الجیریاء میں علماء کے چیف اور فرانسیسی امپیریلزم کے خلاف جدوجہد آزادی کے روحِ رواں شیخ محمد بشیر ابراہیمی ، جامعہ الازہر کے ڈاکٹر محدالبہے ، دمشق یونیورسٹی میں اسلامی شریعت کے محقق ڈاکٹر معروف دوالبی ،جنیوا میں اسلامک سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر سید رمضان جیسے مستند علماء اور اسکالروں سے خط وکتابت کرتی ہے ۔

اگرچہ نیویارک پریس میں اخوان کے بانی شیخ حسن النباء اور اخوان المسلمون کا تذکرہ ہوتارہتاہے (اور ان کی شبیہ کوبگاڑنے کے پیرایے ٔمیں) تاہم علامہ سید ابوالاعلیٰ مودودی اور جماعت اسلامی نے امریکی دانشوروں اورصحافیوں کو ابھی تک اپنی طرف متوجہ نہیں کیا تھا۔ ڈربن سائوتھ افریقہ کے ’’دی مسلم ڈائجسٹ‘‘ نام کے مؤقر میگزین میں یہ لڑکی ’’زندگی مابعد موت‘‘(Life After Death) عنوان سے ایک مقالہ دیکھتی ہے او رپھر اسی کے مصنف کی گرویدہ ہوتی ہے ۔ وہ مصنف کاایڈریس میگزین کے ایڈیٹر سے مانگتی ہے اور اسلامی دنیا کے عظیم اسکالر اور جید عالم دین سید ابوالاعلی مودودی، جن کی ’’غیر معمولی صلاحیتوں‘‘ ("Uncommon Merits") کی چھاپ اس مضمون کو پڑھ کراس کے ذہن پر ثبت ہو کر رہ جاتی ہے ، کے نام خط تحریر کرتی ہے ۔اس وقت اس لڑکی کو ادراک نہیں ہو تاکہ یہ خط وکتابت اس کی زندگی کا ’’سب سے نازک مرحلہ‘‘("Most Crucial period")ثابت ہوگا۔

امریکی معاشرے اور یہودی گھرانے کی یہ ہونہار لڑکی مولانا مودودی سے رابطہ کرنے سے پہلے ڈربن کے ’’دی مسلم ڈائجسٹ‘‘ اور انگلیڈ کے ’’دی اسلامک ریویو‘‘ جیسے معتبر جرائد میں اسلام کی دفاع میںکئی پُرمغز مضامین لکھ چکی تھی ۔وہ پہلے ہی اسلام کو قبول کرنے کی دہلیز پر پہنچ چکی تھی، اس لئے مولانا کو اسے اسلام کی طرف مائل کرنے کی ضرورت نہ تھی مگر مولانا کے لٹریچر اور خط وکتابت سے اسے وہ ’’حرفِ شفا‘‘ ملا جس کی تلاش میں وہ اب تک سرگرداں تھی ؎
اُس نے جلتی ہوئی پیشانی پر جب ہاتھ رکھا
رُوح تک آگئی تاثیر مسیحائی
(پروین شاکر)
یوںاس جلیل القدر لڑکی نے ایک اسلامی مفکرہ کی حیثیت میں اپنی پہچان قائم کی تھی ۔ میک گیل یونیورسٹی منٹریال میں اسلامک انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ پروفیسر ویلفڈ کانٹ ویل کی اس دلیل سے کہ مسلم دنیا کو سیکولرازم اورمغربیت کو اپناناچاہئے اور اتاترک کے نقشہ راہ کو سامنے رکھتے ہوئے ’’اصلاحات‘‘ کرنی چاہئے، کا توڑ اسی مسلم ڈائجسٹ میں علمی دلائل دے کر کیا ۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر آصف اے فیضی کے مضمون کا توڑ’’ دی اسلامک ریویو‘‘ میں کیا جس میں موصوف نے اسلام کو اس حد تک ’’لبرالائز‘‘(Liberalise)کرنے کی وکالت کی تھی کہ بس یہ پندونصائح کا مذہب رہ جائے اور جہاں سماج اور کلچر کو ڈھالنے میں اس کا کوئی رول نہ ہو۔اسی طرح ضیا گو کالپ جوترکی کا ایک سوشالوجسٹ (Socialogist)تھا، کے اس نظریے کو بھی براہین وعلمی مباحث کے ساتھ بے آبرو بنا کے رکھ دیا جس میں وہ قارئین کو یہ ذہن نشین کرانے کی گمراہ کن کوشش کررہے تھے کہ سیکولرازم اور نیشنلزم اسلام سے مطابقت رکھتے ہیں ۔(خیال رہے ضیا گو کالپ کے
نظریات سے کمال اتاترک کافی متاثر تھے)۔

اس پایہ کی عظیم المرتبت دوشیزہ (جو اس وقت 26سال کی عمر کو پہنچ چکی تھی )اپنے پہلے ہی خط میں مولانائے محترم سید مودودی کے سامنے اس گھٹن کانقشہ کھینچتی ہے جس میں وہ اب تک مبتلا تھی۔ اباحیت پسند معاشرے کی عفونت اس کے روح کو مضطرب کررہی ہے اور وہ خود کو تنہا محسوس کررہی ہے لیکن سیّدابوالاعلی کے اختیار کر دہ اقامت دین کاکازاور تحریروں سے خودکو وابستہ پاکر وہ خوشی محسوس کرتی ہے ۔مولانا کے لئے یہ سمجھنا مشکل نہ تھاکہ اس دیندار اورمثالی کریکٹر کی حا مل لڑکی کی مثال اس پودے کی جیسی ہے جسے خط ِاستواء سے اُکھاڑ کر برفانی علاقے میں لگا دیا گیا ہو، چنانچہ وہ اسے پاکستان آکر ان کی فیملی کاممبر بننے کی دعوت دیتے ہیں، جسے وہ قبول بخوشی کرتی ہے اور بالآخر اپنی پوری زندگی سرزمین پاک میں اسلامی کاز کی خدمت میں گذارتی ہے ۔اسی عظیم مفکرہ کو دنیا مریم جمیلہ کے نام سے جانتی ہے ۔
ہاں وہی جسے والدین نے مارگیٹ مارکس کا نام رکھا تھا ۔

یہ خط وکتابت مارگریٹ مارکس کی طرف سے 3دسمبر1960ء کو سید ابوالاعلی مودودی کے نام خط سے شروع ہوتی ہے اور 2مئی 1962ء کو مارگریٹ کے والد ہربار مارکس کی طرف سے سید ابوالاعلی کے نام اپنی بیٹی کو پاکستان جانے کی اجازت پرختم ہوتی ہے ۔تاریخی اورتحریکی اہمیت کی یہ تحریریں جن میں قرونِ اولیٰ کی ہجرت اور انصاریت کی رُوح پر ور جھلک نمایاں ہے ، ان کو پڑھئے تو آپ کو اس ایمانی اور دینی رشتہ کی عظمت اور صداقت معلوم ہوگی جو خونی رشتوں پر بھاری ہے اور جو وطنیت اورقومیت کے بتوں کو توڑ کر ایک خدائے واحد کبریائی پر تمام بنی نوع انسان کومتحد کرنے کا داعی ہے ۔ یہ خط وکتاب "Correspondence between Maulana Maududi and Marayam Jameela"نام کی کتاب کی شکل میں ڈھل چکی ہے ۔ اس کتاب کے علاوہ تقابلی مطالعہ کے لئے
مولانا مودودی کی تحریریں خصوصاً تفہیم القرآن اور الجہاد فی الاسلام ضرور پڑھئے ۔ بہت ساری غلط فہمیاں دور ہوجائیں گی ۔

ہم جیسے مسلمانوں کو ، جنہوں نے اسلام کو اپنے والدین سے بالکل ایک جائیداد کے طور وراثتاً حاصل کیاہے ، نہیں معلوم کہ خدائے بزرگ وبرتر نے ہم پر کتنا فضل واحسان کیاہے ۔ ہمیں اس ’’حرفِ شفا‘‘ کی قدر وقیمت کا احساس اور ادراک تک نہیں جو ہمارے تمام ذہنی اور روحانی امراض کا علاج ہے ۔ہمیں اس ہیر ے کی پہچان نہیں جس کی دریافت اور حصول کے لئے لوگ ہفت اقلیم طے کرتے ہیں ۔ ہماری جہالت ،ہماری عصبیت ، ہماری تنگ نظری ہمیں اُن عظیم اسلامی اسکالروں اور اسلامی تحریکوں سے مستفید ہونے نہیں دیتی جن میں اس متاعِ حیات کے لٹنے کا غم ستارہاہے اور اس کی بازیابی کے لئے مصروفِ جدوجہد ہیں ۔یہاں’’ اپنے ‘‘ ہی کندہ ٔ نا تراش احیائے اسلام کی کوششوں کی راہ میں مزاحمت کرتے ہیں جب کہ سات سمندروں سے دور مریم جمیلہ جیسی عظیم شخصیتیں اپنی جملہ صلاحیتوں کے ساتھ اس جدوجہد کے ساتھ جڑنے کے لئے بے قرار رہتی ہیں ۔

’’میری نماز، میری قربانی ، میرا جینا ، میرا مرنا سب کچھ رب العالمین کے لئے ہے ‘‘۔ اس قرآنی آیت کی عملی تعبیر وتفسیر مریم جمیلہ کی زندگی تھی ۔ کون سی ایسی محبوب شئے ہے جو اس مجاہدہ نے اسلام کے لئے قربان نہ کی ۔ اندازہ کیجئے یہودی دولت کدے میں پلی بڑھی جوان لڑکی پر جب اسلام کی حقانیت ثابت ہوتی ہے تو ساری زندگی اسی کاز کے لئے تج کردیتی ہے ۔ وہ دولت ،عیش وعشرت، شہریت ، حتیٰ کہ اپنے عزیز ترین والدین ، رشتہ داروں ، سہیلیوں اور ملک ووطن کو اس کاز کی خدمت اور روح کی تسکین کے واسطے خیر باد کرتی ہے ۔پاکستان کی طرف ہجرت کرکے اس نے دکھایا کہ یورپ کے ’’وومن ایمپاورمنٹ ‘‘ میں نہیںبلکہ جسے یورپ ک مسلم دنیا کی وومن انسیلیومنٹ("Women Enslavement") کہتا ہے ،میں عورت کی تکریم ، تعظیم اور ایمپاورمنٹ چھپی ہے ۔ اُس سے بڑھ کر یورپ کے تہذیب وتمدن کو سرکی آنکھوں سے دیکھنے والی کون سی لڑکی تھی؟ وہ اپنی ناک پر رومال ڈال کر زندہ درگور کرنے والے اس کلچر اور نظریۂ حیات کی سرانڈ سے لوٹ کر مغرب زدگی کے شکار ’’ پروگریسو‘‘ مسلمانوں نے اس منبع کی نشاندہی کی جہاں سے اس مذہب بیزار معاشرے میں طاغوت اور بدی کے چشمے پھوٹتے تھے او روہ یہ دکھانے کے لئے بہترپوزیشن میں تھی ۔ اس عظیم مجاہدہ نے ستر سے زائد کتابیں لکھیں جن میں Islam vs West، Islam and Modernisation ، Islam in Theory and Practiceشامل ہیں ۔ 78برس کی عمر میں اسلام کی یہ نمائندہ آواز 31اکتوبر 2012ء کو اس فانی دنیا سے رخصت ہوکر دائمی دنیا میں پہنچی ۔اللہ تعالیٰ ان پر اپنی تمام رحمتیں برسائے اور ان کی قبر کو پُر نور کرے ۔(آمین)

​
[/TD]
[/TR]
[/TABLE]

http://www.kashmiruzma.net/full_story.asp?Date=14_11_2012&ItemID=6&cat=5#.VOHFZiuG8-g​
 
Last edited:
Advertisement
Oh bhai yahan par poore poore books q post karty ho? Simple book ka nam lekha karo agar ho saka tou ham parh len gy, plz bura mat maneye ga, precise kar k lekha karen books ko ta k parhny ke peyas barkarar rahy
 
Oh bhai yahan par poore poore books q post karty ho? Simple book ka nam lekha karo agar ho saka tou ham parh len gy, plz bura mat maneye ga, precise kar k lekha karen books ko ta k parhny ke peyas barkarar rahy


True ..

I would recommend her "Islam and western society" .. All I can say is that it is Must read book. The theme of this book is similar to M Asad's "Islam at the cross roads" but she explain in much more details.